Blood Pressure?
Blood Pressure Aik La Ilaaj Bemari Hai Jo Kam O Besh 40 Saal Ki Umar Mein Aik Fard Ko La Haq Ho Sakti Hai. Blood Pressure Ko Khamosh Qaatil Bhi Kaha Jata Hai Aur Uski Wajah Se Baaz Auqaat Fard Par Koi Alamat Zahir Huye Baghair Shadeed Heart Attack Aa Sakta Hai. Koi Bhi Fard Kam Ya Ziada Blood Pressure Ka Shikaar Ho Sakta Hai. Ziada Tar Log Ziada Blood Pressure Ki Bemari Ka Shikaar Hotay Hain. Blood Pressure Ko Control Mein Rakhnay Ki Be Shumaar Medicines Mojood Hain. Lekin Agar Yeh Socha Jaye Ke Blood Pressure Ki Bemari Se Hamesha Ke Liye Nijaat Mil Jaye To Yeh Mumkin Nahi. Blood Pressure Ko Control Mein Kia Ja Sakta Hai Aur Uskay Liye Fard Ko Tamam Zindagi Doctor Ki Dawa Istemaal Karni Parhte Hai. Aaj Ki Post Mein Hum Ap Ko Blood Puressure Ka Spiritual Treatment Batyn Ghay Jis Par Amal Karne Se Ap Apnay Blood Puressure Ko Normal Rakh Paayen Ghay.

