اس پوسٹ میں آپ کو شوہر کی محبت حاصل کرنے کا ایک خاص اور پر اسرار وظیفہ حاصل ہوگا ۔ یہ وظیفہ والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی” کا ہے جو کہ سورہ طہ کی ایت 39 میں ہے ۔جبکہ سورہ طہ پارہ 16 میں ہے اور اس کی کل 135 آیات ہیں ۔ ۔ یہ دعا محبت حاصل کرنے کے لئے زمانہ قدیم سے ورد کی جاتی رہی ہے جبکہ شوہر کی محبت حاصل کرنے کے حوالے سے یہ آیت مبارکہ میں خاص روحانی اثرات کی حامل ہے ۔ اس پوسٹ میں آپ کو “والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی” کا سب سے خاص وظیفہ اور اس کی روحانی برکات کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔ لہذا اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کی محبت کو صرف 14 دن میں ہمیشہ کے لئے حاصل کرنا چاہتی ہے تو ” والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی” کا وظیفہ آپ کے لئے ہے ۔ اس پوسٹ میں شوہر کی محبت حاصل کرنے کے وہ تمام وظائف بھی آپ کو حاصل ہوں گے جو کہ ہم نے قدیم فارسی کتابوں سے حاصل کئے ہیں ۔ لہذا کوئی بھی وظیفہ اس وقت تک ہرگز شروع نہیں کرنا چاہئے جب تک کہ آپ کو اس وظیفہ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل نہ ہو جائیں ، لہذا ہم نے آپ کے لئے ہر وظیفہ ہر لحاظ سے مکمل تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے تاکہ آپ کی محنت ضائع نہ ہو ۔
یاد رہے کہ صرف شوہر کی محبت کو حاصل کر لینا عقل مندی نہیں بلکہ آپ کی عقل مندی یہ ہے کہ آپ ان وجوہات کو ختم کریں جن کی وجہ سے شوہر کی محبت بیوی کے لئے کم ہوتی ہے ۔لہذا اگر کوئی سمجھ دار خاتون شوہر کی محبت میں کمی کی اصل اسباب کو سمجھ کر ان کو دور کرنے کے لئے وظیفہ کرتی ہے تو اسے اسکے مقصد میں 100 فیصد کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔جبکہ بعض خواتین کچھ سمجھے بغیر جلد بازی میں وظیفہ شروع کرکے جلد ہی ناکامی کا شکار ہو جاتی ہیں اور اس کے بعد وہ کسی دوسری وظیفے یا عامل کی تلاش کر دیتی ہیں جبکہ ان کی تلاش کبھی ختم نہیں ہوتی ۔ اس لئے اس پوسٹ میں آپ کو ہر وہ وجہ حاصل ہوگی جو کہ آپ کے شوہر کو آپ سے دور کر سکتی ہے اور اس کے علاوہ آپ کو ان وجوہات سے نجات کے لئے ایسے اسلامی طریقے بھی حاصل ہوں گی جس کی وجہ سے آپ کو زندگی کی ہر خوشی ملے گی ۔اس لئے ضروری ہے کہ اس پوسٹ کو سمجھ کر پڑھیں اور اس پر عمل کریں انشاء اللہ زندگی بھی کی خوشیاں کا مقدر ضرور بن جائیں گی ۔

Wa Alqaitu Alaika Mahabbatan Minni Arabic

Wa Alqaitu Alaika Mahabbatan Minni

Wa Alqaitu Alaika Mahabbatan Minni Ka Tarjuma

اور میں نے اپنی طرف کی خاص محبت و مقبولیت تجھ پر ڈال دی تاکہ تیری پرورش میری آنکھوں کے سامنے کی جائے ۔

Wa Alqaitu Alaika Mahabbatan Minni Ayat No

“والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی ” آیت مبارکہ سورہ طہ کی ایت 39 کے آخر میں ہے جبکہ سورہ طہ 16 پارہ میں ہے اور اس کی کل 135 آیات ہیں ۔

