Surah Yasin 22 aur 23 para me mojood hai . Iss Surah Mobarka Ko Quran ka dil kaha jata hai . surah yasin ki beshumar barkathain . Surah Yasin ki barkat aur inn barkat ko hasil karne ka traika ham ap ko iss post mein tafsil se bata rahay hain . Surah Yasin ki rohni barkt ko hasil karne k khas secret ap ko iss post mein hasil hon ghay . iss k ilawa surah yasin k khas wazaif bhe ap ko iss post mein hasil hon ghay . agr ap Surah yasin ka rohani faiz hasil karna chahtay hain tu ye artical ap k liye hai . Iss post me ap ko Surah yasin k wo sab wazaif hasil ho jain ghay ju ap ko aur kisi bhe jagha se hasil nahi hon ghay . Surah Yasin k Wazaif par ap ko itna tafsili post net me nahi mile gha .
Surah Yasin ki beshumar barkat aur Urdu Wazaif k liye site Naade Ali aur youtube channel Nad e Ali ko visit kar saktay hain .

Hadees About Surah Yasin

حدیث مبارکہ کے مطابق اللہ نے یہ کائنات بنانے سے 1000 سال پہلے سورہ یاسین کو تلاوت فرمایا ۔
اسی طرح ایک اور حدیث مبارکہ کے مطابق اللہ نے بنی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے 10 نام رکھے جس میں ایک نام یاسین ہے ۔ اب ان دونوں حدیثوں کی گہرائی میں جائیں تو پتہ چلتا ہے کہ اللہ نے کائنات کہ ہر چیز بنانے سے پہلے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام یاسین لے کر آپ کو مخاطب فرماتے ہوئے کہا یعنی یاسین(محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) مجھے قران الکریم کی قسم آپ میرئے رسول ہیں ۔
یہ سورہ یاسین کی پہلی دو آیات کا ترجمعہ ہے جس میں حضور نبی کرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بتایا گیا کہ آپ میرئے رسول ہیں یعنی یہ دو آیات اس بات کو ثابت کرتی ہیں کہ نبی پاک کی ذات مبارک کائنات کی ہر چیز کی تخلیق سے بھی پہلے موجود تھے ۔
سورہ یاسین مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی یہ قران کی 36 نمبر سورہ مبارکہ ہے ۔ سورہ یاسین پارہ 22 اور 23 میں ہے یعنی
اس کی پہلی 21 آیات پارہ نمبر 22 میں ہیں اور باقی 23 میں ۔ ایک حدیث کے مطابق ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور قران کا دل سورہ یاسین ہے اور جو فرد ایک بار سورہ یاسین تلاوت کرئے گا اسے 10 قران پڑھنے کا ثواب ملے گا ۔ جامع ترمزی اور مشکات میں یہ حدیث موجود ہے ۔

Surah yasin wazifa Benefits

سورہ یاسین قران پاک کا دل مانا جاتا ہے ۔ اسکی بے شمار برکات ہیں اور ان برکات میں سے ہم اپنے مشاہدہ میں آنے والی چند برکات آپ کے لئے اس آڑٹیکل میں پیش کر رہے ۔ اس کے علاوہ آپ کو اس آرٹیکل میں سورہ یاسین کے خاص اور بے حد مجرب وظائف بھی بتائیں جائیں گے جن کی بناء پر آپ اپنی مشکلات سے نجات حاصل کر پائیں گے ۔
ناظرین آپ کو جو وظائف بتائیں گئے ہیں ان کو آپ نے ایسے ہی ادا کرنا ہے وظائف میں آپ نے اپنے پاس سے کچھ اضافہ نہیں کرنا اور نہ ہی آپ نے ان وظائف کا کوئی جز چھوڑنا کرنا ہے ۔ انشاء اللہ ایساء نہیں ہوگا کہ ان وظائف میں آپ کو ناکامی ہو۔
سب سے پہلے ہم آپ کو سورہ یاسین کا سب سے آسان وظیفہ اور اسکے 25 فائدے بتاتے ہیں اس کے بعدہم بزرگوں سے حاصل کئے گئے وظائف ترتیب سے آپ کو بتائیں گے انشاء اللہ ۔

Surah yasin ka wazifa

سورہ یاسین کا جو وظیفہ سب سے آسان ہے اس کے لئے آپ نے فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 10 – 10 بار درود پاک زکر کرنا ہے اور درمیان میں آپ نے ایک بار سورہ یاسین اس طرح تلاوت کرنی ہے کہ جب آپ سورہ یاسین کی ایت مبارکہ سلام قولا من رب الرحیم محبت سے زکر کریں اس کے بعد اپ سورہ یاسین کی باقی ایات کو تلاوت کر یں ۔ اس عمل میں آپ ایک بار سورہ یاسین اور 700 بار سورہ یاسین کی ایت مبارکہ سلام قولا من رب الرحیم پڑھ پائیں گے ۔ یہ پورا وظیفہ آپ نے 7 دن تک کرنا ہے ۔
انشاء اللہ 7 دنوں میں آپ کو اللہ کی غیبی مدد حاصل ہو جائے گی اور آپ کا جو بھی مقصد ہوگا وہ غیب سے پورا ہو جائے گا ۔
اس وظیفہ میں کامیابی حاصل ہونے کی لازمی شرط یہ ہے کہ آپ نے وظیفہ شروع کرنے سے پہلے سورہ یاسین کی ایت مبارکہ سلام قولا من رب الرحیم
مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے تحریر کر کے اپنے پاس بھی رکھنا ہے اور اپنے گھر میں بھی ضرور رکھنا ہے ۔
یہ دونوں نقش آپ سے زندگی میں گم نہ ہو بصورت دیگر آپ کے لئے سورہ یاسین کا روحانی فیض رک سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ نے روزانہ ایک تسبیح سلام قولا من رب الرحیم اور 10 بار درود ابراہیمی محبت سے ورد کرنے کی عادت ڈال لینی ہے اور اس میں بغیر مجبوری ناغہ نہیں کرنا ۔ انشاء اللہ آپ کو سورہ یاسین کے تمام زندگی ایسے فائدے حاصل ہوں گے جنکا آپ اندازہ بھی نہیں کر سکیں گے ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن سلام قولا من رب الرحیم کا عربی نقش خود تحریر نہ کر سکے تو وہ یہ نقش آستانہ سے صرف مشک ، عنبر ، زعفران اور کورئیر کا خرچ ادا کر کے حاصل کر سکتے ہیں ۔
یہ ہدیہ خرچ ہم نے اس پوسٹ کے سب سے آخر میں درج کر دیا ہے اور اس کے لئے آپ آپ آمنہ بہن کو کال کر سکتے ہیں ۔

