اس پوسٹ میں آپ کو رکی ہوئی شادی کا وظیفہ حاصل ہوگا ۔ یہ وظیفہ سورہ طہ کی ایت 39 میں موجود دعا کا ہے جو کہ والقیت علیک محبۃ منی ہے ۔ محبت ، شادی ، رشتہ اور منگنی کے حوالے سے آپ کی ہر پریشانی کا علاج اسی ایت مبارکہ میں ہے لیکن اس پوسٹ میں آپ کو رکی ہوئی شادی جلد ہونے کے لئے اس آیت مبارکہ کا ایک خاص اور آسان وظیفہ حاصل ہوگا۔ یاد رہے کہ بعض لڑکیوں اور لڑکوں کی شادی کی بات پکی ہو جاتی ہے لیکن ان کی شادی میں کسی وجہ سے مسلسل تاخیر ہوتی رہتی ہے ۔ یعنی فوتگی ، بیماری ، سکول کی چھٹیاں ، جاب میں پرابلم ، الگ گھر کی پرابلم اور اس قسم کے بے شمار بہانے شادی میں اکثر روکاوٹ پیدا کرتے ہیں ۔
بعض اوقات شادی پکی ہونے کے باوجود لڑکا یا لڑکی کو بہت اچھا رشتہ نظر آرہا ہوتا ہے اور لہذا وہ اس رشتہ کے انٹظار میں ہوتے ہیں ۔ لیکن انہیں شک بھی ہوتا ہے کہ وہ رشتہ انہیں حاصل نہیں ہوگا اس وجہ سے وہ تو پہلی جگہ سے رشتہ توڑتے ہیں اور نہ ہی جلدی شادی کی حامی بھرتے ہیں بلکہ اس دوران وہ مسلسل بہانے بنا کر شادی کو لیٹ کرتے ہیں اور وہ سوچتے ہیں کہ شائد وہ رشتہ آجائے ۔ شادی کے رک جانے کی ایک وجہ یہی ہے جو ہم نے آپ کو بتادی ۔ اس کے علاوہ لڑکوں اور لڑکیوں کے شادی میں تاخیر ہونے کی وجہ نظربد ، نحوست ، حسد اور کالا جادو بھی ہو سکتے ہیں ،
شادی میں تاخیر کی وجہ جو بھی ہو اس سے نجات اور جلد شادی کے لئے سورہ طہ کی ایت 39 کا وظیفہ افضل ہے جو کہ آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوگا، لہذا اس پوسٹ کو آخر تک پڑھیں ۔
Ruki Hui Shadi Ka Wazifa Surah Taha Ayat 39
سورہ طہ کی آیت 39 میں موجود دعا ہم نے عربی میں اوپر درج کردی ہے آپ اسے یاد کر لیں اور اس کے بعد آپ اس آیت مبارکہ کا وظیفہ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد شروع کریں ۔ وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد
اول آخر 10-10 مرتبہ درود شریف ورد کریں اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ پہلی رکعت میں آپ الحمد شریف کے بعد 3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں اور دوسری رکعت میں آپ الحمد شریف کے بعد 3 مرتبہ سورہ ناس تلاوت کریں ۔ یہ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ ایک مرتبہ سورہ طہ تلات کریں اور اس کے بعد آپ 900 مرتبہ والقیت علیک محبۃ منی تلاوت کریں یہ آیت مبارکہ ہم نے اوپر درج کی ہے اور جو درج کیا گیا آپ نے اسی کو ورد کرنا ہے ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کی رکی ہوئی شادی جلد ہونے کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 70 مرتبہ والقیت علیک محنتۃ منی ورد کرنے کی عادت بنائیں اور اس یں شادی ہونے تک ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ آپ کو شادی کے حوالے سے ہر پریشانی سے جلد نجات مل جائے گی اور آپ کی شادی شدہ زندگی میں خیروبرکت اور خوشحالی بھی ہمیشہ قائم رہے گی ۔
اگر آپ نحوست کا شکار ہیں تو اس کی وجہ سے آپ کو زندگی میں کسی بھی کام اور وظیفہ میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی ۔لہذا کوئی بھی وظیفہ یا کام شروع کرنے سے پہلے نحوست کی حقیقت ، اسباب ، نقصانات اور علاج جان لیں تاکہ آپ کا وقت برباد ہونے سے بچ جائے ۔