Shohar Ki Nafrat Ki Wajuhat

بزرگ فرماتے ہیں کہ شوہر کا بیوی کو عزت اور محبت دینا باعث برکت ہے جبکہ بیوی جب شوہر کی وفاداری میں زندگی گزارتی ہے تو یہ عبادت کے زمرے میں آتا ہے جبکہ شیطان کو یہ دنوں باتیں پسند نہیں ، لہذا شیطان میاں بیوی کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کے لئے انہیں مسلسل وسوسے دیتا ہے اور جب میاں بیوی شیطان کے وسوسوں میں نہیں آتے تو شیطان شوہر کے قریبی رشتہ داروں کے دل میں ایسی باتیں ڈالتا ہے جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیاں اختلافات شروع ہو جاتے ہیں اور بلاآخر میاں بیوی کے درمیاں طلاق ہو جاتی ہے جبکہ حدیث کے مطابق طلاق شیطان کے لئے پسندیدہ عمل ہے ۔
یاد رہے کہ دنیا میں لا محدود شیطان ہیں اور ان میں بہت سے شیطاطین ہمارے گھروں میں ہر وقت موجود رہتے ہیں اور دنیا میں موجود ہر شیطان ابلیس کو عصر کے وقت اپنے کام کی رپورٹ پیش کرتے ہیں جبکہ ابلیس کا ٹخت سمندر کے اوپر ہوتا ہے ، ابلیس ہر شیطان سے رپورٹ لیتا ہے ، لیکن یہ اس شیطان سے سب سے ذیادہ خوش ہوتا ہے جو میاں بیوی کے درمیاں طلاق کی وجہ بنتا ہے ۔ اور یہ بات حدیث میں واضع الفاظ میں موجود ہے ۔
لہذا شادی کے بعد جب میاں بیوی کے درمیان اختلافات کا آغاز ہوتا ہے تو سمجھ لینا چاہئے کہ شیطان ہمارے گھر میں داخل ہو چکا ہے ۔لہذا ایسی صؤرت میں میاں بیوی کو ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کرنے کی بجائے ایک دوسرے کی تلخ باتوں کو نظرانداز کرنا چاہیے تاکہ شیطان اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکے ۔
لہذا اگر شیطان اپنے ارادوں میں کامیاب ہو جاتا ہے تو ایسی صؤرت میں بات چیت سے نہیں بلکہ دعا کے زریعے میاں بیوی کے مسائل کا حل ممکن ہوتا ہے اور ایسی دعاوں میں ایک دعا “والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی “
بھی ہے ۔
یاد رہے کہ اگر شوہر کے دل میں بیوی کے لئے نفرت پیدا ہو رہی ہے تو اس کی دوسری اہم وجہ نظربد اور کالا جادو ہو سکتے ہیں ۔ نظربد محبت کو نفرت میں بدلنے کی ثاثیر کی حامل ہے اور نظربد کی وجہ سے میاں بیوی کی زندگی میں ہر قسم کی رکاوٹ اور پریشانی آتی ہے ۔ نظربد میاں بیوی کی زندگی میں ہر ایسی رکاوٹ پیدا کرتی ہے جس کی وجہ سے میاں بیوی کا رشتہ کمزور ہوتا ہے ۔ لہذا اگر بیوی کو دیکھ کر شوہر کو بے چینی ، کوفت اور غصہ محسوس ہو تو یہ نظربد کی نشانی ہو سکتی ہے اور نظربد کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان موجود محبت ہمیشہ کے لئے ختم ہو سکتی ہے ۔
نظربد بیماری اور موت کا سبب بن سکتی ہے اور یہ بات حدیث میں موجود ہے ، لہذا سخت ترین نظربد کا علاج بھی دعا مبارکہ “والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی ” کے زریعے کیا جا سکتا ہے ۔
کالا جادو میاں بیوی کے درمیان نفرت ، شک اور غلط فہمی پیدا کرنے کے لئے سب سے ذیادہ خطرناک مانا جاتا ہے کالا جادو کے اثرات آسانی سے ختم نہیں ہوتے اور اس کی وجہ سے میاں بیوی کا رشتہ بے حد آسانی سے ختم ہو سکتا ہے، عام طور پر کالا جادو ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے ، لیکن بعض اوقات کوئی دشمن کسی کو ٹارگٹ بنا کر بھی اس پر کالا جادو کر سکتا ہے ۔
شوہر کا کسی غیر عورت کی محبت میں مبتلاء ہونا کالا جادو کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ دنیا میں کالا جادو کا سب سے ذیادہ استعمال میاں بیوی کا رشتہ ختم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے اور اس بات کا واضع ثبوت آپ کو کسی بھی قبروستان سے مل سکتا ہے ۔ یعنی اگر کسی قبروستان کی صٖفائی کی جائے تو آپ کو اس قبروستان سے بے شمار کیلیں ، کانٹیں ، کنگھیاں ، بال ، کچئ ہانڈیاں ، بلیڈ اور خون سے لکھے گئے تعویز حاصل ہوں گے ، ایسے تعویزوں پر آپ میاں بیوی کے نام لکھے دیکھ سکتے ہیں ۔
کچھ لوگ میاں بیوی کے درمیان نفرت پیدا کرنے کے لئے کالا جادو کا استعمال کرتے ہیں ، لیکن انہیں لگتا ہے کہ اس کالا جادو کا اثر نہیں ہوا ، لہذا وہ اپنی دشمنی کو نظر انداز کرکے کئے گئے کالا جادو کو بھول جاتے ہیں ۔ لیکن ایسا کالا جادو کبھی نہ کبھی اپنا اثر ضرور ظاہر کرتا ہے اور جب ایسے کالا جادو کا اثر ظاہر ہوتا ہے اس کی وجہ سے میاں بیوی کی زندگی چند دنوں میں تباہ ہو جاتی ہے جبکہ جس شخص کی وجہ سے دو زندگیاں تباہ ہو رہی ہوتی ہیں اسے معلوم بھی نہیں ہوتا کہ ان کی تباہی کا ذمہ دار وہ خود ہے۔
مطلب یہ کہ کالا جادو میاں بیوی کی ازدواجی زندگی کی تباہی اور محبت کا اختتام ہے ۔ لہذا “والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی “
کی روحانی برکات کے زریعے میاں بیوی کے درمیان محبت پیدا کی جا سکتی ہے اور “والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی “
کی برکت سے میاں بیوی کی محبت کا رشتہ دشمن ، شیطان ، نظربد ، غلط فہمی ،شک اور کالا جادو سے ہمیشہ محفوظ رہتا ہے
ہم نے آپ کو وہ ممکنہ وجوہات بتا دی ہیں جن کی بنا پر شوہر کے دل میں بیوی کے لئے نفرت پیدا ہوتی ہے ۔
لہذا شوہرکے دل میں نفرت پیدا ہونے کی وجہ جو بھی ہو اس نفرت کو کو محبت میں بدلنے کے لئے “والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی “
کا وظیفہ افضل ہے جس کا صحیح طریقہ آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوگا ۔ لہذا ہم نے جیسے آپ کو بتایا ہے اسی پر ہوبہو عمل کریں انشاء اللہ 14 دن سے پہلے آپ کو نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے ۔
“والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی ” کا وظیفہ کا طریقہ نیچے درج کر دیا گیا ہے ۔