Surah Yasin Benefits

سورہ یاسین کا جو وظیفہ آپ کو بتایا جا چکا ہے اس کی ان گنت برکات ہیں یہ برکات انسان ، جنات اور فرشتوں سے قیامت تک بیان نہیں ہو سکتی ۔ یہاں ہم سورہ یاسین کے وظیفہ کی وہ چند برکات آپ کو بتاتے ہیں جو کہ ہماری اور بہت سے افراد کی مشاہدہ میں آچکی ہیں ۔ یہ برکات درج ذیل ہیں
سورہ یاسین کے وظیفہ کی برکت سے آپ کو بے حساب رزق اور دولت حاصل ہو جائے گی ۔
گھر میں خیر وبرکت اور امن سکون ہوگا ۔
آپ کو پسند کی نوکری حاصل ہو جائے گی اور اس نوکری آپ کو ترقی اور کامیابی بھی حاصل ہو گی ۔
آپ کی سیلری میں آضافہ ہو جائے گا ۔
آفس میں آپ کو عزت اور اعلی مقام حاصل ہو جائے گا ۔
آپ کو کاروبار میں بے حد ترقی اور کامیابی حاصل ہو جائے گی ۔
کاروباری بندش اور ہر روکاوٹ سے آپ کو نجات حاصل ہو جائے گی۔
آپ کا کاروبار ہمیشہ حفاظت میں رہے گا ۔
آپ کا کاروبار آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ منافع دے گا
آپ کو آپ کی ہر حاجت حاصل ہو جائے گی ۔
آپ کی ہر مشکل غیب سے آسان ہو جائے گی ۔
شوہر بیوی میں بے حد محبت پیدا جائے گی ۔
شوہر غیر عورت کی محبت سے باز آجائے گا ۔
بے اولاد سورہ یاسین کی برکت صاحب اولاد ہو جائیں گے۔
اگر کسی کے ہاں صرف لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں تو سورہ یاسین کے وظیفہ کی برکت سے اللہ کی ذات انہیں اولاد نرینہ سے سرفراز فرما دیں گے ۔
اس وظیفہ کی برکت سے گستاخ اولاد ، بہو یا ماتحت آپ کے بے حد فرمابردار ہوجائیں گے ۔
جو گھر سے محروم ہیں انہیں گھر حاصل ہو جائے گا ۔
بیٹی کو اس کی پسند کا رشتہ مل جائےگا ۔
شادی کی ہر روکاوت اور بندش سے آپ کو نجات حاصل ہو جائے گی۔
سورہ یاسین کا وظیفہ کی برکت سے آپ کی شادی کے بعد کی زندگی میں سکون رہے گا ۔
اگر کسی بہن کو طلاق کا ڈر ہو تو سورہ یاسین کا وظیفہ شوہر کی زبان پر تالا لگا دے گا ۔
اگر کسی بیوہ بہن کا کوئی آسرا نہ ہو اور وہ نکاح کرنا چاہتی ہے تو اللہ کی ذات اسے جلد اچھا شوہر عطاء فرما دیں گے ۔
اگر آپ کو کوئی لا علاج بیماری لاحق ہے تو سورہ یاسین کا وظیفہ خود کر لیں یا اپنی نیت سے کسی سے کروالیں انشاء للہ آپ کو شفاء مل جائے گی ۔
سورہ یاسین کا وظیفہ کی برکت سے آپ کو نہ صرف کالا جاد و ، نظربد ، جنات اور سایہ سے نجات مل جائے گی بلکہ آپ تمام زندگی اس سے محفوظ بھی رہیں گے ۔
آپ کا دشمن سورہ یاسین کے وظیفہ کی برکت سے زیر ہو جائیں گے ۔
آپ کی جان ، اولاد ، گھر ، کاروبار اور عزت ہمیشہ اللہ کی حفاظت میں رہیں گے ۔
آپ اور آپ کی اولاد ہر قسم کے حادثہ سے اللہ کی حفاظت میں رہیں گے ۔
ناظرین سورہ یاسین کے وظیفہ کے یہ چند فائدے ہیں جو ہر اس فرد کو حاصل ہوں گے جو سورہ یاسین کا وظیفہ اللہ اور اس کے رسول کی رضا کی خاطر کریں گے  ۔

سلام قولا من رب الرحیم کا تعویز

اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کی گئی تمام برکات کو حاصل کرنا چاہتے ہیں اور وہ کسی مجبوری کی بناء پر سورہ یاسین کا وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ آستانہ سے
سلام قولا من رب الرحیم کے 2 زعفرانی نقش منگواء لیں اور ان میں سے ایک نقش اپنے پاس رکھ لیں اور دوسرا نقش اپنے گھر میں پاک جگہ پر رکھ دیں ۔ انشاء اللہ ان نقوش کی برکت سے آپ کو وہی برکات حاصل ہوگی جو کہ بیان کی جاچکی ہیں۔
یہ سلام قولا من رب الرحیم کا خاص نقش ہے جو کہ سلسلہ میں 27 رمضان ، شب معراج اور شب برات میں مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے تحریر کر کے رکھ لئے جاتے ہیں
اور بوقت ضرورت سائل کو دئے جاتے ہیں ۔
یہ نقش وہ بزرگ تحریر فرماتے ہیں جہنوں نے سلام قولا من رب الرحیم کو 7 لاکھ بار زکر کیا ہوتا ہے اور ان بزرگوں نے سورہ یاسین شریف کی زکات بھی ادا کی ہوتی ہے ۔ لہذا یہ نقش آپ آستانہ سے صرف مشک ، عنبر زعفران اور کورئیر کا خرچ ادا کر کے حاصل کر لیں اور اپنے گھر میں ضرور رکھیں 
انشاء اللہ اس خاص نقش کی برکت سے آپ کا مقدر اچھا ہو جائے گا اور آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل ہونا شروع ہو جائے گی ۔
اس کے علاوہ جو پہلے فضائل بیان کئے گئے ہیں وہ سب کے سب آپ کو اللہ کی غیبی مدد سے حاصل ہوں گے۔
یہ خاص نقش حاصل کرنے کے لئے آپ آپ بہن کو کال کر لیں ، آپ کی رکوئسٹ پر یہ خاص نقش آپ کو کورئیر کر دئے جائیں گے جو کہ 48 گھنٹوں میں آپ کو وصول ہو ں گے آپ نے کورئیر بوائے کو اس نقش کا ہدیہ خرچ ادا کر دینا ہے جو کہ اس پوسٹ کے سب سے آخر میں درج کر دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ یہ نقش بے حد خاص اور کراماتی روحانی اثرات کا حامل ہے لہذا اگر آپ اپنی زندگی میں سکون اور کامیابی چاہتے ہیں تو اس نقش کو اپنے پاس بھی رکھیں اور اپنے گھر میں بھی ضرور رکھیں ۔
اب ہم آپ کو سورہ یاسین کے چند خاص ایسے وظائف بتاتے ہیں جو کہ ہم نے بزرگوں سے حاصل کئے ہیں ۔ یہ وظائف بے حد خاص ہیں ۔ ان وظائف کی برکات بھی بے حد ہیں یہ تمام وظائف آپ اپنے کسی بھی جائز مقصد کی تکمیل کے لئے کر سکتے ہیں ۔

Surah Yasin Wazifa Hajat

اگر آپ کی اللہ کی بارگاہ میں کوئی حاجت ہے اور وہ وہ حاجت پوری نہ ہو رہی ہو تو آپ فجر کی نماز ادا کرنے اول و آخر 3 – 3 بار درود پاک زکر کریں اور درمیان میں آپ ایک بار سورہ یاسین محبت سے سورج نکلنے سے پہلے پہلے تلاوت کریں ۔ اس وظیفہ کو آپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 دنوں میں آپ کی ہر حاجت غیب سے پوری ہونے کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں اس وظیفہ کو آپ کسی بھی دن شروع کر سکتے ہیں اور یہ وظیفہ آپ نے فجر کے بعد سورج نکلنے سے پہلے پہلے مکمل کرنا ہے ۔
وظیفہ میں کامیابی کی 2 ضروری شرائط آخر میں دی گئی ہیں انہیں پڑھ کر وظیفہ شروع کریں ۔

