Mojooda waqt ki Economic condition aur bay rozgari ki wajah se bohat se logon ke liye basic needs ko poora karna mushkil ho gaya hai. Jis ki wajah se woh Qarz le kar kuch waqt guzaar letay hain. Lekin achi Job aur mustaqil Rozgaar nah honay ki wajah se un ke liye Qarz ki Adaigi bohat mushkil ho jati hai aur Qarz daar bhi un ki zindagi azaab bana deta hai. Baaz log to jo raqam di hoti hai is se double raqam ada karne ko kehte hain jo maqrooz insaan aur halaat se majboor afraad ke liye ada karna namumkin hota hai aur ye soodh bhe hai. Lehaza aaj ki is post mein hum aap ko Qarz se Nijat haasil karne ke khaas dua bitayen ge.

Qarz Ki Adaegi Ki Dua Urdu

موجودہ وقت کی معاشی حالات اور بے روزگاری کی وجہ سے بہت سے لوگوں کے لیے بنیادی ضروریات کو پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ قرض لے کر کچھ وقت گزار لیتے ہیں۔ لیکن اچھی جاب اور مستقل روزگار نہ ہونے کی وجہ سے ان کے لیے قرض کی ادائیگی بہت مشکل ہو جاتی ہے اور قرض دار بھی ان کی زندگی عذاب بنا دیتا ہے۔ بعض لوگ تو جو رقم دی ہوتی ہے اس سے ڈبل رقم ادا کرنے کو کہتے ہیں جو مقروض انسان اور حالات سے مجبور افراد کے لیے ادا کرنا ناممکن ہوتا ہے۔ لہذا آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو قرض سے نجات حاصل کرنے کا خاص دعا بتائیں گے۔ قرض کی ادائیگی کی دعا سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ورد ہے۔

Qarz Ki Adaegi Ki Dua Wazifa

وہ بھائی یا بہن جو قرض سے نجات چاہتے ہیں اور ایک مناسب آمدن اور مستقل روزگار کا حاصل ہونا ان کی خواہش ہے۔ تو وہ چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھیں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ بقرہ تلاوت کریں ۔ جب آپ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پر پہچیں تو آپ نے ان آیات کو 300 مرتبہ تلاوت کرنا ہے ۔ یہ عمل کرنے کے بعد آپ 3 مساکین کو کھانا کھلائیں اور روزانہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو 10 مرتبہ ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلامجبوری ناغہ نہ کریں ۔
انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے آپ کو قرض سے نجات مل جائے اور آپ کے لیے مناسب آمدن اور مستقل روزگار کے لیے اللہ کی ذات غیبی اسباب پیدا فرما دیں گے۔ اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کیا گیا وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو پاک سیاہی سے تحریر کر کے اپنے پاس بھی رکھیں اور اپنے گھر میں بھی ضرور رکھیں۔ انشاء اللہ آپ کے رزق ، مال میں بہت برکت ہو گی۔ اس روحانی عمل کے بارے میں اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہے تو آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