Shohar ki Mohabbat Ka Wazifa

wazifa for husband love arabic ayat

اگر کوئی خاتون 14 دن میں اپنے شوہر کی محبت کو حاصل کرنا چاہتی ہے تو اس مقصد کے لئے وہ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں وہ ایک مرتبہ سورہ طہ اس طرح تلاوت کرئے کہ جب وہ سورہ طہ کی ایت 39 پر پہچیں تو یہاں رک کر “والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی ” کو 700 مرتبہ ورد کرئے ۔ یہ آیت مبارکہ عربی میں اوپر درج ہے اور یہ سورہ طہ کی ایت 39 کے آخر میں بھی موجود ہے ۔ لہذا آپ اس آیت مبارکہ کو 700 مرتبہ تلاوت کریں اور دوران تلاوت آپ اپنے شوہر کا کا تصور رکھیں ۔ یاد رہے کہ ضروری نہیں کہ آپ اپنے شوہر کا تصور قائم رکھ سکیں ۔ تصور قائم ہو یا نہ ہو دونوں صورتوں میں آپ کا وظیفہ قائم رہے گا ۔ اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود ابراہیمی 10 مرتبہ قد شغفھا حبا اور 70 مرتبہ “والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی ” ورد کرنے کی عادت بنالیں ۔ یہ دونوں آیات عربی میں اوپر درج کر دی گئی ہیں ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو شوہر کی حرکات و سکنات میں تبدیلی دیکھائی دینے لگے گی ۔ اگر زندگی میں صرف ایک بار کسی خاتون کو اس وظیفہ میں کامیابی مل جاتی ہے تو اس کی وجہ سے اسے شوہر ، فیملی ، معاشرہ اور ہر خاص و عام کی عزت اور محبت حاصل ہونے لگتی ہے ۔ اس کے علاوہ یاد رہے کہ شوہر کی نفرت کو محبت میں بدلنے کے لئے آپ کو اس سے ذیادہ مجرب وظیفہ حاصل نہیں ہوگا ۔
بیان کیا گیا وظیفہ کی آپ کو شوہر کی محبت کے حوالے سے 25 برکات اور فوائد حاصل ہوں گے جو کہ ہم نے نیچے درج کر دیئے ہیں ۔

