سائٹ نادعلی سے آپ وظائف حاصل کریں یا نقش دونوں دعا ہی کی قسمیں ہیں قرانی نقش اس لئے دعا ہے کیوں کہ اس میں آپ کی نیت یہ ہوتی ہے کہ “یا اللہ میں نے تیری کلام کو ادب سے اپنے پاس رکھا لہذا اس کلام کے وسیلہ سے میری مشکل آسان فرما دے ” ۔
لہذا وظائف پڑھنے یا قرانی نقش اپنے پاس رکھنے کی برکت سے اللہ کی ذات آپ کی مشکلات آسان کرنے کے لئے اسباب پیدا فرما دیتے ہیں ۔
یاد رہے کہ اللہ کی کلام سے آپ کے صرف وہ کام ہوں گے جو کہ جائز ہیں اور وہ آپ کے حق میں بہتر بھی ہیں ۔ اگر کوئی کام آپ کے حق میں بہتر نہیں تب بھی آپ کو وظیفہ پڑھنے یا قرانی نقش کی برکات کسی نہ کسی صورت میں ضرور حاصل ہوں گی اور یہ بات حدیث مبارکہ سے ثابت ہے
بعض افراد سلسلہ سے وظائف یا قرانی نقوش حاصل کرنے کے بعد چند دنوں میں گلہ شروع کر دیتے ہیں کہ وظیفہ نے کام نہیں کیا یا نقش سے کام نہیں ہو رہا۔
تو بھائی میرےدعا سننے والی ذات ، مشکلات آسان کرنے والی ذات ، حاجت پوری کرنے والی ذات اور رزق دینے والی ذات صرف اللہ کی ہے ۔ لہذا اگر کسی فرد کا وظیفہ کرنے یا قرانی نقش اپنے پاس رکھنے سے کام نہیں ہوتا تو یہ معاملہ اللہ کا ہے اور اللہ نے اگر آپ کی دعا قبول نہیں کی تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ سلسلہ نادعلی کی وجہ سے آپ کی دعا قبول نہیں ہوئی ، آپ کی دعا نہ قبول ہونے کا معاملہ آپ کا اور اللہ کی ذات کا ہے ہمارا نہیں ۔
ہم صرف آپ کو وہ روحانی وظائف ، دعائیں اور قرانی نقوش بتانے کے پابند ہیں جو ہمیں حدیث مبارکہ یا قدیم اویلیاء سے سینہ با سینہ حاصل ہوئے ہیں  ۔
رہی بات کام ہونے یا نہ ہونے کی وہ ہم نے پہلے آپ پر واضح کردیا ہے کہ اللہ کی کلام سےآپ کے صرف وہ کام ہوں گے جو جائز ہیں اور آپ کے حق میں بہتر ہیں ۔
ناظرین ہم آپ کو صرف وہی وظائف اور قرانی نقوش بتاتے ہیں جو ہمیں حدیث مبارکہ اور اولیاء اللہ سے حاصل ہوتے ہیں اور ان کا فائدہ آپ کو ہر حال میں حاصل ہو گا مگریہ فائدہ آپ کوکس انداز سے حاصل ہو گا اسکا فیصلہ صرف اللہ ہی نے کرنا ہے آپ نے یا ہم نے نہیں کرنا ۔