Surah Yasin Wazifa Rizq

سورہ یاسین کا وظیفہ رزق میں برکت اور بے تحاشااضافہ کے لئے مجرب مانا جاتا ہے ۔ لہذا اگر آپ اپنے رزق میں ترقی چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کو زندگی میں کبھی بھی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہ پڑئے تو آپ فجر کی نماز کے اول و آخر 10 – 10 بار درود پاک زکر کریں اور درمیان میں آپ 10 بار سورہ آل عمران کی ایت نمبر 26 اور27 اور ایک بار سورہ یاسین محبت سے تلاوت کریں ۔ اس وظیفہ کو آپ 7 دن تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ 7 دنوں میں آپ کے رزق میں اللہ کی غیبی مدد سے اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا اور آپ کو ہر طرف سے رزق حاصل ہونا شروع ہو جائے گا۔ یہ وظیفہ بیوی اپنے شوہر کی نیت سے کر سکتی ہے ۔ وظیفہ میں کامیابی کی 2 ضروری شرائط آخر میں دی گئی ہیں انہیں پڑھ کر وظیفہ شروع کریں ۔

Surah Yasin Wealth Wazifa

اگر آپ اللہ کی بارگاہ سے وافر دولت حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر آپ کی محنت آپ کو کامیاب نہ کر رہی ہو تو سورہ یاسین کا وظیفہ آپ کے لئے ہے ۔ لہذا ذیادہ دولت جلد حاصل کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 3 – 3 بار درود پاک زکر کریں اور درمیان میں آپ ایک بار سورہ مزمل اور 3 بار سورہ یاسین محبت سے تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 دنوں تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 دنوں میں آپ کو دولت حاصل ہونے کے غیبی اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
وظیفہ میں کامیابی کی 2 ضروری شرائط آخر میں دی گئی ہیں انہیں پڑھ کر وظیفہ شروع کریں ۔

Surah Yasin Business Wazifa

اگر آپ کا کاروبار خسارئے میں جا رہا ہو اور بے حد پیسہ لگانے کے باوجود اس میں آپ کو کامیابی نہ مل رہی ہوتو آپ سورہ یاسین کا ظیفہ صرف 7 دن محبت سے کرلیں انشاء اللہ آپ کو کاروبار کی بندش سے نجات مل جائے گی جسکی وجہ سے آپ کا کاروبار آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دینا شروع کر دے گا ۔ اس وظیفہ کے لئے آپ فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10 – 10 بار درود پاک زکر کریں اور درمیان میں آپ 300 بار یا غنی اور ایک بار سورہ یاسین محبت سے تلاوت کریں ۔ انشاء اللہ 7 روز میں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کا کاروبار ترقی کر رہا ہے ۔
وظیفہ میں کامیابی کی 2 ضروری شرائط آخر میں دی گئی ہیں انہیں پڑھ کر وظیفہ شروع کریں ۔

Surah Yasin Wazifa Husband

اگر کوئی بہین اپنے شوہر کی نفرت ، غصہ ، بے رخی اور غیر عورتوں کی محبت کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کا شوہر گھر میں کوئی نہ کوئی جھگڑا کرتا رہتا ہو ۔ تو ایسی صورت میں آپ سورہ یاسین کا وظیفہ صرف 7دن تک کریں ۔ انشاء اللہ 7 دنوں میں شوہر کی نفرت ہمیشہ کے لئے محبت میں تبدیل ہو جائے گی ۔ اس وظیفہ لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 11 – 11 بار درود پاک زکر کریں اور درمیان میں آپ 11 تسبیح یا ودود اور ایک بار سورہ یاسین محبت سے تلاوت کریں ۔ دوران وظیفہ آپ اپنی زبان پر کوئی میٹھی چیز ضرور رکھیں ۔یہ وظیفہ 7 دن کرنے سے آپ کا شوہر اپنی بیوی کا ہمیشہ کے لئے دیوانہ ہو جائے اور تمام زندگی اپنی بیوی کی ہر بات مانتا رہے گا ۔
وظیفہ میں کامیابی کی 2 ضروری شرائط آخر میں دی گئی ہیں انہیں پڑھ کر وظیفہ شروع کریں ۔

Surah Yasin wazifa Baby Boy

بعض بہنوں کے گھر لڑکا پیدا نہیں ہوتا جسکی وجہ سے اس کے سسرال والے اکثر اسے اچھا نہیں سمجھتے اور بعض اوقات اسی وجہ سے شوہر دوسری شادی بھی کر لیتا ہے ۔ بیٹا پیدا نہ ہونے کی وجہ اولاد کی بندش ، کالا جادو اور نظربد کے اثرات ہو سکتے ہیں اور جسمانی بیماری بھی اولاد نہ ہونے کی وجہ بن سکتی ہے ۔ اولاد نہ ہونے کی وجہ کوئی جسمانی بیماری ہو یا بد اثرات ہوں تو دونوں صورتوں میں آپ سورہ یاسین کا وظیفہ صرف 7 تک کر لیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی اللہ کی ذات آپ پر اپناکرم فرما دیں گے اور آپ کو صحت مند اور خوبصورت اولاد حاصل ہو جائے گی ۔
سورہ یاسین کے اس وظیفہ کے لئے سب سے پہلے آپ سلام قولا من رب الرحیم کو عربی میں مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے تحریر کر کے اپنے پاس بھی رکھیں اور اپنے گھر میں بھی پاک جگہ پر رکھ دیں تاکہ آپ کے وجود اور گھر سے ہر قسم کے بد اثرات دور ہو جائیں۔
اس کے بعد آپ فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 3 – 3 بار درود پاک زکر کریں اور درمیان میں آپ ایک بار سورہ یاسین اور 7 بار ایت الکرسی تلاوت کرکے پانی پر دم کریں اور یہ پانی پی لیں ۔ یہی عمل آپ نے عشاء کی نماز کے بعد بھی دھرانا ہے اور یہ پورا عمل آپ نے 7 دن تک کرنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 دنوں میں اللہ کی ذات آپ پر اپنا خاص فرمائیں گے اور آپ کو اولاد کی نعمت سے سرفراز فرما دیں گے ۔ سورہ یاسین کے اس وظیفہ کی برکات سے بے شمار بہنیں صاحب اولاد ہو چکی ہیں ۔

Surah Yasin Wazifa Aulad 

اولاد کے لئے سورہ یاسین کا دوسرا بے حد مجرب وظیفہ یہ ہے کہ آپ نے ہر فرض نماز کے بعد ایک بار سورہ یاسین اور 10 بار درود ابراہیمی ورد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ گوشت ، مچھلی اور انڈہ کے پرہیز کے ساتھ 7 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ آپ جلد ہی صاحب اولاد ہو جائیں گے ۔
وظیفہ میں کامیابی کی 2 ضروری شرائط آخر میں دی گئی ہیں انہیں پڑھ کر وظیفہ شروع کریں ۔

Surah Yasin for Pregnancy

اگر کسی بہن کو پریگرینسی کے حوالے سے پریشانی آرہی ہو ، اس کا حمل ضائع ہو جاتا ہو ، یا اس کا حمل ٹھہراتا ہی نہ ہو تو ایسی صورت میں سورہ یا سین کا وظیفہ بے حد مجرب ہے ۔لہذا آپ نے مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے ایک بار ایت مبارکہ سلام قولا من رب الرحیم تحریر کر کے گلے میں پہن لیں اور اس کے بعد آپ 3 دن فجر کی نماز کے بعد ایک بار سورہ یاسین تلاوت کریں انشاء اللہ صرف 3 دن میں پریگرینسی کے حوالے سے آپ کی جو بھی پریشانی ہوگی اس سے آپ کو شفاء حاصل ہو جائے گی۔

