Tasbeeh For Baby Boy?
Allah Ki Bargaah se jald Aulad haasil karne ke liye Surah Baqarah ki Aakhri 2 Ayat ki Tasbeeh Karna be had Afzal hai. Lehaza is post mein hum aisi behano ke liye Khaas Wazifa bta rahay hain jin ke haan sirf Larkiyan hi Paida ho rahi hain ya jo behane yeh chahti hain ke un ke ghar Larka Paida ho . Asal mein baaz family’s aisi hain jo Beta Paida honay ko Izzat jab kay Beti Paida honay ko zillat aur ruswai samajte hain. Lehaza jis behan ke haan Beta Paida ho jaye to usay sasural mein Izzat milti hai aur jis ke ghar doosri Larki Paida ho jaye to usay haqarat حقارت ki nigah se dekha jane lagta hai. Jin behano ke ghar Larki Paida hoti hai un ko family aur shohar ki taraf se baaz auqaat bohat si pareshaniyon ka saamna hota hai. Lehaza aisi pareshani ko daur karne ke liye Surah Baqarah ki Aakhri 2 Ayat ki Tasbeeh Karna Afzal hai.
Tasbeeh For Baby Boy Urdu
اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد حاصل کرنے کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی تسبیح کرنا بے حد افضل ہے ۔ لہذا اس پوسٹ میں ہم ایسی بہنوں کے لئے خاص وظیفہ بتا رہے ہیں جن کے ہاں صرف لڑکیاں ہی پیدا ہو رہی ہیں یا جو بہنیں یہ چاہتی ہیں کہ ان کے گھر لڑکا پیدا ہو ۔
اصل میں بعض فیملیز ایسی ہیں جو بیٹا پیدا ہونے کو عزت جبکہ بیٹی پیدا ہونے کو ذلت اور رسوائی سمجھتے ہیں ۔ لہذا جس بہن کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے تو اسے سسرال میں عزت ملتی ہے اور جس کے گھر دوسری لڑکی پیدا ہو جائے تو اسے حقارت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگتا ہے ۔ جن بہنوں کے گھر لڑکی پیدا ہوتی ہے ان کو فیملی اور شوہر کی طرف سے بعض اوقات بہت سی پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے ۔ لہذا ایسی پریشانی کو دور کرنے کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی تسبیح کرنا افضل ہے ۔ اس وظیفہ کی مکمل تفصیل نیچے والے پیراگراف میں موجود ہے ۔
Tasbeeh For Baby Boy Wazifa
اللہ کی بارگاہ سے جلد بیٹا حاصل کرنے کے لئے آپ چاند کی پہلی جمعرات کو فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 3-3 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ فاتحہ ایک مرتبہ ایت الکرسی اور 7 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر فرض نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے۔ دوران وظیفہ آپ مغرب کی نماز کے بعد جب یہ تسبیح کریں تو تسبیح کرنے کے بعد آپ ایک انجیر پر دم کر دیا کریں اور اس انجیر کو ایک گلاس پانی کے ہمراہ چبا کر کھا لیا کریں ۔ اس کے علاوہ آپ بیف ، سیب ، کھجور ، آم ، انار ، اور ناریل کا استعمال بھی ذیادہ کردیں تو بہتر ہے ۔
وظیفہ کے 14 دن مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس عمل کو آپ نے بیٹے کی پیدائش تک جاری رکھنا ہے ۔
یاد رہے کہ اگر آپ کو بلڈ پریشر ، کولیسڑول یا شوگر کی پرابلم ہے تو بیان کی گئی غذائیں استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں ۔ بیان کئے گئے وظیفہ کے بارے میں اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہے تو آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