Shohar ki Mohabbat Ka Wazifa Benefits

اگر کوئی بہن یا بیٹی اپنے شوہر کی نیت سے پہلے بیان کیا گیا نادعلی کا ورد کرتی ہے تو اس کی برکت سے اسے مندرجہ ذیل روحانی برکات حاصل ہو سکتی ہیں ۔ یعنی اس وطیفہ کی برکت سے
آپ کو شوہر کی محبت جلد حاصل ہو جائے گی ۔
شوہر کے دل سے شک اور غلط فہمی نکل جائے گی ۔
شوہر اپنی بیوی کی بات بات ماننا شروع کردے گا ۔
شوہر اپنی بیوی کو خرچہ دینا شروع کردے گا ۔
شوہر ہر غیر عورت کی محبت سے دور ہو جائے گا ۔
شوہر کی ہر بری عادت ختم ہو جائےگی ۔
شوہر کے رزق میں برکت ہوگی ۔
شوہر کو کامیابی اور عزت حاصل ہوگی ۔
میاں بیوی نظربد اور کالا جادو سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔
بے اولاد بہنوں کو اللہ کی ذات اولاد عطا فرمائیں گے ۔
خواتین کو سسرال میں عزت اور محبت حاصل ہوگی ۔
میں بیوی حسد اور دشمن سے محفوظ رہیں گے ۔
گھر میں امن و سکون اور خیروبرکت قائم ہوگی ۔
گھریلو جھگڑے ختم ہو جائیں گے ۔
یاد رہے کہ میاں بیوی کے درمیان جب محبت ختم ہو جاتی ہے تو اس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان بہت سی پریشانیاں پیدا ہو جاتی ہیں جبکہ بیان کیا گیا وظیفہ میاں بیوی کے درمیان پیدا ہونے والی ہر پریشانی اور پریشانی کی وجہ کو ہمیشہ کےلئے دور کر دیتا ہے ، اس لئے ہر شادی شدہ بہن کو شوہر کی محبت حاصل کرنے اور اس محبت کو ہمیشہ قائم رکھنے کے لئے زندگی میں اک بار بیان کیا گیا وظیفہ کر لینا چاہئے ۔

more wazaif

Shohar Ki Mohabbat Pane Ka Wazifa

اس پوسٹ میں آپ کو ایک ایسی دعا حاصل ہوگی جس کی برکت سے شوہر کے دل میں اس کی بیوی کی محبت ذیادہ ہونے لگ جاے گی ۔ یاد رہے کہ ہر بیوی یہ چاہتی ہے کہ اس کا شوہر اس کی ہر بات مانے اور وہ ہمیشہ اس کی ہر فرمائش پوری کرتا رہے ۔ بیوی کی ایسی خواہش کا پورا ہونا آسان نہیں ، لیکن یہ ناممکن بھی نہیں ، یعنی دعا کے زریعے بیوی اپنے شوہر کو اپنے کنڑول میں کر سکتی ہے لہذا شوہر کو اپنے کنڑول میں کرنے کے لئے ضروری ہے کہ شوہر کے دل میں اس کی بیوی کی شدید محبت پیدا ہوجاے اور شوہر کے دل میں دعا کے زریعے بیوی کی شدید محبت پیدا کی جا سکتی ہے ۔
عام طور پر وقت گزرنے کے ساتھ شوہر کے دل میں اس کی بیوی کی محبت کم ہوتی ہے اور اس وجہ سے بیوی کو مستقبل میں پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ لہذا خواتین کو ایسی قرآنی دعا کی ضرورت ہے جس کی برکت سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میاں بیوی کی محبت میں اضافہ ہو ۔جبکہ ایسی قرآنی دعا سورہ طہ کی ایت 39 میں ہے جو عربی میں سب پہلے درج کی گئی ہے ۔ لہذا شوہر کے دل میں بیوی کی محبت بڑھانے کے لئے بیوی کو چاہئے کہ وہ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 درود شریف پڑھیں ، اور درمیان میں  300 مرتبہ “والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی ” اور 70 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات تلاوت کرئے ۔ یہ وظیفہ آپ 14 دن تک جاری رکھیں اور 14 دن کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دوآیات اور 10 مرتبہ “والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی ” ورد کرنے کی عادت بنائیں ، تاکہ آپ کو شوہر کی طرف سے کسی قسم کی پریشانی کا دوبارہ سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انشاء اللہ جلد ہی شوہر کے دل میں بیوی کی نہ ختم ہونے والی محبت پیدا ہو جاے گی ۔

