اس پوسٹ میں آپ کو شادی کا سب سے آسان اور مجرب وظیفہ حاصل ہوگا ۔ یہ وظیفہ اسم اعظم اللہ الصمد کا ہے اور اس کی برکت سے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی کی ہر رکاوٹ سے 14 دن میں نجات حاصل ہو جاتی ہے ۔ بعض لڑکیاں اور لڑکوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ بڑئے وظائف کر سکیں لیکن وہ جلد شادی بھی کرنا چاہتے ہیں ۔ لہذا ان کو ایسے وظیفہ کی تلاش ہوتی ہے جو آسان ہو اور اس کے نتائج بھی جلد ظاہر ہوں ۔یاد رہے کہ وظیفہ چھوٹا ہو یا بڑا اگر وہ قرآن سے ہے تو وہ مجرب ہے اور اگر اس وظیفہ میں آپ کو کامیابی حاصل نہیں ہوتی تو اس کی وجہ وظیفہ نہیں بلکہ وہ شرائط ہیں جن پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے آپ کو ناکامی ہوتی ہے ۔لہذا بزرگوں نے جو بھی وظائف بیان کئے ہیں سب کی روحانی برکات ظاہر ہوتی ہیں صرورت صرف اس بات کی ہے کہ ہم اس روحانی فیض کے قابل ہیں بھی یا نہیں ۔اگر ہم روحانی فیض حاصل کرنے کے قابل ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کا فیض نہیں روک سکتی اور اگر آپ روحانی فیض کے قابل نہیں تو دنیا کا کوئی ولی اللہ آپ کو روحانی فیض نہیں دے سکے گا ، یاد رہے کہ روحانی فیض کوئی کھیل نہیں یہ اللہ کی طاقت ہے جو آپ کو صرف آپ کی قابلیت کی بنا پر حاصل ہوگی۔ مطلب کوئی وظیفہ چھوٹا یا بڑا نہیں سب وظائف روحانی فیض ظاہر کرتے ہیں ۔ کمی صرف ہم میں ہوتی ہے۔ بیان کی گئی نصیحت کو اگر آپ سمجھ گئے ہیں تو اسکے بعد آپ شادی کا آسان وظیفہ اللہ الصمد شروع کر سکتے ہیں جس کی تفصیل ہم نے نیچے درج کردی ہے ۔

Shadi Ka Asan Wazifa

Allah Hu Samad In arabic

اگر کوئی بھائی یا بہن جلدی شادی کے لئے سب سے آسان وظیفہ کی تلاش میں ہیں تو اسم اعظم اللہ الصمد کا وظیفہ آپ کے لئے ہے ۔ اس وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ سورہ اخلاص اس طرح تلاوت کریں کہ جب آپ سورہ اخلاص کی دوسری آیت یعنی اللہ الصمد پر پہچیں تو آپ اس ایت مبارک کو 300 مرتبہ ورد کریں اور اس کے بعد آپ سورہ اخلاص کی باقی آیات تلاوت کریں۔ یہ عمل آپ نے 3 مرتبہ کرنا ہے ۔ اس پورے عمل میں آپ 3 مرتبہ سورہ اخلاص اور 900 مرتبہ اسم اعظم اللہ الصمد پڑھ پائیں گے ۔ اسم اعظم اللہ الصمد کو عربی میں اوپر درج کر دیا گیا ہے ۔ آپ نے بیان کیا گیا وظیفہ 14 دن تک کرنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ اسم اعظم اللہ الصمد ورد کرنے کی عادت بنا لیں ۔انشاء اللہ جلد ہی آپ کی شادی ہونے کے لئے غیبی اسباب پیدا ہونے لگیں گے۔ یہ وظیفہ شادی کی ہر بندش اور رکاوٹ کا علاج ہے اور اس کی برکت سے آپ کو پسند کی شادی میں بھی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ اسم اعظم اللہ الصمد کا وظیفہ کی برکت سے آپ کو بے حساب رزق ، دولت اور زندگی کے ہر میدان میں کامیابی بھی حاصل ہوگی ۔
لہذا اگر آپ زندگی میں ہر خوشی ، خوشحالی اور جلد شادی چاہتے ہیں تو اسم اعظم اللہ الصمد کا وظیفہ کو اس کی شرائط کے مطابق ادا کریں اور 14 دن سے پہلے اس کی روحانی برکات کا خود مشاہدہ کرلیں ۔

یاد رہے کہ وظیفہ میں کامیابی آپ کی زندگی بدل سکتی ہے ، لیکن وظیفہ کی صحیح شرائط پر عمل کئے بغیر کسی بھی فرد کو وظیفہ میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی، لہذا وظیفہ میں کامیابی کی صحیح شرائط جاننے کے لیے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