معجزاتی روحانی عمل

مشکل آسان کرنے کے لئے مشکل کشاء کا معجزاتی روحانی عمل نقش نادعلی (تفصیل کے لئے کلک کریں)

Naade Ali Urdu Wazaif ki Pakistan ki Sab se badhi Site hai, Iss site k Admin Raza Bhai hain, Raza bhai ne 20 Saal mein jitna Rohaniat ko Samja wo app ko iss Site me Urdu Wazaif ki sorat mein hasil ho gha Raza bhai Ka Maqsad sirf Ahl al-Bayt ki mohabbat Hai .

Rizq har fard ke liye zaroori hai. Aur har insaan ki zindagi uske Rizq ke gird girdish karti hai. Lehaza wafar rizq hasil karne ki har fard koshish karta hai, lekin har fard wafar Rizq hasil nahin kar pata. Balkay bohat se afraad ko tamam zindagi Rizq ki tangi ka samna karna parta hai. Wafar rizq, paisa aur dolat hasil hone ka daro madar khair o barkat par hota hai aur khair o barkat ka daro madar naik amaal, ibadat aur namaz ki pabandi par hota hai. Lehaza jis fard ke Rizq se khair o barkat khatam ho jati hai, woh shadeed mehnat aur koshish ke bawajood bhi wafar Rizq ya paisa jama nahin kar patay. Khair o barkat ki kami ka shikar ziada tar log jadu tona ke wahem ka shikar ho kar apni pareshani mein mazeed izafa kar lete hain. Lehaza is post mein hum aap ko aik aisa Wazifa bata rahe hain jis ki waja se aap ke liye khair o barkat ka rohani faiz jari ho jaye ga aur yeh rohani faiz aap ko har qisam ki nahusat se paak kar de ga jis ki waja se aap ke Rizq aur kamyabi ke darwaze khul jayenge aur aap ko har taraf se be hisab Rizq hasil hona shuru ho jaye ga. Rizq ka wazifa ki urdu tafseel sy neechay darj hai.

