سورہ فاتحہ قرآن کی پہلی سورہ اور عظیم دعا ہے۔ سورہ فاتحہ کی 7 آیات ہیں اور کچھ بزرگوں کے مطابق اگر کو لڑکی یا لڑکا سورہ فاتحہ کا وظیفہ 7 دن تک کرتے ہیں تو انہیں ان کی پسند کی شادی میں جلد کامیابی حاصل ہو جاتی ہے ۔ لہذا اس پوست میں آپ کو سورہ فاتحہ کا ایک ایسا آسان وظیفہ حاصل ہوگا جو کہ 7 دن کا ہے اور اس 7 دن کا وظیفہ کی برکت سے اللہ کی ذات آپ کو آپ کی پسند کی شادی میں ضرور کامیاب فرمائیں گے ۔
یاد رہے کہ نوجوانی میں ذیادہ تر لڑکے اور لڑکیاں کسی نہ کسی کو شادی کے لئے ضرور پسند کرتے ہیں، اور وہ ان سے شادی بھی کرنا چاہتے ہیں ۔بعض لڑکیاں اور لڑکے اپنی والدین کی رضا مندی سے شادی کر لیتے ہیں جبکہ بعض اپنی ضد میں آجاتے ہیں اور وہ ہر حال میں اور ہر صورت پسند کی لڑکی یا لڑکے سے ہی شادی کرنا چاہتے ہیں، کچھ لڑکیاں اور لڑکے اپنے والدین کے خلاف جا کر اپنی ضد کو پورا کرتے ہیں جبکہ کچھ والدین کے خلاف بھی نہیں جانا چاہتے اور وہ اپنی ضد سے بھی نہیں باز آتے لہذا ایسے لڑکیاں اور لڑکے اکثر خود کو ناقابل طلافی نقصان دے لیتے ہیں جس کا ان کے والدین کو ہمیشہ پچھتاوا رہتا ہے۔اسی طرح کچھ والدین بھی ضد میں آجاتے ہیں اور وہ کسی بھی صورت اپنے بچوں کو پسند کی شادی کی اجازت نہیں دیتے ۔بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پسند کی شادی کی خواہش زندگی میں پریشانیوں کے طوفان لا سکتی ہے اور ایسے طوفانوں سے صرف اللہ کی مدد سے ہی بچا جا سکتا ہے اور اللہ کی مدد حاصل کرنے کا سب سے بہترین زریعہ دعا ہے اور دعاوں میں افضل ترین دعا سورہ فاتحہ ہے ۔ لہذا اگر کوئی لڑکی یا لڑکا پسند کی شادی میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے سب سے آسان وظیفہ سورہ فاتحہ کا ہے جس کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Surah Fatiha Se Pasand ki Shadi ka Wazifa

پسند کی شادی میں جلد کامیابی حاصل کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اس کے بعد آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ پہلی رکعت میں آپ الحمد شریف کے بعد 3 مرتبہ سورہ فلق تلاوت کریں اور دوسری رکعت میں آپ الحمد شریف کے بعد 3 مرتبہ سورہ ناس تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ ایک مرتبہ سورہ یوسف کی تلاوت کریں اور اس کے بعد آپ 313 مرتبہ سورہ فاتحہ تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے اسی طریقہ سے 7 دن کرنا ہے ۔ 7 دن وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ نے عشاء یا فجر کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 70 مرتبہ سورہ فاتحہ ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے اور عمل کو آپ نے شادی ہونے تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ ذیادہ دیر نہیں لگے گی کہ آپ کی شادی کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
یاد رہے کہ آپ جس سے شادی کرنا چاہتے ہیں آپ اس کے اہل بھی ہوں۔ ایسا نہ ہو کہ آپ نے5 جماعت تک پڑھا ہے اور آپ امریکہ کی کسی بے حد قابل ڈاکٹر سے شادی کرنے کا سوچ رہے ہوں۔ وظائف سے بے شمار ناممکن کاموں کو ممکن بنایا جاتا ہے لیکن اللہ کی ذات ذبردستی کی محبت کو نہ تو اپنے لئے پسند فرماتے ہیں اور نہ ہی کسی اور کے لئے ۔ لہذا اگر آپ کی خواہش درست ہے تو آپ کو سورہ فاتحہ کا وظیفہ کی برکت سے ضرور کامیابی حاصل ہوگی ۔

اگر آپ نحوست کا شکار ہیں تو اس کی وجہ سے آپ کو زندگی میں کسی بھی کام اور وظیفہ میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی ۔لہذا کوئی بھی وظیفہ یا کام شروع کرنے سے پہلے نحوست کی حقیقت ، اسباب ، نقصانات اور علاج جان لیں تاکہ آپ کا وقت برباد ہونے سے بچ جائے ۔