Naade Ali

5tan pak ka faizd pane ka secret yateemo یتیموں , maskino مسکینوں , lawarso لاوارثوں aur majboro مجبوروں k dil دل me hai . es post ki har har line ko samaj سمجھ lain Insha Allah ap ko Mola 5tanpak k faiz ko hasil karne ka rasta راستہ mil jae gha .

کسی بہن نے یہ سوال کیا ہے کہ محمد آل محمد کا فیض حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ کیا ہے اور یہ فیض ہمیں کہاں سے حاصل ہوگا
تو میری بہن مولا پنجتن پاک کا فیض حقیقت میں اللہ ہی کا فیض ہے جوکہ ہمیں یتیموں ، مسکینوں ، لاوارثوں اور مجبوروں کے دلوں سے حاصل ہوتا ہے۔
کیسے حاصل ہوتا ہے ؟
اس سیکرٹ کو آپ پر انشاءاللہ واضع کرنے کی کوشش کرتا ہوں
ناظرین یاد رہے کہ محمد آل محمد کا فیض اللہ کی تخلیق کردہ چیزوں میں ایک بے حد خاص نور ہے اور یہ خاص نور خاص افراد کے لئے خاص یتیموں ، مسکینوں ، لاوارثوں اور مجبوروں کے دلوں میں پوشیدہ کرکے رکھا گیا ہوتا ہے
محمد آل محمد کے فیض میں 2 خاص قسم کی تاثیریں پائی جاتی ہیں ایک تو یہ کہ یہ فیض جس فرد کے دل میں رکھا ہوا ہوتا ہے اس پر بے شمار قسم کی آزمائشوں کا اکثر نزول ہوتا رہتا ہے جیسا کی یتیم ، مساکین، لاوارث اور مجبور بہت سی پریشانیوں میں اکثر مبتلاء رہتے ہیں
اورسب سے بڑی بات آپ مولا پنجتن پاک کی ذات مبارکہ کو ہی سٹڈی  کر کے دیکھ لیں کہ اللہ کی ذات نے ان ہستیوں پر کیسی کیسی آزمائشوں کا نزول فرمایا اور اسکے بعد آپ ان لوگوں کو بھی کو سٹڈی کر کے دیکھ لیں جو مولا پنجتن پاک کی ذات مبارکہ سے غیر مشروط محبت کرتے ہیں آپ کو انشاء اللہ تصدیق ہو جائے گی کی محبت کرنے والوں کے گھروں میں خوش بختی کی کمی نہیں ہوتی

اسی طرح خاص یتیموں ، مسکینوں اورلاوارثوں کے دلوں میں محمد آل محمد کا فیض موجود ہونے کی بنا ء پر ان پر بے شمار آزمایشوں کا اکثر نزول ہوتا رہتا ہے
اور جن لوگوں کو ان کے دل سے حقیقت میں دعا حاصل ہو جاتی ہے تو تقدیربھی ان پر ہمیشہ کے لئے مہربان رہتی ہے
یاد رہے کہ یتیموں ، مسکینوں ، لاوارثوں اور مجبوروں کے وارث اصل میں محمد آل محمد کی ذات مبارکہ ہی ہے اور جس طرح محمد آل محمد کی ذات مبارکہ پر آزمائشیں ڈالی گئی اسی طرح بعض یتیموں، مسکینوں اور لاوارثوں پر بھی آزمائشیں ڈالی جاتی ہیں
ان کی آزمائشوں کے دوران جب کوئی ان کی بھوک اور پیاس کو مٹانے کی جستجو کرتا ہےتو گویا اس نے اللہ کے حکم سے ان کی مدد کی جنکے وارث محمد آل محمد کی ذات مبارکہ ہےتو ایسی صورت میں جب ان کے دل سے دعا نکلے گی تو کیا وہ دعا آپ کی تقدیر کا رخ نہیں بدلے گی
ضرور بدلے گی کیونکہ آپ نے بھوک ان کی مٹائی جنکے وارث مولا پنجتن پاک کی ذات مبارکہ ہے
الغرض مولا پنجتن پاک کے فیض کو حاصل کرنے کا شارٹ کٹ راستہ یتیموں ، مسکینوں اور لاوارثوں کے دلوں سے ہو کر گزرتا ہےاور یہ کوئی شاعری والی بات نہیں ہے اور نہ ہی ہم نے آپ کو ایمپریس کرنے کے لئے یہ بات بتائی ہے
بلکہ یہ ایک حقیقت ہے اور نادعلی پڑھنے والوں کو ہماری یہ بات انشاء اللہ جلد سمجھ میں آجائے گی

video About 5tan Pak

WeCreativez WhatsApp Support
Call : 0092 306 3441786 Amna Behan
Aslam O Alikum