Buri nazar aik bemari ki terhan hai jis se koi bhi kisi bhi waqt mutasir ho sakta hai. Buri nazar se morad hasad ki nazar hai lehaza jab koi shakhs kisi ko hasad ki nazar se daikhta hai to is ki wajah se khaas qisam ki manfi tawanai is shakhs par asar andaaz ho jati hai jis shakhs ko hasad ki nazar se dekha gaya hota hai. Lehaza buri nazar ke asraat ki wajah se mutaliqa fard achanak kisi bemari, haadsay ya nuqsaan ka shikaar ho sakta hai. Lekin aisa bhi dekha gaya hai ke buri nazar ki wajah se fard ke nuqsanaat honay ka silsila dair se hona shuru hota hai. Lekin yeh baat tay hai ke buri nazar ki wajah se fard apni zindagi mein mushkilaat aur pareshaniyon ka hamesha shikaar rehta hai. Buri nazar ke asrat aur nuqsanaat ke hawalay se hadees mubarikah bhi mojood hain aur hadees ke mutabiq fard jinnat ki nazr e bad ka shikaar bhi ho sakta hai . Lehaza har fard ke liye zaroori hai agar woh khushhali aur pareshaniyon se pak zindagi guzaarna chahta hai to woh nazar se hifazat ke liye surah baqarah ayat 285 aur 286 ka wazifa zaroor kere. Agar koi fard pehlay hi se nazr e bad, kala jadu ya kisi qisam ke bad asraat ka shikaar hai to un ayaat ki barket se is fard ko har qisam ke bad asrat se nijat mil jaye gi aur woh aindah zindagi nazr e bad aur is se honay walay nuqsanaat se allah ki hifazat mein bhi rahay ga .

Buri Nazar Ka khatima Urdu

بُری نظر ایک بیماری کی طرح ہے جس سے کوئی بھی کسی بھی وقت متاثر ہو سکتا ہے ۔ بری نظر سے مراد حسد کی نظر ہے لہذا جب کوئی شخص کسی کو حسد کی نظر سے دیکھتا ہے تو اس کی وجہ سے خاص قسم کی منفی توانائی اس شخص پر اثر انداز ہو جاتی ہے جس شخص کو حسد کی نظر سے دیکھا گیا ہوتا ہے ۔لہذا بری نظر کے اثرات کی وجہ سے متعلقہ فرد اچانک کسی بیماری ، حادثے یا نقصان کا شکار ہو سکتا ہے ۔لیکن ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ بری نظر کی وجہ سے فرد کے نقصانات ہونے کا سلسلہ دیر سے ہونا شروع ہوتا ہے ۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ بری نظر کی وجہ سے فرد اپنی زندگی میں مشکلات اور پریشانیوں کا ہمیشہ شکار رہتا ہے ۔بری نظر کے اثرات اور نقصانات کے حوالے سے حدیث مبارکہ بھی موجود ہیں اور حدیث کے مطابق فرد جنات کی نظربد کا شکار بھی ہو سکتا ہے ۔ لہذا ہر فرد کے لئے ضروری ہے اگر وہ خوشحالی اور پریشانیوں سے پاک زندگی گزارنا چاہتا ہے تو وہ نظر سے حفاظت کے لئے سورہ بقرہ آیت 285 اور 286 کا وظیفہ ضرور کرے ۔ اگر کوئی فرد پہلے ہی سے نظربد ، کالا جادو یا کسی قسم کے بد اثرات کا شکار ہے تو ان آیات کی برکت سے اس فرد کو ہر قسم کے بد اثرات سے نجات مل جائے گی اور وہ آئندہ زندگی نظربد اور اس سے ہونے والے نقصانات سے اللہ کی حفاظت میں بھی رہے گا ۔اس وظیفہ کی تفصیل نیچے درج ہے

Buri Nazar Ka khatima Wazifa

اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتے ہیں کہ ان کی جان ، مال ، اولاد ، گھر اور کاروبار ہمیشہ بری نظر اور برے اثرات سے محفوظ رہیں تو وہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ایک دن کا وظیفہ ضرور کریں۔ اس وظیفہ کے لئے آپ چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 21-21 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں اور اس کے بعد آپ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو 100 مرتبہ محبت سے پڑھ کر اللہ کی بارگاہ میں ہر قسم کے شر سے محفوظ رہنے کی دعا کریں ۔ یہ عمل پورا کرنے کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 3 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کرنے کی عادت ڈال لینی ہے اور اس میں آپ نے بلامجبوری ناغہ نہیں کرنا اور جب بھی آپ میں استطاعت ہو آپ کم از کم ایک مسکین کو کھانا ضرور کھلا دیا کریں ۔ انشاء اللہ جب تک آپ زندہ رہیں گے آپ کی جان ، اولاد ، گھر کاروبار اور عزت ہر قسم کی بری نظر اور برے اثرات سے محفوظ رہیں گے اور وقت گزرنے کے ساتھ آپ کی زندگی میں خوشحالی اور خیروبرکت ہونے لگی گی ۔ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی روحانی برکات جاننے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔ مزید رہنمائی کے لئے آمنہ بہن سے رابطہ کریں ۔