Shohar Ko Tabedar Karne Ka Wazifa

اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کو اپنا تابعدار بنانا چاہتی ہے تو اس مقصد کے لئے ولاحول ولاقوہ الا باللہ العلی العظیم کا وظیفہ افضل مانا جاتا ہے ۔
یاد رہے کہ ہر شادی شدہ خاتون کو یہ وہم لاحق رہتا ہے کہ کہیں اس کے شوہر کے دل میں اس کی بیوی کی محبت کم نہ ہو جاے ۔ لہذا اس وہم کی وجہ سے بیوی کے ذہن میں شوہر کے حوالے سے مختلف سوچیں گردش کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے بعض خواتین کو شدید بے چینی لاحق ہو جاتی ہے ۔
لہذا خواتین اپنے ذہن میں پیدا ہونے والی منفی سوچوں کو بنیاد بنا کر اپنے شوہر سے جھگڑا شروع کر دیتی ہیں ۔
اسی طرح بعض خواتین دوسروں کی جھوٹی باتوں پر بغیر تصدیق کئے یقین کر لیتی ہیں اور اس کے بعد وہ ان جھوٹی باتوں کو بنیاد بنا کر اپنے شوہر سے جھگڑا شروع کردیتی ہے ۔ بیان کی گئی منفی سوچ خواتین کے ذہن میں شیطان پیدا کرتا ہے اور اگر کوئی خاتون شیطانی وسوسوں سے بچ جاتی ہے تو اس کے بعد شیطان اس خاتون کے دوستوں اور عزیزوں کے زریعے خواتین کے ذہن میں شک پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ایسا شیطانی عمل وہ شوہر کے ساتھ بھی دھراتا ہے ۔
جب شوہر اور بیوی دونوں ایک دوسرے پر شک کرتے ہیں تو اس کی وجہ سے ان کے درمیان جھگڑا اور نفرت بڑھ جاتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کے درمیان طلاق ہونے کا امکان ہوتا ہے ۔
یاد رہے کہ حدیث کے مفہوم کے مطابق جب کسی میاں بیوی کے درمیان نفرت اور طلاق ہوتی ہے تو اس کی وجہ سے شیطان کو بے حد خوشی ملتی ہے ۔لہذا شیطان اپنی خوشی کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہے اور کچھ بزرگوں کے مطابق شیطان میاں بیوی کے درمیان نفرت پیدا کرنے کے لئے میاں بیوی کو ایک دوسرے کے خلاف منفی سوچیں ہمیشہ دیتا رہتا ہے ۔
لہذا جو میاں بیوی شیطان کی عادت کو نہیں سمجھ پاتے وہ ایک دوسرے پر ہمیشہ الزامات کی بارش کرتے ہیں اور ان کے الزامات کا انجام طلاق ہوتا ہے ۔
لہذا ہر خاتون کو چاہئے کہ وہ شیطان کو اپنی زندگی سے دور کرنے کوشش کرے ، لیکن یاد رہے کہ شیطان کو صرف دعا کے زریعے ہی زندگی سے دور کیا جاسکتا ہے اور ایسی دعاوں میں ایک بہترین دعا
ولاحول ولاقوہ الا بااللہ العلی العظیم ہے لہذا اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کی محبت اور تابعداری حاصل کرنا چاہتی ہے تو اس مقصد کے لئے وہ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں وہ 700 مرتبہ ولاحول ولاقوہ الا باللہ العلی العظیم اور 10 مرتبہ لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالیمین ورد کرئے ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو آپ کے شوہر کی محبت اور وفاداری ہمیشہ کے لئے حاصل ہو جائے گی ۔

Shohar ki Buri Aadat Khatam Karne ka Wazifa

ہر شوہر میں بہت سی بری عادات ہو سکتی ہیں اور ایسی بری عادات میں سے شوہر کی ضد ، غصہ، شک، جسمانی تشدد ، شوہر کا نشہ کرنا ، شوہر کا کام نہ کرنا اور غیر اسلامی مباشرت شامل ہیں ۔
اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کی سبھی بری حرکات کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا چاہتی ہے تو اس کے لئے بہترین دعا سورہ طہ کی ایت 111 ہے ۔ یاد رہے کہ شوہر کی ذیادہ تر بری عادات کا بیوی کو علم ہوتا ہے ، لیکن شوہر کی بعض عادات ایسی ہوتی ہیں جن کا بیوی کو کبھی علم نہیں ہو پاتا ۔ اسکے علاوہ شوہر کی بعض بری عادات کی وجہ نظربد اور کالا جادو بھی ہو سکتے ہیں ۔نظربد اور کالا جادو کی وجہ سے شوہر میں جو بری حرکات پیدا ہوتی ہیں ان میں شوہر کا بیوی پر تشدد کرنا ، شوہر کا بیوی سے بد اخلاقی سے پیش آنا اور شوہر کا بیوی پر الزام لگانا شامل ہیں ۔ لہذا شوہر کی ظاہری اور پوشیدہ بری عادات کو سورہ طہ کی ایت 111 کے زریعے ختم کیا جا سکتا ہے ۔
شوہر کی بری عادات کو جلد ختم کرنے کے لئے بیوی عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف اور 111 مرتبہ سورہ طہ کی ایت 111 ورد کرنے کی عادت بناے ۔ انشاء اللہ چند دن یہ وظیفہ کرنے سے شوہر کو ہر بری عادت سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جاتی ہے لیکن یاد رہے کہ شوہر کو اس کی بری عادات سے فوری نجات نہیں ملے گی ، اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے ۔لہذا وقت برباد کرنے کی بجاے بیان کی گئی دعا مبارکہ کا ورد کرنے کی عادت بنائیں ۔