Surah Yasin Love Back Wazifa

اگر کسی بہن کا شوہر اسے چھوڑ کر چلا گیا ہو یا وہ اپنی بیوی سے محبت نہ کرتا ہو تو شوہر کی محبت کو دوبارہ سے حاصل کرنے کے لئے سورہ یاسین کا وظیفہ صرف 7 دن کر لیں انشاء اللہ 7 دن میں آپ کا شوہر آپ کی محبت میں اس قدر دیوانہ ہو جائے گا کہ بیوی حیران رہ جائے گی ۔
اس وظیفہ کے آپ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 11 – 11 بار درود پاک زکر کریں اور درمیان میں آپ 3 بار سورہ یاسین تلاوت کرکے آسمان کی طرف دم کردیں ۔ انشاء اللہ 7 روز میں آپ کے شوہر کا دل اسکی بیوی کی محبت میں دھڑکنے لگے گا ۔ شوہر کی محبت کو واپس پانے کے لئے یہ وظیفہ بے حد مجرب ہے اور کبھی خطاء نہیں جاتا ۔
وظیفہ میں کامیابی کی 2 ضروری شرائط آخر میں دی گئی ہیں انہیں پڑھ کر وظیفہ شروع کریں ۔

Surah Yasin Love Wazifa

اگر کوئی لڑکی یا لڑکا کسی کو پسند کرتے ہوں اور وہ اپنی پسند سے نکاح کرنے کی خواہش رکھتے ہوں ۔ یا کسی لڑکی یا لڑکے کی منگنی ٹوٹ گئی ہو اور وہ یہ چاہتے ہوں کہ ان کی منگنی دوبارہ ہو جائے تو ایسی صورت میں سورہ یاسین کا وظیفہ آپ کو ضرور فائدہ دے گا ۔
سورہ یاسین کے اس وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 11 -11 بار درود پاک زکر کریں اور درمیان میں آپ 500 بار سورہ اخلاص اور ایک بار سورہ یاسین محبت سے تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ اپ 14 دن تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ دوران وظیفہ آپ کے رشتہ میں حائل روکاوٹیں دور ہو جائیں گے ۔ وظیفہ میں کامیابی کی 2 ضروری شرائط آخر میں دی گئی ہیں انہیں پڑھ کر وظیفہ شروع کریں ۔

Surah Yasin Wazifa Rishta

بیتی کے لئے اچھا رشتہ حاصل نہ ہونا ایک بہت بڑی پرابلم ہے ۔ اچھا رشتہ حاصل نہ ہونے کی وجہ کالا جادو ، نظربد ، سایہ اور جنات بھی ہو سکتے ہیں اور ایسے بد اثرات کی وجہ سے خاندان کےافراد دشمن ہو کر بیٹی کا رشتہ کسی بھی اچھی جگہ نہیں ہونے دیتے ۔ رشتہ میں پرابلم آنے کی وجہ جو بھی ہو سورہ یاسین کی برکت سے دور ہو جاتی ہے ۔ لہذا بیٹی کے اچھے رشتے کے لئے والدین یا بیٹی بذات خود 7 دن تک سورہ یاسین کا وظیفہ کر لیں انشاء اللہ 7 دنوں میں بیٹی کے رشتہ کی بندش کا توڑ ہو جائے گا انشاء اللہ ۔
اس وظیفہ کے لئے آپ نے مغرب اور عشاء درمیان اول و آخر ایک ایک بار درود پاک زکر کرنا ہے اور درمیان میں آپ نے ایک بار سورہ یاسین محبت سے تلاوت کرنی ہے ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ آپ کو رشتہ کی بندش سے نجات مل جائے گی اور جلد ہی آپ کےلئے آپ کی پسند کا رشتہ بھی آجائے گا ۔ وظیفہ میں کامیابی کی 2 ضروری شرائط آخر میں دی گئی ہیں انہیں پڑھ کر وظیفہ شروع کریں ۔

Surah Yasin Wazifa Marriage

اکثر بہنوں اور بھائیوں کی شادی میں بلاوجہ ہی روکاوٹ آجاتی ہے ۔ جسکی وجہ سے ان کی شادی میں تاخیر ہو جاتی ہے ۔ شادی میں تاخیر کی وجہ نظربد ، کالا جادو ، جنات اور خاندان کے افراد ہو سکتے ہیں ۔ بعض افراد کی شادی میں بندش حادثہ تک کروا دیتی ہے جسکی وجہ سے شادی رک جاتی ہے ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن شادی کی روکاوٹ یا بندش کا شکار ہیں اور ان کی بے حد کوشش کے باوجود انہیں شادی کی بندش سے نجات نہ مل رہی ہو تو وہ صرف 7 دن تک سورہ یاسین کا وظیفہ محبت سے کر لیں ۔ انشاء اللہ آپ کو شادی کی بندش اور ہر ظاہری و باطنی روکاوٹ سے اللہ کی غیبی مدد سے نجات حاصل ہو جائے گی اور آپ کی شادی جلد ہی اللہ کے کرم سے ہو جائے گیا
اس وظیفہ کے لئےآپ سب سے پہلے سورہ یاسین کی ایت مبارکہ مبارکہ سلام قولا من رب الرحیم مشک ، عنبر اور زعفران سے تحریر کر کے اپنے گلے میں رکھ لیں ۔ اسکے بعد آپ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10 – 10 بار درود پاک زکر کریں اور درمیان میں آپ 300 بار سورہ کوثر اور ایک بار سورہ یاسین محبت سے تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 روز تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 روز میں آپ کو شادی کی بندش اور شادی میں موجود ہر روکاوٹ سے نجات مل جائے گی ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن سورہ یاسین کی ایت مبارکہ سلام قولا من رب الرحیم کا نقش کود نہ تحریر کر سکے تو وہ یہی نقش آستانہ سے حاصل کرنے کے لئے آمنہ بہن کو کال کر سکتے ہیں ۔

