گھر بیٹھے واٹس ایپ پر رابطہ کرکے دم کروائیں اور بیماری ، کالا جادو ، دشمن اور ہر پریشانی سے 3 دن میں نجات پائیں ۔ کسی قسم کا ہدیہ نہیں لیا جاتا ( کلک کریں )

Whatsapp : +92 306 3441786

Aik biwi k liye is k shohar ki kamyabi bohat maienay rakhti hai aur shohar ka zindagi k har maidan mein kamyaab rehna zaroori bhi hai. Agar kisi shakhs k pas society mein izzat hai, job mein taraqqi hai aur wo kamyaab karobar ka maalik bhi hai to is ki zindagi mein kisi qisam ki pareshani nahi aati aur agar aati hai to woh bohat kam hoti hai is k ilawa kamyaab insaan k paas apni pareshaniyon ko dour karne k liye wasail bhi mojood hotay hain. Lehaza shohar ka zindagi k har maidan mein kamyaab hona aik biwi k liye zaroori hai. Lekin yeh kamyabi aik shohar khud bakhud haasil kar nahi sakta balkay is k liye usay na chahtay huye bhi apni biwi ki taraf se support ki zaroorat hoti hai. Aqal mand shohar apni biwi se paisa ki support nahi chahta woh sirf apni biwi se hosla ki support ka talabb gaar hota hai aur yeh baat biwi ko khud smjhni chahiye . ap nabi pak jab ghaar hira se wapas apne ghar mein pareshani ki haalat mein tashreef laatay to is waqt umm al-momineen bibi khadija al kubra hi ap ko apne mission par qaim rehne ke liye hosla deti thi. Aur islam phelanay k mission mein Allah ki madad ke baad janab abu talib aur umm al-momineen bibi khadija al kubra ka support hi nabi pak k sath hamesha raha .
Lehaza yeh saari baatein aik shadi shuda behan ko apne zehan mein zaroor rakhni chahiye. K jo insaan apni family k liye rizq ki talaash mein apne ghar se bahar nikalta hai usay kam pareshaniyon ka saamna nahi hota lehaza usay apni biwi ki support ki zaroorat hoti hai aur har biwi apne shohar ki kamyabi k liye surah all imran aayat 26 aur 27 ka wazifa karkay apne shohar ko zindagi k har maidan mein Allah ki madad se kamyaab kar sakti hai .
Lehaza is post mein shohar ki kamyabi k liye surah all imran ki aayat 26 aur 27 ka khaas wazifa karne ka sahih tareeqa ap se share kar diya hai . Is k ilawa wazifa for husband success k hawalay se agr ap ko mazeed detail darkar hai tu iss k liye ap urdu wazaif ki site Naade Ali ko zaroor visit karen .

Wazifa For Husband Success Urdu

ایک بیوی کے لیے اس کے شوہر کی کامیابی بہت معنی رکھتی ہے اور شوہر کا زندگی کے ہر میدان میں کامیاب رہنا ضروری بھی ہے ۔اگر کسی شخص کے پاس سوسائٹی میں عزت ہے ، جاب میں ترقی ہے اور وہ کامیاب کاروبار کا مالک بھی ہے تو اس کی زندگی میں کسی قسم کی پریشانی نہیں آتی اور اگر آتی ہے تو وہ بہت کم ہوتی ہے اس کے علاوہ کامیاب انسان کے پاس اپنی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے وسائل بھی موجود ہوتے ہیں ۔ لہذا شوہر کا زندگی کے ہر میدان میں کامیاب ہونا ایک بیوی کے لیے ضروری ہے ۔ لیکن یہ کامیابی ایک شوہر خود بخود حاصل کر نہیں سکتا بلکہ اس کے لیے اسے نا چاہتے ہوئے بھی اپنی بیوی کی طرف سے سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ عقل مند شوہر اپنی بیوی سے پیسہ کی سپورٹ نہیں چاہتا وہ صرف اپنی بیوی سے حوصلہ کی سپورٹ کا طلب گار ہوتا ہے اور یہ بات بیوی کو خود سمجھنی چاہیئے ۔
آپ نبی پاک جب غار حرا سے واپس اپنے گھر میں پریشانی کی حالت میں تشریف لاتے تو اس وقت ام المومنین بی بی خدیجۃ الکبریٰ ہی آپ کو اپنے مشن پر قائم رہنے کے لئے حوصلہ دیتی تھی ۔اور اسلام پھیلانے کے مشن میں اللہ کی مدد کے بعد جناب ابوطالب اور ام المومینیں بی بی خدیجۃ الکبریٰ کا سپورٹ ہی نبی پاک کے ساتھ ہمیشہ رہا ۔
لہذا یہ ساری باتیں ایک شادی شدہ بہن کو اپنے ذہن میں ضرور رکھنی چاہیے ۔کہ جو انسان اپنی فیملی کے لیے رزق کی تلاش میں اپنے گھر سے باہر نکلتا ہے اسے کم پریشانیوں کا سامنا نہیں ہوتا لہذا اسے اپنی بیوی کی سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور ہر بیوی اپنے شوہر کی کامیابی کے لیے سورہ آل عمران آیت 26 اور 27 کا وظیفہ کرکے اپنے شوہر کو زندگی کے ہر میدان میں اللہ کی مدد سے کامیاب کر سکتی ہے ۔
لہذا اس پوسٹ میں شوہر کی کامیابی کے لیے سورہ آل عمران کی آیت 26 اور 27 کا خاص وظیفہ کرنے کا صحیح طریقہ آپ سے شیئر کر دیا ہے ۔
اس وظیفہ کو کرنے کا صحیح طریقہ نیچے درج ہے ۔

