Nazre Bad Ki Dua Ko Yad Karna Aur Iss Dua Ka Padhna Har Musliman K Liye Be Had Zarori Hai Iss Waja Ye Hai K Hadees Mein Nazre Bad K Nuqsanat K Hawalay Se Bohat Se Ahkamat Mojood Hain . Iss Post Mein Ham Ne Aap Ko Nazre Bad Ki Dua , Nazre Bad Ki Dua Ka Dam , Nazre Bad Ki Dua Ka Wazifa , Nazre Bad Ki Dua K Benefits Batae Gye Hain .
Yad Rahay Dunia Mein 2 Silent Killer Hain Jen Mein 1st Blood Preshar Aur 2nd Nazre Bad Hai .Blood Preshar Ko Insani Aqal Tasleem Karti Hai Iss Waja Se Ham Bp Ka Ilaj Har Haal Mein Kartay Hain Likan Nazre Bad Ko Insani Aqal Nahi Manti Iss Waja Se Ham Nazre Bad Par Tawajah Nahi Detay Aur Nazre Bad Par Tawajah Na Dene Ki Waja Se Ham Galat Fehmi Ka Shikar Ho Kar Apni Jan , Maal , Izzat , Aulad Aur Ghar Ka Nuqsan Kar Letay Hain . Yehi Waja Hai K Nazre Bad ko 2nd Silent Killer Bhe Kaha Jata Hai . Nazre Bad Mout Ki Waja Ban Sakti Hai Ye Baat Hadees Mein Mojood Hai .
Yad Rahy K Nazre Bad Se Hifazat Nazre Bad Ki Dua K Zayria Momkan Hai .Mazi Mein Jen Logon Ne Nazre Bad Ki Dua Ko Nazr Andaz Kya Wo Parehan Rahay Aur Aj Bhe Ju Logh Nazre Bad Ki Dua Ko Yad Nahi Karty Wo Bhe Parehan Hain .
Yad Rahay Loghon Ki Parehsni Iss Waqat Tak Kam Nahi Ho Ghe Jab Tak K Inn K Mind Mein Nazre Bad Ka Yaqeen Dakhal Nahi Ho Jata . Jab Insan ki Aqal Nazre Bad K Asrat Ko Tasleem Kare Ghe Tab Hi Wo Nazre Bad Se Nijat K Liye Nazre Bad Ki Dua Ko Mohabbat Se Padhay Gha .
Nazre Bad Ki Dua Asal mein Allah ki Panah Hai Aur Allah ki Panah mein hi nijat k Sabi Raaz Chupay Hain .
Iss Post mein Nazre Bad Ki Du ,Nazre Bad Ki Dua Ki Mokammal Tafseel Aur Nazre Bad Ki Asal Haqeeqat Aap Ko Hasil Ho Ghe . Nazre Bad Ki Dua Musliman K Liye Q Zarori Hai Wo Aap Ko Ye Post Read Kar K Pata Chal Jae Gha . Ham Ne 20 Saal Mein Nazre Bad K Ju Nuqsanat Dekhay Aur Kis Tarha Ham Ne Nazre Bad K Asrat Ka Nazre Bad Ki Dua K Zaryia Tor Kyia Sab Detail Aap Ko Iss Post Mein Hasil Ho Ghe .

Nazre Bad Ki Dua Arabi

Nazre Bad Ki Dua Arabi
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Google+
  • Blogger

Nazre Bad Ki Dua Urdu Meaning

میں اللہ کے کامل کلمات کے زریعے پناہ چاہتا ہوں ۔ ہر شیطان ، زہریلے جانور اور ہر ضرر رساں چیز سے
صحیح بخاری حدیث 3371

Nazre Bad Ki Dua Hadees

نظربد کے حوالے سے بہت سے حدیث مبارکہ موجود ہیں اور ان حدیث مبارکہ میں چند مشہور حدیثیں آپ کے اس پوسٹ میں پیش کر رہے ہیں اور آخر میں ہم آپ کو نظربد کا علاج بھی بتائیں گے۔
صحیح بخاری حدیث نمبر 3371 میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان درج ہے کہ آپ سرکار حضرت امام حسن اور حیسن کے لئے بیان کی گئی دعا مبارکہ پڑھتے اور دم فرماتے اور اس دعا مبارکہ کے بارئے میں فرمایا کہ کہ تمہارے بزرگ دادا (ابراہیم علیہ السلام) بھی ان کلمات کے ذریعہ اللہ کی پناہ اسماعیل اور اسحاق (علیہ السلام) کے لیے مانگا کرتے تھے۔ یہ حدیث مبارکہ صحیح مسلم میں بھی موجود ہے ۔