Surah Yasi for Enemy

دشمن ہر انسان کے ہوتے ہیں لیکن بعض افراد کے دشمن ایسے ہوتے ہیں کہ وہ ان کی جان لیتے پر اترئے ہوتے ہیں ، آج کا وقت دشمن کو سامنے آکر نقصان دینے کا نہیں اس لئے آج آپ کا دشمن آپ کو جانی اور مالی نقصان دینے کے لئے کالا جادو کا سہارہ لیتا ہے ۔کالا جادو کے زریعے کوئی بھی انسان کسی کو بھی کسی بھی قسم کا نقصان دے سکتا ہے ۔
یاد رہے کہ کوئی بھی جادو گر جب کسی پر جادو کرتا ہے تو اس جادو کا فوری اثر نہ بھی ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس جادو کا اثر نہیں ہوگا ۔ زندگی میں کبھی نہ کبھی اس جادو کا اثر ضرور ہوتا ہے۔
ہم نے ایسے کچھ واقعات کا مشاہدہ کیا ہے جس میں کوئی کسی پر کالا جادو کرواتا ہے ۔لیکن اس جادو کا اثر نہیں ہوتا ۔
کچھ عرصہ میں جادو کروانے والا اپنا دل صاف کر کے اپنے دشمن سے صلح کر لیتا ۔
اور چند سال بعد جس پر جادو کروایا گیا ہوتا ہے اس کا حادثہ ہو کر موت ہو جاتی ہے ۔
مطلب یہ کہ جادو کا اثر کبھی نہ کبھی ضرور ہوتا اور آج کا وقت ایساء ہے کہ ہر فرد کا کوئی نہ کوئی دشمن ضرور ہے
اور ہر دشمن اپنے دشمن پر کالا جادو ضرور کرواتا ہے ۔ اب یہ جادو جانے انجانے میں ہو ، غصہ میں ہو یا مزاق کی صورت میں یہ کالا جادو کبھی نہ کبھی اپنا اثر ضرور دیکھاتا ہے ۔
لہذا اپنے اوپر ہوئے کالا جادو سے شفاء اور آئندہ زندگی اس سے محفوظ رہنے کےلئے آپ سورہ یاسین کا وظیفہ 7 دن تک ضرور کرلیں ۔
انشاء اللہ اس خاس وظیفہ کی برکت سے آپ کو کالا جادو سے شفاء بھی مل جائے گی اور آپ اس سے ہمیشہ محفوظ بھی رہیں گے ۔
کالا جادو سے شفاء اور حفاظت کے لئے آپ سب سے پہلے سورہ یاسین کی ایت مبارکہ سلام قولا من رب الرحیم کو مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے تحریر کر کے اپنے پاس بھی رکھیں اور اپنے گھر میں بھی ضرور رکھیں ۔ اس کے بعد آپ جمعہ کے دن جمعہ کی نماز سے پہلے پہلے پینے کے پانی پر 14 بار سورہ یاسین پڑھ کر دم کریں ۔ سورہ یاسین کو چند افراد مل کر بھی تلاوت کر سکتے ہیں ۔ جب یہ پانی دم ہو جائے تو آپ نے اس پانی کو 14 دن تک پینا ہے اور سی پانی کو گھر کی پاک دیواروں پر بھی گھرانا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دنوں میں آپ کو کالا جادو سے شفاء بھی حاصل ہو جائے گی اور آئندہ زندگی آپ کالا جادو ، جنات ، سایہ اور دشمن سے محفوظ بھی رہیں گے ۔

Surah Yasin for Disease

کسی بھی بیماری سے شفاء کے سورہ یاسین کا دم کیا ہوا پانی پینا شفاء کی گرینٹی ہے لہذا آپ فجر کی نماز کے بعد 3 بار سورہ یاسین اور 10 بار درود ابراہیمی پرح کر پانی پر دم کرلیں اور یہ پانی مریض کو 3دن پلائیں انشاء اللہ مریض کو کامل شفاء حاصل ہو جائے گی ۔
اس بیماری سے آئندہ زندگی محفوظ رہنے کے لئے آپ سورہ یاسین کی ایت مبارکہ سلام قولا من رب الرحیم کو مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے تحریر کرکے اپنے گلے میں ضرور رکھیں ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن اس نقش کو خود تحریر نہ کر سکیں تو وہ اس نقش کو آستانہ سے حاصل کرنے کے لئےآمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

Surah Yasin for Money

پیسہ اور دولت حاصل کرنے کی خواہش ہر فرد کی ہوتی ہے لیکن یہ خواہش ہر کسی کی پوری نہیں ہوتی ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن ذیادہ پیسہ حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن محنت اور کوشش کے باوجود انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوتی ۔ تووہ سورہ یاسین کا وظیفہ 14 دن تک کریں ۔ انشاء اللہ صرف چند دنوں میں آپ کی قسمت اچھی ہو جائے گی جسکی بناپر آپ کو ہر طرف سے پیسہ حاصل ہونا شروع ہو جائے گا ۔
سورہ یاسین کے اس وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10 – 10
بار درود پاک زکر کریں اور درمیان میں آپ 1100 بار یا رب مغنی اور 1 بار سورہ یاسین محبت سے تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ 7 دن تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ 7 دنون میں آپ کو ہر طرف سے پیسہ اور دولت حاصل ہونے کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے انشاء اللہ ۔
وظیفہ میں کامیابی کی 2 ضروری شرائط آخر میں دی گئی ہیں انہیں پڑھ کر وظیفہ شروع کریں ۔

Surah Yasin Wish Wazifa

ہر انسان کی کوئی نہ کوئی خواہش ضرور ہوتی ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اسے اسکی ہر خواہش حاصل ہو ۔ لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر فرد کو اس کی خواہشات حاصل ہوں ۔لوگ اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے بے حد جدو جہد اور انتظار بھی کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ اپنی بڑی خواہشات تو کیا چھوٹی چھوٹی خواہشات سے بھی محروم رہتے ہیں ۔ لہذا اگر کوئی بہن یا بھائی اپنی کسی خواہش کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ 7 دن تک سورہ یاسین کا وظیفہ ضرور کریں ۔ انشاء اللہ آپ کو آپ کی تمام خواہشات تمام زندگی غیب سے حاصل ہوتی رہیں گی ۔
اس خاص وظیفہ کے لئے آپ نے عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10 – 10 بار درود پاک زکر کریں اور درمیان میں آپ 3 بار سورہ یاسین اور 100 بار درود ابراہیمی محبت سے ورد کریں یہ وظیفہ آپ نے 3 دن کرنا ہے ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو آپ کی تمام خواہشات حاصل ہونا شروع ہو جائیں گی
وظیفہ میں کامیابی کی 2 ضروری شرائط آخر میں دی گئی ہیں انہیں پڑھ کر وظیفہ شروع کریں ۔

وظائف کی 2 ضروری شرائط

وظائف کی شرائط پر عمل پیرا ہونا وظائف میں کامیابی کے لئے اس وظیفہ کی برکات کو ہمیشہ جاری رکھنے کے لئے ضروری ہوتا ہے ۔ سورہ یاسین کے وظیفہ کی 2 شرائط ایسی ہیں جن پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ ہر جمعہ میں فجر کی نماز کے بعد ایک بار سورہ یاسین تلاوت کرنے کی پابندی کرنے کی ضرور کوشش کریں اور بغیر مجبوری اس میں ناغہ نہ کریں ۔
وظیفہ میں کامیابی اور وظیفہ کی برکات کو ہمیشہ قائم رکھنے کے لئے آپ سورہ یاسین کی ایت مبارکہ سلام قولا من رب الرحیم کو مشک ، عنبر اور زعفران سے تحریر کرکے اپنے گھر میں ضرور رکھیں یا آپ یہ نقش آمنہ بہن کو کال کر کے منگواء لیں ۔
آستانہ کے بزرگ یہ نقش خاص روحانی اوقات میں مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے تحریر فرماتے ہیں آپ یہ نقش صرف مشک ، عنبر ، زعفران اور کورئیر کا خرچ ادا کرکے حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس خاص نقش کو حاصل کرنے کے لئے آپ آمنہ بہن کو کا ل کر سکتے ہیں آپ کی رکوئسٹ پر یہ نقش آپ کو کورئیر کر دیا جائے گا جو کہ 48 گھنٹوں میں آپ کو وصول ہو جائے گا آپ نے کورئیر بوائے کو اس نقش کا ہدیہ خرچ ادا کر دینا ہے اور یہ ہدیہ خرچ اس پوسٹ کے سب سے آخر میں درج کر دیا گیا ہے ۔
آپ اس نقش کو مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے خود بھی تحریر کر سکتے ہیں ۔ ناطرین ہم نے آپ کو سورہ یاسین کے خاص وظائف بتادئے ہیں ۔ ان کے علاوہ بھی بزرگوں نے سورہ یاسین اور اس کی آیات کے حوالے سے بہت سے وظائف بیان فرمائیں ہیں
یہ وظائف بھی آپ کے ہر جائز مقصد کی تکمیل کے لئے ہیں لہذا اگر آپ ان میں سے کوئی وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں ۔ یہ خاص وظائف درج ذیل ہیں ۔

