Ayat e Karima ki be shumar barkaten hain, aur is Ayat Mubarak ka wird karne ke bazurgon ne be shumar tareeqay biyan farmaye hain. Isi liye is post mein hum aap ko Ayat e Karima ko 313 martaba wird karne ke faiday batayenge aur is ke sath aap ko Ayat e Karima ka wird karne ka sahih tareeqa bhi batayen ge. Yaad rahe ke Ayat e Karima mein Ism E Azam hai, is liye is Ayat Mubarak ko apne kisi bhi jaiz maqsad ko hasil karne ke liye parha ja sakta hai. Yeh Ayat Mubarak aik dua hai, aur yeh dua Hazrat Yunus (AS) ne machhli ke pait mein reh kar parhi. Lehaza machhli ke pait mein aik insaan ka hona aik badi musibat hai. Lekin yeh musibat Ayat e Karima ki barkat se tal gae. Yani Hazrat Yunus (AS) ne machhli ke pait mein reh kar Ayat e Karima wird ki. jiski wajah se chand dino mein Yunus (AS) machhli ke pait se zinda salamat bahar aa gaye. Jo ke Allah ka aik azeem mojiza hai aur yeh mojiza Ayat e Karima ke wird se ronuma hua. Matlab yeh ke Ayat e Karima insaan ki sakht se sakht mushkil ka hal hai. Isi liye Ayat e Karima ka wird ki tafseel neechay darj hai.

Ayat e Karima 313 Times Benefits Urdu

آیت کریمہ کی بے شمار برکات ہیں اور اس آیت مبارکہ کا ورد کرنے کے بزرگوں نے بے شمار طریقے بیان فرمائے ہیں ۔ لہذا اس پوسٹ میں ہم آپ کو آیت کریمہ کو 313 مرتبہ ورد کرنے کے فائدے بتائیں گے اور اس کے ساتھ آپ کو آیت کریمہ کا وظیفہ کرنے کا صحیح طریقہ بھی بتائیں گے ۔
یاد رہے کہ آیت کریمہ میں اسم اعظم ہے لہذا اس آیت مبارکہ کو اپنے کسی بھی جائز مقصد کو حاصل کرنے کے لئے پڑھا جاسکتا ہے ۔ یہ آیت مبارکہ ایک دعا ہے اور یہ دعا حضرت یونس علیہ سلام نے مچھلی کے پیٹ میں رہ کر پڑھی ۔ لہذا مچھلی کے پیٹ میں ایک انسان کا ہونا ایک بڑی مصیبت ہے ۔لیکن یہ مصیبت آیت کریمہ کی برکت سے ٹل گی۔ یعنی حضرت یونس علیہ سلام نے مچھلی کے پیٹ میں رہ کر آیت کریمہ ورد کی جسکی وجہ سے چند دنوں میں یونس علیہ سلام مچھلی کے پیٹ سے زندہ سلامت باہر آگئے ۔ جو کہ اللہ کا ایک عظیم معجزہ ہے اور یہ معجزہ آیت کریمہ کے ورد سے رونما ہوا ۔ مطلب یہ کہ آیت کریمہ انسان کی سخت سے سخت مشکل کا حل ہے ۔لہذا آیت کریمہ کا وظیفہ کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Ayat e Karima 313 Times Wazifa

ayate kareema

آیت کریمہ کا وظیفہ نہ بھی کیا جائے تو بھی آپ اس آیت مبارکہ کا روحانی فیض حاصل کر سکتے ہیں ۔ لیکن اگر کوئی بھائی یا بہن آیت کریمہ کا وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے وہ چاند کی پہلی تاریخ کو یا بدرجہ مجبوری کسی بھی دن عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 313 مرتبہ آیت کریمہ محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ 14 دن تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کے لئے آیت کریمہ کا روحانی فیض جاری ہو جائے گا جس کی برکات آپ کو ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں گی ۔ لہذا آپ نے وظیفہ شروع کرنے سے پہلے آیت الکریمہ کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس بھی رکھنا ہے اور اپنے گھر میں بھی ضرور رکھنا ہے اور اسکے علاوہ آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 10 مرتبہ آیت کریمہ ورد کرنے کی عادت بھی بنا لینی ہے۔ ان دو پابندیوں کو اختیار کرنے کی وجہ سے آپ کو آیت کریمہ کی برکات تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں گی ۔ آیت کریمہ کی جو برکات آپ کو تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں گی ان کی تفصیل نیچے بیان کر دی گئی ہے ۔

Ayat e Karima 313 Times Benefits

اگر کوئی بھائی یا بہن آیت کریمہ کا بیان کیا گیا وظیفہ کر لیتے ہیں تو اس کی برکت سے آپ کو موجودہ اور ہر آنے والی مصیبت اور پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔ آپ حادثات ، بیماری ، ناگہانی آفات وبلیات اور دشمن سے محفوظ رہیں گے ۔ اپ کو بے حساب رزق ، دولت اور مال ہمیشہ حاصل ہوتا رہے گا ۔ آپ کے گھر میں خیروبرکت اور امن سکون پیدا ہو جائے گا ۔ لڑکیوں کو ان کی پسند کا رشتہ حاصل ہو جائے گا ۔ میاں بیوی میں محبت پیدا ہو جائے گی ۔ بےگھروں کو گھر اور بے اولاد کو اولاد عطا ہو جائے گی۔ ہر خاص و عام آپ کی دل سے عزت کرنے لگے گا اور آپ کو آپ کی ہر حاجت غیب سے ہمیشہ حاصل ہوتی رہے گی ۔ آیت کریمہ کے مزید فضائل جاننے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔

Whatsapp: +92 328 4765719

Find Urdu Wazaif Here