Surah Rehman For Rishta ?
Mojooda waqt mein bohat se afraad Rishte ke hasool ki wajah se pareshan hain. Jis mein bohat zyada amal dakhil duniyawi lawazimat لوازمات aur society Ki demands ka hai. Jaise aik aam insaan pora karne se qasir hai. Baaz logon ko acha Rishta muyassar nahin hota aur jin logon ko Rishta muyassar hota hai woh Rishte walon ki demands ko pura nahin kar paate jis ki wajah se rishta pakka nahin hota. Aur kuch afraad aise hain jin ke mali halaat to theek hain lekin Rishte mein bandish ki wajah se un ka Rishta baar baar fix ho kar toot jata hai. Bohat se afraad ne hamein apne Rishte se mutaliq mukhtalif dar pesh ane wali mushkilat se aagah kiya. Lehaza aaj ki is post mein hum aap ko Rishte ke liye Surah Rahman ka Wazifa batayen ge. Is wazifa ki barkat se aap ke Rishte Ki Bandish aur duniyawi tamam rukawatein nah sirf khatam hogi balkay aap ko naik Rishta hasil hone ke liye Allah ki zaat ghabi asbaab paida farma denge.

Surah Rehman For Rishta Urdu

موجودہ وقت میں بہت سے افراد رشتے کے حصول کی وجہ سے پریشان ہیں۔ جس میں بہت زیادہ عمل دخل دنیاوی لوازمات اور معاشرتی ڈیمانڈز کا ہے۔ جیسے ایک عام انسان پورا کرنے سے قاصر ہے۔ بعض لوگوں کو اچھا رشتہ میسر نہیں ہوتا اور جن لوگوں کو رشتہ میسر ہوتا بھی ہے وہ رشتے والوں کی ڈیمانڈز کو پورا نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے رشتہ پکا نہیں ہوتا اور کچھ افراد ایسے ہیں جن کے مالی حالات تو ٹھیک ہیں لیکن رشتہ میں بندش کی وجہ سے ان کا رشتہ بار بار طے ہو کر ٹوٹ جاتا ہے۔ بہت سے افراد نے ہمیں اپنے رشتے سے متعلق مختلف در پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔ لہذا آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو رشتہ کے لیے سورہ رحمن کا وظیفہ بتائیں گے۔ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کے رشتہ کی بندش اور دنیاوی تمام رکاوٹیں نہ صرف ختم ہو گی بلکہ آپ کو نیک رشتہ حاصل ہونے کے لیے اللہ کی ذات غیبی اسباب پیدا فرما دیں گے۔

Surah Rehman For Rishta

لہذا وہ افراد جن کا رشتہ بہت زیادہ ڈیمانڈز کی وجہ سے نہیں ہو رہا یا رشتہ میں بندش ہے یا وہ لوگ جن کے پاس رشتہ اور شادی کرنے کے لیے مناسب رقم نہیں ہے۔ تو ایسے تمام افراد اچھے رشتہ کے حصول ، رشتے کی بندش کو توڑنے اور اللہ کی بارگاہ سے نیک ہمسفر حاصل کرنے کے لیے چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھیں اور درمیان میں آپ 7 بار سورہ رحمن اور 100 بار سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی تلاوت کریں۔ یہ عمل آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے۔ اسکے بعد آپ روزانہ ایک بار سورہ رحمٰن 7 بار سورہ بقرہ کی آخری دو آیات اور 10 بار درود ابراہیمی پڑھنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں آپ بلا مجبوری ناغہ نہ کریں۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کے رشتہ سے متعلق ہر روحانی اور دنیاوی رکاوٹ کا خاتمہ ہو جائے گا اور چند ہی دنوں میں آپ کو اچھا رشتہ میسر ہو جائے گا اور آپ کی جلد شادی ہونے کے لیے بھی اللہ کی ذات غیبی اسباب پیدا فرما دیں گے۔یاد ر ہے کہ اگر کسی بہن کو وظیفہ میں کامیابی نہیں ملی تو ایسا وظیفہ کی شرائط پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ لہذا ایسی صورت میں آپ اسم اعظم یا رحمن کو پاک سیاہی سے ٹحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں انشاء اللہ جلد ہی آپ کی شادی اور رشتہ کی ہر پریشانی غیبی مدد سے دور ہونا شروع ہو جائیں گی ۔یاد رہے کہ یا رحمن کا نقش یا سورہ رحمن کا وظیفہ روحانی حوالے سے بے حد فضیلت کی حامل ہیں ۔نقش تحر یر کرنے سے پہلے یا وظیفہ کرنے سے پہلے آمنہ بہن سے رہنمائی ضرور حاصل کریں تاکہ آپ کو ناکامی کا سامنا نہ ہو ۔