Surah Yasin Powerful Wazifa

سورہ یاسین کا ایک پاورفل وظیفہ یہ ہے کہ آپ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد ایک بار سورہ یاسین اسطرح تلاوت کریں کہ جب آپ سورہ یاسین کی ایت مبارکہ سلام قولا من رب الرحیم پر پہچیں تو آپ اس ایت مبارکہ کو 300 بار ورد کریں اور اسکے بعد آپ باقی سورہ مبارکہ کو مکمل کر لیں ۔ یہ وظیفہ 3 دن کرلیں انشاء اللہ آپ کی ہر جائز حاجت پوری ہو جائے گی ۔
سورہ یاسین کا وظیفہ کرنے والوں کے لئے افضل یہ ہے کہ وہ پاک سیاہی سے سلام قولا من رب الرحیم عربی میں تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں ۔

Surah Yasin Sharif Ka Wazifa

سورہ یاسین شریف کا دوسرا خاص وظیفہ آپ فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10 – 10 بار درود پاک زکر کریں اور درمیان میں آپ ایک بار سورہ یاسین اور 4 بار سورہ فاتحہ محبت سے تلاوت کرکے اللہ کی بارگاہ میں اپنی حاجت کی تکمیل کے دعا کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 روز تک ادا کرنا ہے انشاء اللہ 7 روز میں آپ کی مراد آپ کو حاصل ہو جائے گی ۔
سورہ یاسین کا وظیفہ کرنے والوں کے لئے افضل یہ ہے کہ وہ پاک سیاہی سے سلام قولا من رب الرحیم عربی میں تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں ۔

Surah Yasin 1day Wazifa

اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتے ہیں کہ انہیں ایک دن میں ان کی حاجت حاصل ہو جائے تو وہ جمعہ کے دن ہر فرض نماز کے بعد ایک بار سورہ یاسین اور 100 بار سورہ اخلاص پڑھ کر اللہ کی بارگاہ میں دعا کریں ۔ انشاء اللہ یہ وظیفہ کرنے سے آپ کو ایک دن میں آپ کی حاجت حاصل ہو جائے گی ۔
سورہ یاسین کا وظیفہ کرنے والوں کے لئے افضل یہ ہے کہ وہ پاک سیاہی سے سلام قولا من رب الرحیم عربی میں تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں ۔

Surah Yasin wazifa Mubeen

سورہ یاسین میں 7 مبین ہیں اور سورہ یاسین کا مبین وظیفہ بے حد مشہور اور قدیم ہے ۔ سورہ یاسین کا مبین وظیفہ 7 مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے ۔ان میں سے 5 آسان وظائف اس آڑٹیکل میں ہم آپ کے لئے پیش کر رہیں ہیں .

Surah Yasin Wazifa 7 Mubeen

جییساء کہ آپ کو پہلے بتایا گیا کہ سورہ یاسین میں 7 جگہ پر لفظ مبین آیا ہے ۔ لہذا اس وظیفہ کے لئے آپ نے 7 بار سورہ یاسین کو اس طرح تلاوت کرنا ہے کہ جب آپ مبین پر پہچیں تو سورہ یاسین کو آپ نے دویارہ شروع سے تلاوت کرنا ہے
سورہ یاسین کا پہلا مبین وظیفہ یہ ہے کہ آپ فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 10 – 10  بار درود پاک زکر کریں اور اسکے بعد آپ نے سورہ یاسین کو 7 بار اس طرح تلاوت کرنا ہے
پہلی بار آپ نے سورہ یاسین کو پہلی مبین تک تلاوت کرنا ہے
دوسری بار آپ نے سورہ یاسین کو دوسری مبیین تک تلاوت کرنا ہے
تیسری بار آپ نے سورہ یاسین کو تیسری مبین تک تلاوت کرنا ہے
چوتھی بار آپ نے سورہ یاسین کو چوتھی مبین تک تلاوت کرنا ہے ۔
پانچویں بار آپ نے سورہ یاسین کو پانچویں مبین تک تلاوت کرنا ہے۔
چھٹی بار آپ نے سورہ یاسین کو چھٹی مبین تک تلاوت کرنا ہے
اور ساتویں بار آپ نے پوری سورہ مبارکہ تلاوت کرنی ہے ۔
اسی طرح آپ نے سورہ یاسین کی ہر مبین پر سورہ یاسین مبارکہ کو دوبارہ شروع سے تلاوت کرنا ہے ۔
یہ وظیفہ کم ازکم 3 گھنٹوں میں مکمل ہوگا اس پورئے وظیفہ کو آپ نے 7 دن تک ادا کرنا ہے انشاء اللہ 7 دنوں میں آپ کی مشکل سے مشکل حاجت بھی پوری ہو جائے گی ۔ اس وظیفہ کے بارئے میں اگر آپ سمجھ نہ آئے تو آمنہ بہن سے رابطہ کر لیں.
سورہ یاسین کا مبین وظیفہ کرنے والوں کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ پاک سیاہی سے سلام قولا من رب الرحیم عربی میں تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں 

Surah Yasin 7 Mubeen Wazifa

اگر آپ کی کوئی سخت حاجت ہے تو اس کی تکمیل کے لئے سورہ یاسین کا 7 مبین وظیفہ اس طرح ادا کریں۔
کہ آپ نے سات بار سورہ یاسین کو تلاوت کرنا ہے ۔
پہلی بار آپ نے سورہ یاسین کو 7 مبین پر تلاوت کرنا ہے  ۔
دوسری بار آپ نے سورہ یاسین کو 6 مبین تک تلاوت کرنا ہے۔
تیسری بار آپ نے سورہ یاسین کو 5 مبین تک تلاوت کرنا ہے ۔
چوتھی بار آپ نے سورہ یاسین کو 4 مبین تک تلاوت کرنا ہے ۔
پانچویں بار آپ نے سورہ یاسین مبارک کو 3 مبین تک تلاوت کرنا ہے
چھٹی بار آپ نے سورہ یاسین کو 2 مبین تک تلاوت کرنا ہے۔
اور جب آپ ساتویں بار سورہ یاسین تلاوت کریں تو آپ سورہ یاسین کو پہلی مبین تک تلاوت کرنا ہے۔
یہ وظیفہ آپ کسی بھی دن فجر کی نماز کے بعد شروع کر سکتے ہیں اس وظیفہ کو آپ نے 7 دن تک کرنا ہے ۔
انشاء اللہ 7 دن میں آپ کو آپ کی بڑی سے بڑی خواہش حاصل ہو جائے گی ۔
سورہ یاسین کا مبین وظیفہ کرنے والوں کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ پاک سیاہی سے سلام قولا من رب الرحیم عربی میں تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں 