نظربد کے حوالے سے بہت سی حدیث مبارکہ موجود ہیں یہ ایک حقیقت ہے اور اس کے بد اثرات سائنسی حوالے سے بھی ثابت ہیں ۔ ذیل میں نظربد کے حوالے سے چند احادیث مبارکہ پیش کی گئی ہیں ۔
نظربد کا دم کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور آپ نبی پاک حضرت امام حسن اور امام حیسن کو بھی دم فرمایا کرتے تھے ۔
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم نے میرے گھر کے اندر ایک لڑکی دیکھی جس کے چہرے پر نشانات تھے۔ ارشاد فرمایا کہ اس پر کچھ پڑھ کر دم کرو کیونکہ اس کو نظر لگ گئی ہے۔
حدیث
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا کہ میری امت کے لوگوں کی زیادہ تر اموات کا سبب تقدیر الہی کے بعد نظر لگنا ہو گا۔
حدیث
کہ نظر حق ہے اگر کوئی چیز تقدیر کو کاٹ سکتی ہے تو نظر ہے اور جب تم سے (نظر کے علاج کے لیے) غسل کرنے کے لیے کہا جائے تو غسل کر لو۔
صحیح بخاری

Nazre Bad Kya Hai

نظربد کو حسد کے اثرات کہا جا سکتا ہے یعنی جب کو انسان کسی کو حسد کی نظر سے یا نقصان دینے کی نیت سے دیکھتا ہے تو بعض اوقات حسد سے دیکھنے کی وجہ سے اس فرد کو شدید نقصان ہو سکتا ہے جسے حسد کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔
نظربد کا تصور اور اس کے نقصانات پر یقین اسلام سے پہلے بھی کیا جاتا تھا اور اسی یقین کو مد نظر رکھتے ہوئے دشمنان اسلام نے اسلام کے کو نقصان دینے کے لئے عرب کے ان بدنام لوگوں کو طلب کیا جو کہ نظر لگانے میں مشہور تھے ۔
لیکن اللہ نے نہ صرف نبی پاک کو کفار کی شر انگیزی سے محفوظ فرمایا بلکہ آپ کو کفار کے ارادوں سے بھی باخبر فرمایا اور اسی حوالے سے قران میں سورہ القلم میں ایت مبارکہ بھی موجود ہے جسکا اردو ترجمعہ نیچے درج ہے ۔
اور بے شک کافر لوگ جب قرآن سنتے ہیں تو ایسے لگتا ہے کہ آپ کو اپنی (حاسدانہ بد) نظروں سے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ تو دیوانہ ہے۔
یاد رہے کہ نظربد اور اس کے نقصانات کے حوالے سے قران اور حدیث میں واضع احکامات موجود ہیں ۔ اور نظربد سے حفاظت اور شفاء کے لئے سب سے کامیاب طریقہ علاج بھی اسلام میں ہی موجود ہے ۔ اور یہ علاج اللہ کی پناہ حاصل کرنے کی
دعا میں موجود ہے ۔

