first jumma of muharram

wazifa yani muharram ka pehla پہلا jumma mein agr ap  Dua Naade Ali sharif wird ورد kar letay لیتے hain tu ye aik din ka wazifa ap ki zindagi bhar بھر ki pareshanio پریشانیوں ka gaibi غیبی rohani hal حل hai .
yad rahain یاد رکھیں k muharram ka 1st jumma me aik khas rohaniyat روحانیت ka dunia دنیا me nazool نزول hota hai . ye khas rohaniyat روحانیت ap ki har pareshani aur mushkil ka hal hai . ye rohaniyat روحانیت issi اسی bhai aur behan ko hasil حاصل hoti hai ju Muharram sharif k first jumma me Dua Nad e Ali sharif ka mohabbat se wird kartay hain .
lahaza first jumma of muharram me wazifa Nad e Ali zaroor kar lain Insha Allah ap faide فائدے me rahay ghay گے .

first jumma of muharram wazifa

ناظرین محرم شریف کا پہلا جمعہ میں جو بھائی یا بہنیں دعائے نادعلی شریف کا ایک دن کا وظیفہ محبت سے کر لیتے ہیں تو انہیں اس ایک وظیفہ کی برکت سے دنیا و    آخرت کے ہزاروں فائدے حاصل ہوتے ہیں اور یہ کوئی کہنے کی بات نہیں صرف ایک دن کا وظیفہ ہے محبت سے خود کر کے دیکھ لی۔
جیساء کہ پہلے بھی بتایا گیا ہے کہ محرم شریف کے پہلے جمعہ میں ایک خاص روحانیت کا دنیا میں نزول ہوتا ہے ۔ اس روحانیت کا گزر جس گھر سے ہوتا ہے اس گھر کی موجودہ مشکلات اور پریشانیاں اسی وقت ختم ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور آئندہ زندگی اس گھر کے افراد اللہ کے کرم سے ہر مشکل اور پریشانی سے محفوظ بھی رہتے ہیں ۔
اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ روحانیت کن کن افراد کے گھروں میں سے ہو کر گزرتی ہے تو اس کے بارے میں بزرگوں نے جو راز کی بات بتائی ہے وہ نادعلی ہے ۔ یعنی محرم شریف کے پہلے جمعہ کی روحانیت ان افراد کے گھروں میں نزول کرتی ہے جو محرم شریف کے پہلے جمعہ میں دعائے نادعلی شریف کا کثرت سے زکر کرتے ہیں ۔
یہ وقت سال میں ایک مرتبہ آتا ہے
لہذا اگر آپ محمد آل محمد کے صدقہ میں اپنی تمام مشکلات اور پریشانیوں کا حل چاہتے ہیں تو محرم شریف کا پہلا جمعہ نوافل درود سلام اور دعائے نادعلی شریف کی کثرت میں گزاریں ۔ دعائے نادعلی شریف کا محرم شریف کے حوالے سے خاص وظیفہ ہم نے نچے بیان کردیا ہے ۔

 first jumma of muharram wazifa

اگر کوئی بھائی یا بہن محرم شریف کے پہلے جمعہ کا وظیفہ نادعلی کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے وہ2 نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں الحمدشریف کے بعد 14 – 14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد ایک مرتبہ سورہ مزمل ، 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 70 مرتبہ دعائے نادعلی محبت سے پڑھیں ۔
یہ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ اپنے لیئے اور اپنی فیملی کے اللہ کی بارگاہ میں دعا کر لیں انشاء اللہ چند دنوں میں آپ کو اس وظیفہ کی برکات حاصل ہونا شروع ہو جائیں گی ۔
یہ ظیفہ ایک ہی دن کا ہے اور اسے آپ نے محرم شریف کے پہلے جمعہ میں جمعہ یا عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اداکرنا ہے ۔
ناظرین اس وظیفہ کی برکات آپ کو تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں گی اور بعض اوقات آپ کو محسوس ہوگا کہ کوئی غیبی طاقت ہے جو اللہ کے حکم سے آپ کے الجھے ہوئے معاملات کو سنوار رہی ہے ۔

first jumma of muharram wazifa benefits

ناظرین بیان کئے گئے وظیفہ کی بے شمار برکات ہیں اور یہ برکات صرف اور صرف ان ہی افراد کو حاصل ہوتی ہیں جو کہ محرم شریف کے پہلے جمعہ میں دعائے نادعلی شریف کی کثرت کرتے ہیں ۔ اس وظیفہ کی بے شمار برکات میں سے چند برکات درج ذیل ہیں ۔
یعنی اس وظیفہ کی برکت سے آپ کی ہر پریشانی دور ہو جائے گی۔
ہر مشکل آپ کی آسان ہو جائے گی۔
بیماری سے آپ کو شفاء حاصل ہو جائے گی۔
بے اولاد صاحب اولاد ہو جائیں گے۔
قرض اور دشمن سے آپ کو نجات مل جائے گی۔
رزق میں سوچ سے بھی ذیادہ برکت ہو جائے گی۔
آپ کی ہر جائز دعا اللہ کی بارگاہ میں محمد آل محمد کے صدقہ میں قبول بھی ہوگی ۔
یاد رہے کہ ذیادہ افضل بات یہ ہے کہ درود سلام ، تسبیحات اور دعائے نادعلی کا ورد محرم شریف میں اپنے دنیاوی
مقاصد کے حل کے لئے نہ کریں صرف اللہ اور اس کے رسول کی محبت میں یہ ورد کریں ، کیونکہ دینے والے کو آپ کی مشکلات کا پتہ ہے ۔

Muharram Ka Naqsh Naade Ali

nady-ali

Amna Behan : 0092 306 3441786