7 mubeen surah yasin wazifa

سورہ یاسین کا تیسرا مبین وظیفہ اللہ کی بارگاہ سے اپنی حاجت حاصل کرنے ، ہر مشکل سے نجات حاصل کرنے اور بے حساب دولت حاصل کرنے کے لئے کافی ہے اس وظیفہ میں سورہ یاسین کو 7 روز تک روزانہ صرف ایک بار تلاوت کیا جاتاہے ۔
اس وظیفہ کے لئے آپ نے فجر کی نماز کے بعد اول و اخر 21 -21 بار درود پاک زکر کرنا ہے اور درمیان میں آپ نے ایک بار سورہ یاسین اس طرح تلاوت کرنی ہے کہ سورہ یاسین کی ہر جہاں جہاں لفظ مبین آیا ہے وہاں آپ نے 300 بار اسم یا مجیب محبت سے پڑھنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 روز میں آپ کی دعا اللہ کی بارگاہ میں قبول ہوگی ۔
سورہ یاسین کا مبین وظیفہ کرنے والوں کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ پاک سیاہی سے سلام قولا من رب الرحیم عربی میں تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں 

Wazifa of 7 Mubeen

سورہ یاسین کا چوتھا مبین وظیفہ خاص طور پر دولت حاصل کرنے کے لئے ہے ۔ اس وظیفہ میں سورہ یاسین کو ایک بار تلاوت کیا جاتا ہے ۔ لہذا اللہ کی بارگاہ سے بے حساب دولت اور رزق حاصل کرنے کے لئے آپ فجر کی نماز کے بعد سورہ یاسین اسطرح تلاوت کریں کہ سورہ یاسین میں جہاں جہاں مبین کا لفظ آئے وہاں آپ نے 300 بار اسم یا رب مغنی پڑھنا ہے ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 7 دنوں میں آپ کے لئے رزق اور دولت حاصل ہونے کے غیبی اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
سورہ یاسین کا مبین وظیفہ کرنے والوں کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ پاک سیاہی سے سلام قولا من رب الرحیم عربی میں تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں

Seven Mubeen Wazifa

سورہ یاسین کا پانچواں 7 مبین وظیفہ تقدیر اچھی کرنے ، اور زندگی کے ہرمیدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کیا جاتا ہے ۔ اس وظیفہ میں ایک بار سورہ یاسین اس طرح تلاوت کی جاتی ہے کہ سورہ یاسین میں جہاں جہاں لفظ مبین آتا ہے وہاں 130 بار اسم یا رحمن پڑھا جاتا ہے ۔ یہ وظیفہ فجر کی نماز کے بعفد کیا جاتا ہے اور اس وظیفہ کو 7 دن تک کیا جاتا ہے ۔ 7 دن یہ وظیفہ کرنے سے اللہ کی ذات آپ کی تقدیر کو اچھا فرما دیں گے جسکی وجہ سے آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے آپ کو کامیابی حاصل ہو گی۔
سورہ یاسین کا مبین وظیفہ کرنے والوں کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ پاک سیاہی سے سلام قولا من رب الرحیم عربی میں تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں

7 Mubeen Wazifa Benefits

سورہ یاسین کے 5 مبین وظائف ہم نے آپ کے لئے بیان کر دئے ہیں ۔ ان وظائف میں کوئی بھی وظیفہ آپ کر سکتے ہیں ۔ مبین وظیفہ کی برکت سے آپ کو اپ کی ہر جائز حاجت انشاء اللہ 7 روز میں حاصل ہوجائے گی ، آپ کی ہر مشکل اسان ہو جائے گی اور آپ کو بے حد رزق اور دولت سے نواز دیا جائے گا
مبین وظیفہ آپ کے ہر مقصد کے لئے ہے اور یہ آپ کی زندگی میں آسانیاں اور کامیابیاں لاتا ہے ۔اصل میں سورہ یاسین کی روحانیت کو معلوم ہے کہ آپ کی کیا حاجت اور ضرورت ہے ۔ لہذا آپ کی جو بھی ضرورت ہوگی وہ اللہ کی مدد سے خود بخود پوری ہوتی رہے گی۔

Surah Yason 3 Days Wazifa

اگر آپ کی کوئی حاجت ہے اور اس حاجت کو حاصل ہونے کی کوئی صورت نہ ہو تو آپ 3 دن تک سورہ یاسین کا وظیفہ کریں انشاء اللہ 3 دن میں آپ کو آپ کی حاجت حاصل ہو جائے گی ۔یہ وظیفہ آپ نے بدھ ، جمعرات اور جمعہ کو کرنا ہے ۔ اس وظیفہ کے لئے آپ نے بدھ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10 – 10 بار درود پاک زکر کرنا ہے اور درمیان میں آپ نے 3 بار سورہ یاسین اور 1000 بار سورہ اخلاص کو محبت سے 3 دن تک ورد کرنا ہے ۔ یہ وظیفہ آپ 3دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ 3دن میں آپ کی حاجت پوری ہوگی ۔
اس وظیفہ کی برکات کو ہمیشہ قائم رکھنے کے لئے آپ سورہ یاسین کی ایت 58 یعنی سلام قولا من رب الرحیم پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں ۔

Surah Yasin 41 Times Wazifa

اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ تمام حاجات زندگی بھر گیب سے پوری ہوتی رہیں تو آپ کاغذ پر مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے ایک سورہ یاسین کی ایت مبارکہ سلام قولا من رب الرحیم تحریر کریں اور اس کے بعد آپ 41 بار سورہ یاسین محبت سے پڑھ کر اس نقش پر دم کردیں اور یہ نقش اپنے پاس رکھ لیں ۔ یہ نقش جب تک آپ کے پاس رہے گا آپ کی ہرحاجت غیب سے پوری ہوتی رہے گی ۔

Surah Yaseen 3 Times Wazifa

اگر کوئی بھائی یا بہن فجر ، ظہر اور مغرب کی نماز کے بعد ایک ایک بار سورہ یاسین تلاوت کرتے ہیں اور اسی طرح یہ وظیفہ 7 دن تک جاری رکھتے ہیں تو ان کی ہر حاجت غیب سے پوری ہو جاتی ہے ۔اس وظیفہ کی برکات کو ہمیشہ قائم رکھنے کے لئے آپ سورہ یاسین کی ایت 58 یعنی سلام قولا من رب الرحیم پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں ۔

Surah yaseen Last Two Ayat

سورہ یاسین کی آخری 2 آیات روحانی مدد حاصل کرنے کے حوالے سے بے حد اہم ہیں ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن عشاء کی نماز کے بعد سورہ یاسین کی آخری 2آیات یعنی سورہ یاسین کی ایت 82 اور 83 کو 300 بار تلاوت کرتے ہیں اور اس وظیفہ کو7 دن تک جاری رکھتے ہیں تو اللہ کی ذات انہیں بے حد دولت اور کامیابی سے نواز دیتے ہیں ۔
اس وظیفہ کی برکات کو ہمیشہ قائم رکھنے کے لئے آپ سورہ یاسین کی ایت نمبر 82 اور83 کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں ۔

Surah Yasin Last Ayat Wazifa

سورہ یاسین کی آخری ایت یعنی 83نمبر ایت مبارکہ کا وظیفہ اللہ کی بارگاہ سے اولاد ، درازی عمر ، شفاء اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے مجرب مانی جاتی ہے ۔ اسکے علاوہ جان ، مال ، عزت اور اولاد کی حفاظت کے لئے بھی یہ وظیفہ مجرب ترین ہے ۔اس وظیفہ کے لئے آپ نے فجر کی نماز کے بعد سورہ یاسین کی ایت 83 کو 300 بار محبت سے تلاوت کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہے ۔
اس وظیفہ کی برکات کو ہمیشہ قائم رکھنے کے لئے آپ سورہ یاسین کی ایت نمبر83 کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں ۔