Rizq Ka Wazifa Urdu

رزق ہر فرد کے لئے ضروری ہے اور ہر انسان کی زندگی اس کے رزق کے گرد ہی گردش کرتی ہے ۔ لہذا وافر رزق حاصل کرنے کی ہر فرد کوشش کرتا ہے لیکن ہر فرد وافر رزق حاصل نہیں کر پاتا ۔ بلکہ بہت سے افراد کو تمام زندگی رزق کی تنگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔وافر رزق، پیسہ اور دولت حاصل ہونے کا دارومدارخیروبرکت پر ہوتا ہے اور خیروبرکت کا دارومدار نیک اعمال ، عبادت اور نماز کی پاپندی پر ہوتا ہے ۔لہذا جس فرد کے رزق سے خیروبرکت ختم ہو جاتی ہے وہ شدید محنت اور کوشش کے باوجود بھی وافر رزق یا پیسہ جمع نہیں کر پاتے ۔خیروبرکت کی کمی کا شکار ذیادہ تر لوگ جادو ٹونہ کے وہم کا شکار ہو کر اپنی پریشانی میں مزید اضافہ کرلیتے ہیں ۔
لہذا اس پوسٹ میں ہم آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتا رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے لئے خیروبرکت کا روحانی فیض جاری ہو جائے گا اور یہ روحانی فیض آپ کو ہر قسم کی نحوست سے پاک کردے گا جس کی وجہ سے آپ کے رزق اور کامیابی کے دروازے کھل جائیں گے اور آپ کو ہر طرف سے بے حساب رزق حاصل ہونا شروع ہو جائے گا۔
رزق کا یہ وظیفہ استغفراللہ رب من کل ذنب واتوب الیہ کا ہے ۔استغفراللہ رب من کل ذنب واتوب الیہ
ایک دعا ہے جس میں ایک مسلمان اللہ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتا ہے ۔اور اللہ کی بارگاہ سے مغفرت طلب کرنے سے انسان کے رزق میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کی بے شمار دنیاوی پریشانی ختم ہو جاتی ہیں ۔لہذا عقل مندی اسی میں ہے کہ آپ زندگی میں استغفراللہ رب من کل ذنب واتوب الیہ کا وظیفہ کریں اور اس وظیفہ کو ہمیشہ قائم بھی رکھیں ۔ انشاء اللہ رزق کے حوالے سے آپ کو پریشانی نہیں ہوگی ۔یاد رہے کہ کالاجادو ، نظربد اور بندش کے اثرا ت سے ذیادہ خطرناک اثرات ہمارے بعض گناہوں کے ہیں ۔ جو کہ ہماری روح پر دھبہ بنا دیتے ہیں ۔اسی وجہ سے فرد خیروبرکت اور اللہ کی رحمت سے محروم ہو جاتا ہے ۔ خیروبرکت کی محرومی کی وجہ سے انسان ذہنی دباو کا شکار ہوتا اور اس کے رزق میں بھی کمی آنے لگتی ہے ۔اور اس طرح ایک وقت ایسا آتا ہے کہ فرد اپنی جان توڑ محنت کے باوجود بھی تنگدستی سے نجات حاصل نہیں کر پاتا ۔یاد رہے کہ جب آپ کوشش کی انتہا کر دیتے ہیں اور آپ کو کامیابی نہ ملے تو آپ خیروبرکت سے محروم ہیں ۔ خیروبرکت اللہ کی غیبی مدد ہے۔لہذا جب آپ کو آسانی سے کامیابی ملتی ہے تو وہ خیربرکت کی وجہ سے ملتی ہے ۔ قدیم بزرگ اپنے مریدوں کو نصیحت کیا کرتے تھے کہ ہر چیز سے محروم ہو جانا لیکن خیروبرکت کی محرومی سے بچنا۔ لہذا جن لوگوں نے بزرگوں کی نصیحت کو مدنظر رکھا انہیں زندگی کی نعمتوں کی کمی نہیں ہوئی ۔ سب سے ذیادہ خیربرکت پر اولیاء اللہ نے زور دیا لہذا آپ قدیم اولیاء کی اولاد کا رہن سہن چیک کر کے دیکھ لیں آپ کو وہ فیملیز عربوں پتی دیکھائی دیں گی ۔
اور اسکی وجہ صرف خیربرکت ہے ۔لہذا خیروبرکت کی حقیقت کو سمجھیں ۔ یہ اللہ کی عطا ہے اور زندگی کی سب سے بڑی ضرورت بھی ہے ۔ لہذا خیروبرکت سے محرومی کی وجہ برے اعمال ہوتے ہیں اور خیربرکت حاصل کرنے کا سیکرٹ اللہ سے مغفرت طلب کرنا ہے ۔ لہذا رزق میں بے حساب اضافہ حاصل کرنے کے لئے بہترین وظیفہ استغفراللہ رب من کل ذنب واتوب الیہ کا ہے ۔
لہذا اس پوسٹ میں ہم اسی دعا مبارکہ کا ایک خاص وظیفہ آپ کو بتا رہے ہیں اس وظیفہ کو ضرور کریں انشاء اللہ زندگی بھر اپ کے رزق میں کمی نہیں آئے گی ۔ رزق کا وظیفہ کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Rizq Ka Wazifa Dua

Astaghfirullah wazifa

Rizq Ka Wazifa

رزق میں اضافہ کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعہ کو عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 3 مرتبہ سورہ واقعہ اور 1000 مرتبہ استغفراللہ رب من کل ذنب واتوب الیہ محبت سے ورد کریں ۔یہ وظیفہ آپ
نے 14 دن تک کرنا ہے ۔ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے آپ دعا مبارکہ استغفراللہ رب من کل ذنب واتوب الیہ کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔اور وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ دعا مبارکہ استغفراللہ رب من کل ذنب واتوب الیہ ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں آپ نے بلا مجبوری ناغہ نہیں کرنا ۔
انشاء اللہ یہ وظیفہ کرنے کے بعد چند دنوں میں آپ کو وافر رزق، پیسہ اور دولت حاصل ہونے لگے گی ۔ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کی قسمت اچھی ہو جاے گی اور جلد ہی آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل ہونے لگے گی ۔ رزق کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو رزق اور پیسہ کے حوالے سے جو ممکنہ برکات حاصل ہو سکتی ہیں ان کی مختصر تفصیل نیچے درج ہے ۔

Rizq Related Post

پریشانی اور بیماری میں روحانی رہنمائی اور دعا کے لئے آپی نور علی فاطمہ سے رابطہ فرمائیں

Whatsapp: +92 328 4765719