Nazre Bad K Nuqsan

نظربد کا سب سے بڑا نقصان تو حدیث مبارکہ میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بتا دیا کہ نبی پاک کی امت کے افراد کے اموات کی وجہ تقدیر الہی کے بعد نظربد ہے ۔ یعنی مصنوعی اموات کے پیچھے ذیادہ تر نظربد کے اثرات ہو سکتے ہیں ۔ نظربد ایک اہم موضوع ہے لہذا نظربد کے حوالے سے بزرگوں نے بہت سی تحقیقات کی اور بہت سے بزرگوں نے نظربد کے حوالے سے اپنے اپنے مشاہدات بھی شئیر فرمائے ۔ نظربد کے حوالے سے بہت سے عام افراد کو بھی کافی تجربات ہوئے ہوں گے ۔ ہم نے نظربد سے متاثرہ افراد کی مجموعی رائے اور برزگوں کے تجربات مشاہدات کی روشنی میں نظربد کے چند نقصانات آپ سے شئیر کرتے ہیں ۔
نظربد د کی وجہ سے کوئی بھی فرد بیمار ہو سکتا ہے یہ بیماری معمولی بھی ہو سکتی ہے اور جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے لہذا نظربد سے لگی بیماری اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتی جب تک کہ نظربد کے اثرات ختم نہیں ہوتے ۔
نظربد چھوٹے بچوں کو بہت جلدی متاثر کرتی ہے اور اس کی وجہ سے بچوں میں ڈر ، ضد ، بیماری ، سر درد اور بہت سی پریشانیاں پیدا ہو جاتی ہیں ۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ نظربد کا شکار وہ بچے بھی ہو سکتے ہیں جو ابھی پیدا نہیں ہوئے اور ماں کے پیٹ میں موجود ہیں ۔
لہذا خواتین کا حمل ضائع ہونے کی وجہ نظربد ہو سکتی ہے ۔
صحت ، حسن اور خوبصورتی کو نظر لگ جاتی ہے اسی وجہ سے بچے سب سے ذیادہ اور جلدی نظربد کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
رزق کو نظر لگ جاتی ہے اور اسی وجہ سے اکثر افراد اپنی جاب اور کاروبار کو لے کر سخت پرییشان رہتے ہیں ۔
اسکے علاوہ قرض ، تنگدستی گھریلو بے سکونی اور گھر میں لڑائی جھگڑئے کی وجہ نظر بد ہو سکتی ہے ۔
شادی ، رشتہ ،منگنی اور شادی شدہ جوڑوں کو نظر لگ سکتی ہے ۔
نظربد فرد میں مایوسی ، احساس کمتری ، ڈیپریشن اور خوف پیدا کردیتی ہے ۔ اور جن افراد میں نظربد کے اثرات ذیادہ دیر تک تو ایسے افراد کو مستقبل میں بے شمار ناکامیوں کا سامناء رہتا ہے ۔ ان میں قابلیت اور کامیاب ہونے کی طاقت نہیں رہتی   ۔
اس کے علاوہ طلاق کی وجہ بھی نظر بد ہو سکتی ہے ۔
نظربد کی وجہ سے حادثہ ہو سکتا ہے اور ذیادہ تر حادثات کی وجہ نظر بد ہی ہوتی ہے ۔
کسی بھی عام بیماری کا دائمی اور لاعلاج ہو جانا یا بیماری کی تشخیص نہ ہونا بھی ذیادہ تر نظر بد کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔
عزت دار انسان کی بے عزتی ہونا ، کامیابی کا ناکامی میں بدلنا ، دوستی کا دشمنی میں بدل جانا یہ سب نظربد کے ہی نقصانات ہیں ۔
کسی مرد یا عورت کا بے اولاد رہنا یا اولاد کا ہوکر ان کی وفات ہوجانا بھی نظربد کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔
یاد رہے کہ نظربد کسی بھی انسان کو ہر طرح کا نقصان دے سکتی ہے عام طور پر نظربد انسان کو جو نقصان دیتی ہے یہ نقصانات انسان کے وہم گمان میں بھی نہیں ہوتے ۔ لہذا اسلام میں ہمیں بہت سی مسنون دعائیں ملتی ہیں جنکی وجہ سے ہم اپنے اپنی جان، اولاد ، گھر ، کاروبار ، عزت ، صحت اور کامیابی کو نظربد سے بچا سکتے ہیں ۔ اور ایساء کرنا ضروری بھی ہے ۔