Blood Pressure In Urdu

بلڈ پریشر ایک لاعلاج بیماری ہے جو کم و بیش 40 سال کی عمر میں ایک فرد کو لاحق ہو سکتی ہے ۔ بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے اور اسکی وجہ سے بعض اوقات فرد پر کوئی علامت ظاہر ہوئے بغیر شدید ہارٹ اٹیک آسکتا ہے ۔ کوئی بھی فرد کم یا ذیادہ بلڈ پریشر کا شکار ہو سکتا ہے ۔ ذیادہ تر لوگ ذیادہ بلڈ پریشر کی بیماری کا شکار ہوتے ہیں ۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کی بے شمار ادویات موجود ہیں ۔ لیکن اگر یہ سوچا جائے کہ بلڈ پریشر کی بیماری سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے تو یہ ممکن نہیں بلڈ پریشر کو کنٹرول میں کیا جا سکتا ہے اور اسکے لئے فرد کو تمام زندگی ڈاکٹر کی دوا استعمال کرنی پڑتی ہے۔
قدیم زمانہ میں اچھی غذا ، اور صاف ماحول ہر فرد کو میسر تھا لہذا بلڈ پریشر کو اتنی ذیادہ اہمیت نہیں دی جاتی تھی ۔ کیونکہ قدرت فرد کے بلڈ پریشر کا علاج خود کر دیتی تھی ۔
لیکن آج کسی بھی فرد کو اچھی غذا اور صاف ماحول میسر نہیں جسکی وجہ سے بلڈ پریشر شدید نقصان کی وجہ بن جاتا ہے ۔ قدیم زمانہ میں بلڈ پریشر کا مرض اگر کسی کے لئے پریشانی کی وجہ بنتا تھا تو اس کو صرف لہسن دیا جاتا تھا یعنی مریض اپنے کھانے میں لہسن کا استعمال ذیادہ کر دیتا تھا جسکی وجہ سے اسے جلد شفا مل جاتی تھی اور اسے کئی سال تک بلڈ پریشر کا مسلہ نہ ہوتا ۔ قدیم زمانہ میں محض لہسن بلڈ پریشر کو اس لئے جلدی کنڑول کرتا تھا کیونکہ قدیم زمانہ میں مریض کو بہت اچھی غذا اور بہت صاف اور قدرتی ماحول میسر تھا جو کہ اب نہیں ۔
اس پوسٹ میں ہم آپ کو بلڈ پریشر کا جو علاج بتا رہے ہیں ہم نے اسے ذاتی مشاہدات کی بنا پر ترتیب دیا ہے ۔ اور ہم نے 10 سال تک یہ طریقہ بلڈ پریشر کے مریضوں پر اپنایا ہے اور اس کے نتیجے میں مریضوں کی بلڈ پریشر کی دوا کی مقدار میں خاصی کمی آئی ۔ جبکہ عمر ذیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کی دوا کی مقدار ذیادہ کرنی پڑتی ہے ۔
یاد رہے کہ ہم آپ کو بلڈ پریشر کے لیے جو ریمیڈی بتا رہے ہیں یہ کوئی دوا نہیں ۔ لہذا آپ ہماری ریمیڈی استعمال کرنے سے پہلے شوگر ، یورن اور لیپڈ پرفائل ٹیسٹ کروائیں اور اس کے مطابق آپ ڈاکٹر کی دوا لے کر استعمال کرتے رہیں ۔
اس کے بعد آپ ہماری ریمیڈی استعمال کریں ۔ جلد آپ دیکھیں گے کہ آپ کی دوا میں خاصی کمی آگئی ہے ۔
بلڈ پریشر سب سے پہلے آپ کی قوت معدافعت کو کم کرتا ہے جسکی وجہ سے کچھ وقت کے بعد آپ میں بیماری سے مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رہتی ۔ لہذا ایسی صورت میں آپ اپنی قوت معدافعت کو بہتر کرنے کے لئے مغول اپنے گلے میں پہنیں ۔
اس کے بعد آپ بازاری کھانا ، چاول ، بیکری کی مصنوعات ، فاسٹ فوڈ ، ذیادہ چینی والی غذائیں ، الکوحل ، اور گھی میں تلی گئی غذائیں استعمال نہ کریں ۔ اسکے بعد آپ نے صبح کے وقت کھلے ماحول میں جاکر 200 لمبے سانس لینے ہیں اور کھانے میں آپ نے لہسن کا استعمال ذیادہ کر دیتا ہے ۔
اس کے علاوہ آپ جب بھی کھانا کھائیں تو اس کے 30 منٹ کے بعد کم از کم 10 منٹ تک چہل قدمی کریں ۔
نارمل پانی کے آپ نے ایک دن میں 10 سے 15 گلاس ضرور پینے ہیں سب سے ذیادہ ضروری آپ نے رات جلدی سونے کی عادت ڈالنی ہیں ۔
بیان کی گئی ساری باتوں پر سختی سے عمل کریں اور 15 دن کے بعد دوبارہ لیبارٹری ٹیسٹ کروا کے داکٹر کو دیکھائیں ، آپ واضع فرق دیکھیں گے اور ان کی بنا پر ڈاکٹر 15 دن یا 30 دن میں آپ کی بلڈ پریشر کی دوا میں کمی ضرور کرے گا ۔
یاد رہے کہ بلڈ پریشر کی دوا میں کمی آجانا کوئی عام بات نہیں ، میڈیکل سائنس کے مطابق اگر آپ کا بلڈ پریشر نارمل حالت کی طرف آرہا ہے تو اس کا مطلب آپ کی زندگی کے دنوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جو ہم نے آپ کو ریمیڈی بتائی ہے یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کو مشکل لگے لیکن یہ ریمیڈی آپ کی دوا میں 75 فیصد تک کمی لائے گی ۔ یاد رہے کہ بلڈ پریشر عمر کے لحاط سے ذیادہ شدت اختیار کرتا ہے لہذا اگر آپ کا بلڈ پریشر کنٹرول میں نہیں آرہا تو آپ کسی قسم کی ریمیڈی اور گھریلو ٹوٹکے استعمال نہ کریں بلکہ صرف ڈاکٹر کی ٹریمنٹ کو اپنائیں تاکہ آپ کے گردوں پر برے اثرات مرتب نہ ہوں اور جب آپ کا بلڈ پریشر کنڑول میں آجاے اور آپ چلنے پھرنے کے قابل ہو جائیں تو آپ ڈاکٹر کی ادویات کو جاری رکھتے ہوے کوئی بھی محفوظ ریمیڈی استعمال کر سکتے ہیں ۔ 

Spiritual Treatment Of Blood Pressure

بلڈ پریشر کا روحانی علاج یہ ہے کہ آپ مغرب کی نماز کے بعد 70 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور یہ پانی آپ پی لیں ۔ یہ عمل اسی طرح آپ 7 دن تک دھرائیں ۔ 7 دن کے بعد آپ کو جب بھی بلڈ پریشر کا مسلہ ہو تو آپ پانی پر 70 مرتبہ الحمد شریف دم کریں اور یہ پانی آپ پی لیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کا بلڈ پریشر کنٹرول میں آجاے گا ۔ اس کے علاوہ اگر کوئی فرد چاند کی پہلی جمعرات کو الحمد شریف پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گلے میں پہن لیتا ہے تو ایسے شخص کا بلڈ پریشر بھی ہمیشہ کنڑول میں رہتا ہے ۔بیان کئے گئے روحانی اعمال کے حوالے سے اگر آپ کو مزید تفصیل درکار ہے تو آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

Whatsapp: +92 328 4765719

Find Urdu Wazaif Here