Al-Nafiu, Allah ka sifati naam hai jis ke maani nafah dene wale ke hain aur jab is ism ke saath “Ya” ka izafah kar diya jata hai to yeh ek dua ban jati hai. Nafah duniadari ke hawale se bhi ahmiyat rakhta hai aur akhirat mein nafah hasil karne ke liye hi hum namaz, roza, hajj aur zakat ka ihtimam karte hain. Hum nahi jaante ke humara kon sa anjaane mein kya gaya gunah hamari nekiyon ko tabah kar dega, lekin agar hum Allah ki sifat Al-Nafiu par yaqeen rakhte hain to Allah ki zat hamari nekiyon ko tabah hone se bachalayte hain aur iska nafah hamein akhirat mein milta hai. Is ke ilawa duniadari mein hamare bohat se kaam aise hain jin mein hamein nafah ki zaroorat hoti hai, aur nafah hasil karne ke liye hi hum kaam karte hain. Lihaza jin kaamon ka nafah hasil karne ka Islam ne hukm diya jata hai, un kaamon mein taraqqi aur kamiyabi ke liye “Ya Nafiu Wazifa karna be had afzal hai, yani naukri, karobar, safar, tijarat, property, dukan aur is tarah ke dusre kaamon mein ziada nafah aur khair-o-barkat hasil karne ke liye is post mein aap ko Ya Nafiu ka sirf 1 din ka wazifah bataya ja raha hai. Is wazifa ko mohabbat se kar lein, InshaAllah aap nafah mein rahenge.

Ya Nafiu Wazifa Urdu

النافع اللہ کا صفاتی نام ہے جس کے معنی نفع دینے والے کے ہیں اور جب اس اسم کے ساتھ یا کا اضافہ کر دیا جاتا ہے تو یہ ایک دعا بن جاتی ہے ۔ یا نافع کا وظیفہ ہر اس کام کے لئے کیا جاتا ہے جس میں انسان کو نفع کی ضرورت ہو ۔ نفع دنیا داری کے حوالے سے بھی ہماری اہم ضرورت ہے اور آخرت میں نفع حاصل کرنے کے لئے ہی ہم نماز ، روزہ ، حج اور زکوات کا اہتمام کرتے ہیں ۔ہم نہیں جانتے کہ ہمارا کون سا انجانے میں کیا گیا گناہ ہماری نیکیوں کو تباہ کر دے گا لہذا اگر ہم اللہ کی صفت النافع پر یقین رکھتے ہیں تو اللہ کی ذات ہماری نیکیوں کو تباہ ہونے سے بچالیتے ہیں اور اسکا نفع ہمیں آخرت میں ملتا ہے ۔اس کے علاوہ دنیا داری میں ہمارے بہت سے کام ایسے ہیں جن میں ہمیں نفع کی ضرورت ہوتی ہے ۔اور نفع حاصل کرنے کے لئے ہی ہم کام کرتے ہیں ۔ لہذا جن کاموں کا نفع حاصل کرنے کا شریعت حکم دیتی ہے ان کاموں میں ترقی اور کامیابی کے لئے یانافع کا وظیفہ کرنا بے حد افضل ہے ۔یعنی نوکری ، کاروبار ، سفر ، تجارت ، پراپڑٹی ، دوکان اور اس طرح کے دیگر کاموں میں ذیادہ نفع اور خیربرکت حاصل کرنے کے لئے اس پوسٹ میں آپ کو یا نافع کا صرف ایک دن کا وظیفہ بتایا جا رہا ہے ۔ اس وظیفہ کو محبت سے کر لیں انشاء اللہ آپ نفع میں رہیں گے ۔ یاد رہے کہ یا نافع کا وظیفہ دراز عمر ، حسن ، صحت ، اچھی سوچ ، عزت ، رزق اور مال میں آضافہ ، نفع اور خیروبرکت کے لئے افضل ہے ۔

Ya Nafiu Wazifa

یا نافع کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کے ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ ایک مرتبہ سورہ ملک تلاوت کریں اور اس کے بعد آپ 2100 مرتبہ اللہ کا صفاتی نام یا نافع ورد کریں ۔ اس کے بعد آپ ایک مسکین کو کھانا کھلا دیں انشاء اللہ آپ کا وظیفہ مکمل ہو جاے گا ۔ اب آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ یانافع ورد کرنے کی عادت ڈال لینی ہے اور اس میں آپ نے بلا مجبوری ناغہ نہیں کرنا ۔ انشاء اللہ آپ کو آپ کے زندگی کے آخری سانس تک آپ کے ہر کام میں نفع ملتا رہے گا اور اس کے بعد آپ کو آخرت میں بھی اللہ کی ذات آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ آپ کے اعمال کا آپ کو نفع عطا فرمائیں گے ۔ لہذا اپنی زندگی میں آسانی لانے کے لئے آپ یا نافع کا وظیفہ ضرور کریں اور کوشش کریں کے آپ یانافع کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔ بیان کئے گئے روحانی اعمال کے بارے میں اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہیں تو آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں  ۔