Nazar Lagne Ki Alamat

نظربد کی پہچان کے حوالے سے مختلف افراد اور مختلف بزرگوں کی مختلف رائے ہے ۔ لیکن ہمارے
ذاتی مشاہدات کے مطابق نظربد ہر فرد پر اپنے اثرات چھوڑنے کے دوران مختلف علامات ظاہر کرتی ہے ۔ یعنی بچوں ، بوڑھوں ، مردوں ، عورتوں اور شادی شدہ افراد پر یہ مختلف علامات ظاہر کرتی ہے ۔
نظربد کی جو علامات کومن ہیں ان میں سر درد ، بے چینی ، سستی اور دل ڈبنا ہے ۔ یہ علامات کسی بھی فرد کو نظربد کے ابتدا میں محسوس ہوتی ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ علامات اپنی شکل تبدیل کر لیتی ہیں اور شدت بھی اختیار کر لیتی ہیں ۔ لہذا یہ علامات جیسے ہی کسی پر ظاہر ہوں تو اسے فوری نظربد کی دعا 3 مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لینی چاہئے یا کسی گھر کے بزرگ سے یہ دعا دم کروالینی چاہئے تاکہ نظربد کا اسی وقت توڑ ہو جائے ۔ نظربد کا دم کروانے میں اگر دیر ہو جائے تو یہ فرد کے لئے پریشانی کی وجہ بن جاتی ہے ۔
نظربد جب دوسری سٹیج میں داخل ہوتی ہے تو اس وقت فرد کو عجیب و غریب خواب دیکھائی دیتے ہیں ایسے خوابوں میں مردہ دیکھنا ، سانپ دیکھنا ، عجیب گھر اور گاڑی دیکھنا شامل ہیں ۔ نظربد کی وجہ سے دیکھائی دینے والے اکثر خواب فرد کو یاد نہیں رہتے اور ایسے خواب کو الفاظ میں بیان کرنا بھی مشکل ہوتا ہے ۔ نظربد جب دوسری سٹیج میں داخل ہوتی ہے تو یہ فرد کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔
نظربد دوسری سٹیج میں داخل ہو جائے تو شاید اس وجہ سے فرد کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے
دوسری سٹیج پر نظر فرد میں احساس محرومی ، احساس کمتری ، غم ، غصہ اور بے چینی پیدا کر دیتی ہے ۔
نظربد جب اپنی تیسری سٹیج پر پہنچتی ہے تو اس وقت یہ اپنے انتہائی خطرناک اثرات ظاہر کرتی ہے نظربد کے تیسری سٹیج پر ظاہر ہونے والے اثرات آسانی سے نہیں جاتے ۔ خوبصورت ، اور صحت مند لڑکے اور لڑکیوں کا نشہ کا عادی ہو جانا ، عاشقی میں پڑھ کر خود کو تباہ کرلینا ، خود کشی کر لینا ، اپنے جسم پر بلاوجہ کٹ لگوانا ،امیر کا غریب ہو کر دربادر ہو جانا ، بھوک افلاس کی وجہ سے گناہ کا مرتکب ہونا ، فیملی اور معاشرہ میں ذلت و رسوائی کا سامناء کرنا اور خدا نخواستہ قتل ہوجانا یا حادثہ میں موت ہو جانا نظربد کی تیسری سٹیج کے اثرات کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔
یاد رہے جو بیان کیا گیا ہے یہ کچھ روحانی ماہرین کے مشاہدات ہیں یہ ضروری نہیں کہ نظربد کی یہی علامات سب پر ظاہر ہوں اور یہ بھی ضروری نہیں کہ کوئی عام انسان نظربد کی پہچان کر سکے ۔ یہاں ہم آپ کو نظربد کی پہچان کے لئے ایک خاص روحانی عمل بتاتے ہیں اس عمل کی وجہ سے آپ کو صرف یہ معلوم ہو جائے گا کہ کوئی نظربد کا شکار ہے یا نہیں اور اگر کوئی نظربد کا شکار ہے تو اس کا علاج وقت پر اور آسانی سے ہو جائے گا ۔ یہ عمل بے حد قدیم ہے بہت سے قدیم بزرگ اس روحانی عمل کے زریعے لوگوں پر نظربد ہونے یا نہ ہونے کا پتہ لگایا کرتے تھے اور اسی وجہ سے وہ لوگوں کی نظربد کا علاج کرنے میں کامیاب بھی ہوتے تھے ۔