Shohar Ko Qareeb Lane Ka Wazifa

میاں بیوی کا ایک دوسرے کے قریب رہنا اور ایک دوسرے کو وقت دینا بے حد ضروری ہے اور اگر ایسا نہیں تو میاں بیوی کی زندگی سے برکت ختم ہوجاتی ہے اور برکت ختم ہونے کی وجہ سے حسد ، نظربد ، کالا جادو اور دشمن کی شرارت زندگی میں بے سکونی لا سکتی ہے ۔
یا د رہے کہ انسان جب کسی چیز کو حاصل کر لیتا ہے تو اس کے بعد اس کے دل میں اس چیز کی محبت کم ہونا شروع ہو جاتی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ اسے اس چیز میں نقص بھی دیکھائی دینے لگتے ہیں ۔ یہ ایک قدرتی عمل ہے بچے ہمیشہ نیا کھلونا حاصل کرنے کے بعد پرانے کھلونے کو پھینک دیتے ہیں ۔ اسی طرح بعض شادی شدہ افراد کو کوئی عورت اپنی بیوی سے ذیادہ خوبصورت دیکھائی دیتی ہے تو وہ اپنی بیوی میں نقص ضرور نکالنے لگتے ہیں ۔ یہ ایک قدرتی عمل بھی ہو سکتا ہے اور اس کی وجہ شیطان بھی ہو سکتا ہے ۔ کیونکہ شیطان ہر اس خاتون سے حسد کرتا ہے جو اپنے شوہر سے اپنے آپ سے ذیادہ محبت کرتی ہے ۔ لہذا جب کسی شوہر کو کوئی دوسری عورت پسند آجاتی ہے تو اس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان ایک ناختم ہونے والی ایسی لڑائی شروع ہو سکتی ہے جسکا انجام طلاق ہو سکتا ہے ۔
لہذا میاں بیوی کے درمیان لڑائی کو ختم کرنے کے لئے اور شوہر کے غصے کو محبت میں بدلنے کے لئے حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا ورد کرنا افضل ہے۔ اگر کوئی شوہر اپنی بیوی سے لڑائی اور نفرت کرتا ہے تو اس کی نفرت کو محبت میں بدلنے کے لئے آپ
7 دن تک حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کریں۔ حسبنا اللہ ونعم الوکیل کی برکت سے بیوی اپنے شوہر کے دل میں اپنی شدید محبت پیدا کر سکتی ہے ۔ لہذا اگر شوہر کا دل بیوی کے کنڑول میں آجاے تو وہ اپنی بیوی سے جھگڑا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکے گا ۔ لہذا شوہر کی محبت حاصل کرنے کے لئے حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا ورد بے حد افضل ہے ۔
لہذا شوہر کے دل اور دماغ کو کنڑول میں کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود پڑھیں ۔
اس کے بعد آپ 450 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کریں ۔
آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود پڑھیں ۔
یہ روحانی عمل آپ 7 دن تک جاری رکھیں ۔
انشاء اللہ 7 دن سے پہلے شوہر کا دل اپنی بیوی کے لئے صاف ہو جاے گا اور وہ ہمیشہ اپنی بیوی سے محبت کرتا رہے گا ۔
بعض اوقات نظربد اور کالا جادو کی وجہ سے شوہر کو اپنی بیوی سے نفرت ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اپنی بیوی سے بلا وجہ جھگڑا کرتا ہے لہذا ایسی صورت میں آپ پہلے بیان کئے گئی دعا کے زریعے اپنے شوہر کی اصلاح کر سکتی ہیں ۔