سورہ یاسین کی آیات کے وظائف

اب ہم آپ کو سورہ یاسین کی چند مشہور آیات کے خاص وظائف بتاتے ہیں ان آیات کے وظائف بھی وہی برکات ہیں جو کہ پہلے بتائی جاچکی ہیں ۔ لہذا ان میں سے اگر آپ کوئی وظیفہ کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ۔

Surah Yasin Ayat no 9 Wazifa

Surah-Yaseen-Ayat-no-9-Wazi

یہ سورہ یاسین کی ایت 9 ہے اس کا وظیفہ کرنے سے آپ کو آپ کی ہر حاجت انشاء اللہ 7 دنوں میں حاصل ہو جائے گی۔
اس ایت مبارکہ کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ نے ہر فرض نماز کے بعد 70 بار سورہ یاسین کی ایت 9 اور 10 بار درود ابراہیمی محبت سے پڑھنا ہے ۔ اس وظیفہ کو آپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہے ۔انشاء اللہ 7 دنوں میں آپ کی ہر حاجت غیب سے پوری ہو جائے گی ۔
بہتر یہ ہے کہ آپ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے سورہ یاسین کی ایت 9 کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی برکات تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں۔

Surah Yasin Ayat 36 Wazifa

surah-yaseen-ayat-36-wazifa

یہ سورہ یاسین کی ایت 36 ہے ۔ اس ایت کا وظیفہ گھر میں امن سکون ، خیروبرکت اور رزق لاتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ وظیفہ سخت سے سخت بیماری اور مشکل کو 7دنوں میں دور کر دیتا ہے ۔ سورہ یاسین کی ایت 36 کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ نے اس ایت مبارکہ کو 7 دن تک ہر فرض نماز کے بعد 100 بار پڑھنا ہے اور ساتھ 10 مرتبہ درود ابراہیمی بھی ورد کرنا ہے ۔ یعنی آپ نے ہر فرض نماز کے بعد 100 بار سورہ یاسین کی ایت 36اور 10 بار درود ابراہیمی محبت سے 7 دن تک ورد کرنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 دنوں میں آپ کی ہر حاجت پوری ہو جائے گی ۔
بہتر یہ ہے کہ آپ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے سورہ یاسین کی ایت 36 کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی برکات تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں

Surah Yasin Ayat 40

surah-yaseen-ayat-40-wazifa

یہ سورہ یاسین کی ایت 40 ہے ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن عزت ، دولت ، کامیابی اور اپنی ہر حاجت کی تکمیل چاہتے ہیں تو وہ 7 دنوں تک سورہ یاسین کی ایت 40 کا محبت سے ورد کریں ۔ انشاء اللہ آپ کو جلد کامیابی حاصل ہو جائے گی ۔
اس ایت مبارکہ کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ نے ہر فرض نماز کے بعد 100 بار سورہ یاسین کی ایت 40 اور 10 بار درود ابراہیمی محبت سے ورد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو اپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کی حاجت پوری ہو جائے گی ۔
بہتر یہ ہے کہ آپ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے سورہ یاسین کی ایت 40 کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی برکات تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں۔

Surah Yasin Ayat 58 Wazifa

surah-yaseen-ayat-58-wazifa

یہ سورہ یاسین کی ایت 58 ہے ۔ اس ایت مبارکہ کو فیض و برکات کا خزانہ مانا جاتا ہے ۔ اس ایت مبارکہ کی مکمل برکات کو کائنات میں کوئی بھی نہیں بیان کر سکتا ۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ سورہ یاسین کی ایت 58 کی برکات دنیا میں موجود سمندروں کے ساحلوں پر موجود تمام ریت کے زرات سے بھی ذیادہ ہیں ۔ اور اگر کوئی بھائی یا بہن اپنی بری تقدیر کی وجہ سے پریشان ہیں اور وہ اپنے مقدر کو اچھا کرنا چاہتے ہیں تو وہ صرف 7 دن تک سورہ یاسین کی ایت 58 کا ورد کر لیں ۔ انشاء اللہ 7 دن کے بعد آپ جو چاہیں گے وہ ہونے کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
اس ایت مبارکہ کا وظیفہ کے لئے آپ نے ہر فرض نماز کے بعد 300 بار سورہ یاسین کی ایت 58 اور 10 بار درود ابراہیمی محبت سے 7 روز تک ورد کرنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 روز میں آپ کو آپ کی ہر حاجت حاصل ہوجائے گی اور اس کا آپ کو واضع اشارہ بھی ہو جائے گا ۔
ناظرین سورہ یاسین کی ایت 58 کا خاص وظیفہ اور اسکی برکات کے لئے عنقریب ایک اور تفصیلی آرٹیکل آپ کے لئے پیش کر دیا جائے گا ۔
بہتر یہ ہے کہ آپ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے سورہ یاسین کی ایت 58 کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی برکات تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں۔

Surah Yasin Ayat 82 Wazifa

surah-yaseen-ayat-82-wazifa

اگر آپ کی قسمت میں مشکل لکھی ہے اور وہ مشکل آپ کے بے حد محنت اور کوشش کے باوجود آسان نہ ہو رہی ہو تو آپ سورہ یاسین کی ایت 82 کا وظیفہ 7 دن تک کرلیں ۔ انشاء اللہ آپ کی ہر مشکل آپ کی سوچ سے بھی پہلے آسان ہو جائے گی ۔
اس وظیفہ کے لئے آپ نے ہر فرض نماز کے بعد 82 بار سورہ یاسین کی ایت 82 اور 10 بار دورد ابراہیمی محبت سے ورد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو 7 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 دن میں آپ کی مشکل آسان ہو جائے گی ۔
بہتر یہ ہے کہ آپ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے سورہ یاسین کی ایت 82 کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی برکات تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں۔

Surah Yasin Ayat 83 Wazifa

surah-yaseen-ayat-83-wazifa

سورہ یاسین کی ایت 83 روحانی برکات کا خزانہ ہے ۔ اگر آپ کی کوئی جائز حاجت ہے تو آپ سورہ یاسین کی ایت83کا وظیفہ صرف 7 دن کر لیں ۔ یہ وظیفہ آپ کی جان ، اولاد ، گھر ، کاروبار اور عزت کی بہترین روحانی حفاظت ہے ۔
اس کے علاوہ اگر آپ کو آپ کے دشمن سے کسی قسم کے نقصان کا ڈر ہے تو آپ اسی ایت مبارکہ کا وظیفہ کریں ۔ انشاء اللہ 7 دن کے بعد آپ کے دشمن آپ سے خوف کھانے لگیں گے ۔
بہتر یہ ہے کہ آپ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے سورہ یاسین کی ایت 83کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس ضرور رکھیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی برکات تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں۔

Surah Yaseen ki Fazilat

سورہ یاسین قران کا دل ہے اس کی فضیلت کو کوئی بھی مکمل طور پر بیان نہیں کر سکتا ۔ دنیا میں موجود تمام انسان ، جنات ، فرشتے ، چرند ، پرند سب مل کر قیامت تک سورہ یاسین کی فضیلت بیان کریں تو بھی سورہ یاسین کی کسی ایک ایت مبارکہ کی فضیلت بھی مکمل بیان نہیں ہو سکے گی
اس آرٹیکل میں میں ہم نے سورہ یاسین کے وظیفہ کے وہ فائدےآپ کو بتا دئے ہیں جن کا ہم اور ہزاروں انسان مشاہدہ کر چکے ہیں ۔