Nazre Bad Ki Pehchan

نظربد کی پہچان کا عمل کرنے کے لئے آپ نوچندی جمعرات کو فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد عود کی لکڑی کا ایک چھوٹا سا ٹکرہ کے کر اس پر 1400 مرتبہ نظربد کی مسنون دعا پڑھ کر دم کریں عمل آپ ذیادہ سے ذیادہ 3 دن میں مکمل کر لیں ۔ آپ کا یہ عمل جب مکمل ہو جائے تو اس کے بعد آپ یہ عود کی لکڑی کا ٹکرہ مریض کے دائیں ہاتھ میں رکھ دیں اور چند منٹ تک نظربد کی مسنون دعا پڑھتے رہیں یہ دعا اوپر درج ہے ۔ اگر اس مریض پر نظربد کے اثرات ہوں گے تو چند منٹ میں اس مریض میں سردرد ، جمائیاں اور جسم میں بھاری پن آنے لگے گا ۔ اگر تو مریض کی نظربد نارمل اور پہلی سٹیج پر ہے تو وہ اسی عمل کے زریعے ٹھیک ہو جائے گا بصورت دیگر آپ اس مریض کو نظربد کی دعا 11 مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور اسی دعا کو مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے تحریر کرکے مریض کے گلے میں بھی پہنائیں ۔ انشاء للہ مریض چند منٹ میں اللہ کے کرم سے شفاء یاب ہو جائے گا ۔
عود کی لکڑی کا یہ عمل بے حد مجرب ہے اور یہ لکڑی ہر گھر میں ہونی چاہئے تاکہ ہر فرد نظربد کی آسانی سے پہچان کر سکے اور زندگی کی مشکلات سے بچ سکے اور اپنے بچوں اور گھر کو بھی بچا سکے ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن نظربدکی پہچان کے لئے عود کی لکڑی کا یہ عمل نہ کر سکے تو وہ یہ لکڑی کا ٹکرہ آستانہ سے صرف ہدیہ خرچ اور کورئیر کا خرچ ادا کرکے حاصل کر سکتے ہیں اور اس کے لئے آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

Nazre Bad ka ilaj

نظربد کا علاج جو کہ حدیث مبارکہ میں بھی موجود ہے وہ مسنون دعا ہم نے اوپر بیان کردی ہے ۔ نظربد سے متاثرہ فرد اس دعا کو 7 مرتبہ پڑھ کر اپنے سینے پر دم کر لے اور اگر آپ کے گھر کا کوئی فرد نظربد کا شکار ہو چکا ہے تو آپ اسے یہ دعا 7 مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور اس عمل کو 3 دن دھرائیں ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتے ہیں کہ ان کی جان ، اولاد ، گھر ، کاروبار ، عزت ، نوکری ، صحت اور کامیابی ہمیشہ نظربد سے محفوظ رہیں تو وہ جمعرات کے روز نظربد کی دعا کو مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔ انشاء اللہ اس دعا مبارکہ کی برکت سے آپ کو نظربد سے اسی وقت شفاء حاصل ہو جائے گی اور آئندہ زندگی آپ نظربد کے اثرات سے محفوظ بھی رہیں گے ۔ یاد رہے جسطرح بلڈپریشر کو خاموش موت کہاجاتا ہے اسی طرح نظربد بھی ایک ایسی خاموش موت ہے جسے عقل بھی تسیلم نہیں کرتی ۔ بلڈ پریشر سے انسان کی بچت اس وجہ سے ہو جاتی ہے کہ اسے انسانی عقل تسلیم کرتی ہے لہذا انسان بلڈ پریشر کا علاج ہر حال میں کرتا ہے لیکن نظربد کا علاج انسان ہر حال میں نہیں کرتا اس کی وجہ یہی ہے کہ اسے عقل تسلیم نہیں کرتی یہی وجہ ہے کہ نظربد ایک خطرناک اور بھیانک خاموش موت ہے ۔ لہذا مسنون دعا کا عربی زعفرانی نقش اپنے گھر میں ضرور رکھیں تاکہ آپ جانےیا انجانے میں نظربد کے اثرات سے محفوظ رہیں ۔

اگر کوئی بھائی یا بہن یہ نقش خود تحریر نہ کر سکیں تو وہ 3 مساکین کو کھانا کھلاکر یا آستانہ کو ہدیہ خرچ ادا کرکے یہ نقش حاصل کر سکتے ہیں یاد رہے کہ 3 مساکین کو کھانا کھلانے کا خرچ جتنا ہے کم وبیش اتنا ہی خرچ ایک نقش کے لئے مشک ، عنبر ، زعفران اور کورئیر کاہوتا ہے۔لہذا بہتر ہے کہ آپ اس قرانی نقش کو خود تحریر کریں اور اگر آپ کسی مجبوری کی بناء پر ایساء نہ کرسکیں تو آپ یہ نقش آستانہ سے 48 گھنٹوں میں بزریعہ ٹی سی ایس حاصل کرنے کے لئے آمنہ بہن سے رابطہ فرمائیں ۔

Whatsapp Amna Behan

0092 306 3441786

Pin It on Pinterest