Shabe Qadr ki tasbeeh ke barkat se aap Allah ke bargha se apni har mushkil ka hal aur har hajat ke takmeel fori hasil kar saktay hain . Es tasbeeh ke barkat se aap ki har dua qabool ho ghe aur aap ke jan , aulad , ghar , karobar aur izat Allah ke hifazat me bhe rahen ghay .

Shabe Qadr Ki Tasbeeh

شب قدر کی تسبیح کی برکت سے آپ اپنی تمام حاجات کو اللہ کی بارگاہ سے رمضان شریف کے اختتام سے پہلے پہلے حاصل کر سکتے ہیں . ناظرین شب قدر کی تسبیح آپ کی تمام مشکلات کا حل ، تمام حاجات کی تکمیل اور زندگی کے ہر میدان میں کامیابی ہے ۔ اس تسبیح کی برکت سے آپ کو اللہ کی غیبی مدد حاصل ہو جائے گی جسکی بناء پر آپ کی ہر دعا اللہ کی بارگاہ میں ہمیشہ قبول ہوتی رہے گی ۔ اس تسبیح کے لئے آپ نے شب قدر میں عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد کسی بھی وقت 2 نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کرنے ہیں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3 – 3 بار سورہ اخلاص تلاوت کر یں ۔نوافل ادا کرنے کے بعد آپ نے تسبیح کے زریعے 100 مرتبہ

astaghfirullah-rabbi-wa-atubu-ilaih

اور 10 مرتبہ درود ابراہیمی محبت سے زکر کریں ۔ اسی طرح آپ نے 12 نوافل ادا کرنے ہیں اور ہر دو نفل ادا کرنے کے بعد آپ نے 100 بار اوپر بیان کی گئی دعا مبارکہ اور 10 بار درود ابراہیمی پڑھنا ہے ۔ اس پورے عمل میں آپ 12 نوافل ، 600 بار پہلے بیان کی گئی دعا مبارکہ اور ساٹھ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ پائیں گے ۔ یہ پورا عمل کرنے کے بعد آپ اللہ کی بارگاہ سے اسکی رضا اور اپنی حاجت کے لئے دعا کریں۔ انشاء اللہ یہ ایک دن کا عمل کرنے سے آپ کو آپ کی تمام حاجات غیب سے حاصل ہونے کے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔ شب قدر کی یہ تسبیح اللہ کی بارگاہ سے دولت ، رزق ، اچھا رشتہ ، میاں بیوی کی محبت ، دشمن پر فتح اور زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے خاص مانی جاتی ہے ۔ لہذا اس ایک رات کے وظیفہ کو ضرور کریں انشاء اللہ آپ تمام زندگی فائدے میں رہیں گے ۔

جو لوگ حسد اور نحوست سے خود کو بچا لیتے ہیں ان کو وظیفہ کئے بغیر ہی زندگی میں سب کچھ حاصل ہو جاتا ہے جبکہ حسد اور نحوست کا شکار افراد کو وظیفہ میں بھی کامیابی نہیں ملتی ، لہذا اگر آپ چاہتے کہ آپ کا وقت برباد نہ ہو تو آپ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے چند باتیں اپنے ذہن میں رکھیں ، ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ کئے بغیر آپ کے مقصد میں کامیابی حاصل ہو جائے ۔ اس لئے نیچے موجود  بٹن پر کلک کریں ۔