Shohar Ka Shak Door Karne Ka Wazifa

عام طور پر جب کسی میاں بیوی کے درمیان محبت کم ہوتی ہے تو اس کی سب بڑی اور اہم وجہ شک ہے ۔ میاں بیوی کا رشتہ ختم ہونے کی ابتدا اور انتہا شک ہے ، شک شوہر کے دل میں بھی پیدا ہو سکتا ہے اور بیوی کے دل میں بھی پیدا ہو سکتا ہے ۔ جب کسی شوہر کے دل میں اس کی بیوی کے لئے شک پیدا ہو تا ہے تو اس کی وجہ سے بعض اوقات شوہر یہ سمجھتا ہے کہ اس کی بیوی کا کسی کے ساتھ ناجائز رشتہ ہے ۔ لہذا اگر اس شک کو اگر وقت پر دور نہ کیا جاے تو اس کی وجہ سے شوہر اپنی بیوی کو طلاق دے سکتا ہے ۔ اسی طرح جب کسی بیوی کے دل میں شوہر کے لئے شک پیدا ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے بیوی کو شدید بے چینی اور ذہنی اذیت حاصل ہونا شروع ہو تی ہے۔لہذا بعض بیویاں اسی وجہ سے گھر میں شدید فتنا و فساد کا آغاز کر دیتی ہیں ۔
بعض اوقات شدید شک کی وجہ سے بیوی اپنے شوہر سے خود طلاق مانگ لیتی ہے ۔
لیکن جب غور کیا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان موجود شک کی کوئی بھی وجہ نہیں ہوتی ۔ مطلب میاں بیوی کی محبت میں کمی کی ایک بھیانک وجہ شک ہے اور کوئی بھی میاں بیوی اس بات پر غور نہیں کرتے کہ ان کے درمیان شک کیوں پیدا ہو رہا ہے ۔
اب اگر ہم حدیث کا مطالعہ کریں تو یہ بات معلوم ہوگی کہ شیطان جس کام سے سب سے ذیادہ خوش ہوتا ہے وہ میاں بیوی کے درمیان طلاق ہے ۔لہذا ساری دنیا کے شیطان میاں بیوی کے درمیان طلاق کروانے کی مسلسل کوشش کرتے ہیں اور اس مقصد کے لئے شیطان وسوسے اور شک کا استعمال کرتا ہے ۔ لہذا جن گھروں میں نماز ، اور حفاظت کی دعائیں نہیں پڑھی جاتی ان گھروں میں شیطان شک کی شکل میں اپنی رہائش کر لیتا ہے اور شک جدائی اور طلاق کی وجہ بنتا ہے ۔
لہذا ہر میاں بیوی کو دل میں شک پیدا ہونے کی اس وجہ کو مدنظر ضرور رکھنا چاہئے ۔بظاہر یہ بات غیر عقلی ہے لیکن یہ سچ ہے اور اس وجہ سے میاں بیوی کے بے حد مضبوط رشتے میں دڑار آجاتی ہے ۔
میاں بیوی کے درمیان جب محبت کم ہوتی ہے تو اس کی وجہ نظربد اور کالا جادو بھی ہو سکتے ہیں ، نظربد اور کالا جادو شیطانی اثرات ہیں اور ان کے پیچھے بھی شیطان ہی کا رفرما ہوتا ہے ۔
لہذا اگر آپ چاہتے ہیں کہ میاں بیوی کے درمیان محبت ہمیشہ قائم رہے تو ان کو شک ، شیطان ، نظربد اور کالا جادو سے محفوظ رہنا ہوگا اور یہ صرف دعا کے زریعے ممکن ہے
اور ایسی دعاوں میں ایک اہم دعا ربی انی مغلوب فانتصر ہے جو کہ ہم نے عربی میں اوپر درج کردی ہے ۔ اس دعا مبارکہ کا وظیفہ کرنے سے شوہر کا شک اور غلط فہمی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جاتی اور جلد ہی شوہر کے دل میں اس کی بیوی کے لئے بے حد محبت پیدا ہوجاتی جو کہ کبھی ختم نہیں ہوتی۔
اس وظیفہ کے لئے آپ جمہ کے دن فجر کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ ربی انی مغلوب فانتصر ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کے شوہر کا دل آپ کے لئے ہمیشہ کے لئے صاف ہو جائے گا ۔

Shohar Ko Dusri Aurat Se Dur Karne Ka Wazifa

بعض اوقات شوہر اپنی بیوی سے دور ہو کر کسی غیر عورت سے ناجائز رشتہ بنا لیتا ہے جو کہ میاں بیوی کی ازدواجی زندگی کا اختتام ہے ۔بعض اوقات شوہر کالا جادو کا شکار ہوکر کسی غیر عورت کی محبت میں مبتلاء ہوجاتا ہے ، لہذا غیر عورت کی محبت کی وجہ سے شوہر اپنی بیوی سے بات کرنا بھی پسند نہیں کرتا ۔ اگر شوہر معمولی باتوں کی وجہ سے اپنی بیوی سے جھگڑا کرتا ہو ، شوہر اپنی بیوی کو طلاق کی دھمکی دیتا ہو ، شوہر مسلسل اپنی بیوی کو گالیاں دیتا ہو اور شوہر اپنی بیوی پر تشدد کرتا ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ شوہر کسی اور کے قابو میں ہو چکا ہے ۔ یاد رہے کہ بیان کی گئی علامات اسی وقت شوہر پر ظاہر ہوتی ہیں جب شوہر کسی غیر عورت کی محبت میں مبتلاء ہوتا ہے اور شادی شدہ مرد کالا جادو کی وجہ سے ہی کسی غیر عورت کی محبت کا شکار ہوتے ہیں ۔ لیکن اس کے علاوہ یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ کسی بھی غریب شخص سے کوئی عورت محبت نہیں کرتی ، غیر عورتیں صرف ان ہی افراد کو وقت دیتی ہیں جن کے پاس ذیادہ پیسہ یا اچھی جاب ہوتی ہے ۔لہذا ذیادہ پیسہ اور اچھی جاب کی وجہ سے خواتین کسی پر کالا جادو بھی کر سکتی ہیں ۔لہذا کالا جادو کے اثرات کی وجہ سے شوہر اپنی بیوی پر شدید غصہ کر سکتا ہے اور ایسے غصے کا بھیانک انجام ہو سکتا ہے ۔ کالا جادو کی اہم علامات میں شوہر کا بلاوجہ بیوی پر غصہ کرنا ، شوہر کا ذیادہ دیر تک سونا اور شوہر کا بیوی سے بات نہ کرنا شامل ہے ۔ بیان کی گئی 3 علامات اگر آپ کے شوہر میں موجود ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کے شوہر پر کالا جادو کے اثرات ہوں ۔ لہذا کالا جادو کی صورت میں آپ اپنے شوہر کے سامنے جانے سے پہلے وضو کر لیا کریں اور اس کے علاوہ آپ لاتعداد یا اللہ یا رقیب یا حفیظ پڑھتے رہیں ۔
اس کے علاوہ آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 700 مرتبہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن کرنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کے کا شوہر ہر ناجائز رشتے کو ختم کرکے اپنی بیوی کی محبت میں مبتلاء ہو جائے گا ۔