Wazifa For Husband Success

اگر کوئی بہن یہ چاہتی ہے کہ اس کے شوہر کو زندگی کے ہر میدان میں ہمیشہ کامیابی ملے تو وہ سورہ آل عمران کی آیت 26 اور 27 کا وظیفہ کرے ۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کے شوہر کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل ہونے لگے گی ۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو شوہر کی کامیابی کے حوالے سے تین وظائف بتائیں گے ان وظائف میں پہلا وظیفہ شوہر کی ہر طرح کی کامیابی کے لئے ہے اور یہ وظیفہ کرنے سے آپ کی زندگی میں آںے والی ہر پریشانی غیب سے ہمیشہ دور ہوتی رہے گی اور آپ کے گھر میں رزق کی کمی بھی نہیں ہوگی اس وظیفہ کے لئے آپ نے فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود پاک پؑھنا ہے اور درمیان میں آپ نے 10 مرتبہ سورہ آل عمران کی آیت 26 اور 27 اور 7 مرتبہ آیت الکرسی تلاوت کرنی ہے ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہمیشہ جاری رکھنا ہے اور بلا مجبوری اس میں ناغہ نہیں کرنا اور اگر کسی دن فجر کی نماز کے بعد آپ سے یہ وظیفہ نہ ہو سکے تو آپ اس دن اس وظیفہ کو عشاء کی نماز کے بعد کر لیں ۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ اور آپ کے شوہر کی تقدیر بدل جائے گی ۔

Wazifa For Husband Success in Job

شوہر کی جاب میں ترقی ، عزت رعب و دبدبہ ، کامیابی اور سیلری بڑھانے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ سورہ آل عمران کی آیت 26 اور 27 کو 27 مرتبہ اور سورہ مزمل 11 مرتبہ تلاوت کریں ااس وظیفہ کو 14 دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ 14 دنوں میں آفس کا ہر شخص آپ کے شوہر کی دل سے عزت کرنے لگے گا اور آپ کے شوہر کو نوکری کے حوالے سے ترقی اور کامیابی بھی حاصل ہونے لگے گی ۔ آپ کوشش کریں کہ اپنے شوہر کو سورہ آل عمران کی آیت26 اور27 کا عربی نقش بھی اپنے پاس رکھنے کے لیے دیں تاکہ آپ کے شوہر کو نوکری میں ہمیشہ ترقی اور کامیابی ملتی رہے ۔

Wazifa For Husband Success In Business

اگر کسی بہن کا شوہر کوئی کاروبار کر رہا ہے لیکن اس کو بے حد محنت اور کوشش کے باوجود اس کے کاروبار میں کامیابی نہ مل رہی ہو تو وہ بہن 14 دن تک سورہ آل عمران کی آٰیت 26 اور 27 کا ورد کرے ۔ یہ وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعرات کے روز عشا کی نماز کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 3 مرتبہ سورہ مزمل اور 70 مرتبہ سورہ آل عمران کی آیت 26 اور 27 ورد کرے ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کے شوہر کا کاروبار دن دوگنی رات چوگنی ترقی شروع کردے گا ۔
کوئی بھی وظیفہ شروع کرنے سے پہلے آپ اس وظیفہ کے ہدیہ کی نیت سے کسی ایک مسکین کو اچھا کھانا ضرور کھلادیں ۔یاد رہے کہ شوہر کو جاب یا کاروبار کے حوالے سے جو بھی پریشانی ہے تو اس سے نجات کا سیکرٹ سورہ آل عمران کی ایت 26 یا 27 میں ہے ۔لہذا اگر شوہر کے پاس ان دو آیات کا نقش ہے تو یہ ذیادہ افضل ہے ۔ یہ نقش میں آپ نے یہی دو آیات عربی میں پاک سیاہی سے ٹحریر کرنی ہے اور اس حوالے سے اگرآپ کو مزید معلومات درکار ہیں تو آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں  ۔