Shohar ki Job aur Karobar Ka Wazifa

شوہر کو رزق اس کی بیوی کی وجہ سے ملتا ہے لیکن بعض اوقات میاں بیوی نحوست کا شکار ہو جانے کی وجہ سے رزق میں تنگی کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے شوہر کو نہ تو جاب ملتی ہے اور نہ ہی اسے اس کے کاروبار میں کامیابی ملتی ہے ۔ اس کے علاوہ نحوست کا شکار افراد کام کرنا ہی نہیں چاہتے اور اسی وجہ سے بعض خواتین کی زندگی میں بے حد پریشانیاں پیدا آجاتی ہیں ۔
لہذا اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کی جاب ، کاروبار یا کام نہ کرنے کی وجہ سے پریشان ہے تو اس پریشانی کا حل سورہ اخلاص کا وظیفہ کے زریعے کیا جا سکتا ہے ۔ لہذا آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 1100 مرتبہ سورہ اخلاص کی تلاوت کریں اور اس وظیفہ کو آپ 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کے شوہر کو جاب ، کاروبار یا کام نہ کرنے کی پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔

Talaq Se Hifazat Ka Wazifa

ہر خاتون کی زندگی میں شادی کے بعد پریشانی آتی ہے ۔معمولی پریشانی تو آسانی سے ختم ہو جاتی ہے ۔ لیکن پریشانی اگر ذیادہ ہو تو وہ آسانی سے نہیں جاتی ۔ خواتین کی ذیادہ تر پریشانی کی وجہ اس کا شوہر ہوتا ہے ۔
یعنی شوہر جب کسی غیر عورت کی محبت میں مبتلاء ہو جاتا ہے یا کالا جادو کا شکار ہو جاتا ہے تو اس کے بعد شوہر کے دل میں اپنی بیوی کو طلاق دینے کے خیالات آتے رہتے ہیں ۔
اور اکثر طلاق ہو بھی جاتی ہے ۔
لہذا ہر خاتون کو یہ بات ہمیشہ اپنے ذہن میں رکھنی چاہیئے
کہ اگر شوہر آپ سے ذیادہ دیر ناراض رہنے لگے تو اس کی وجہ کالا جادو یا کسی غیر عورت کی محبت ہو سکتی ہے ۔
اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی غیر عورت آپ کے شوہر پر کالا جادو کرکے اسے اپنے بس میں کر رہی ہو ۔
یاد رہے کہ کالا جادو شوہر بیوی کے درمیان طلاق اور نفرت کروا سکتا ہے اور ایسے جادو کو آسانی سے ختم نہیں کیا جا سکتا ۔ لہذا اگر کسی خاتون کو ڈر ہے کہ اس کا شوہر کہیں اسے طلاق نہ دے دے تو ایسی صؤرت میں اس خاتون کو ایت الکرسی کا وظیفہ کرنا چاہئے
اس وظیفہ کے لئے آپ کسی بھی دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 11- 11 بار درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 300 بار ایت الکرسی محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 12 دن تک محبت سے کرنا پہے ۔ انشاء اللہ وظیفہ کے دوران ہی آپ کا شوہر طلاق کا ارادہ بدل دے گا اور تمام زندگی اپنی بیوی سے محبت کرتا رہے گا ۔
ایت الکرسی کا وظیفہ میاں بیوی کو کالا جادو اور نطربد سے بچاتا ہے کہ کالا جادو کی وجہ سے ہی بعض خواتین کو طلاق ہوتی ہے ۔

جو لوگ حسد اور نحوست سے خود کو بچا لیتے ہیں ان کو وظیفہ کئے بغیر ہی زندگی میں سب کچھ حاصل ہو جاتا ہے جبکہ حسد اور نحوست کا شکار افراد کو وظیفہ میں بھی کامیابی نہیں ملتی ، لہذا اگر آپ چاہتے کہ آپ کا وقت برباد نہ ہو تو آپ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے چند باتیں اپنے ذہن میں رکھیں ، ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ کئے بغیر آپ کے مقصد میں کامیابی حاصل ہو جائے ۔ اس لئے نیچے موجود  بٹن پر کلک کریں ۔