شوہر کو مٹھی میں کرنے سے مراد شوہر کی لا محدود محبت ، پیار اور وفاداری حاصل کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے ایک سورہ یاسین کی ایت 36 کا وظیفہ مجرب اور خاص مانا جاتا ہے ۔ یاد رہے کہ میاں بیوی کے درمیان محبت ہونا کوئی بڑی بات نہیں ، بلکہ بڑی بات یہ ہے کہ میاں بیوی کے درمیان محبت ہمیشہ قائم رہے جو کہ آسان نہیں ۔میاں بیوی کے درمیان اگر محبت ہے تو یہ بات نہ تو شیطان کو پسند ہے اور نہ ہی یہ بات ان لوگوں کو اچھی لگے گی جو آپ سے حسد کرتے ہیں ۔لہذا شیطان وسوسوں کے ذریعے اور آپ کے دشمن کالا جادو کے ذریعے آپ اور آپ کے شوہر کے درمیان محبت کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے ۔
بعض اوقات شیطان میاں بیوی کے درمیان نفرت پیدا کرنے کے لئے غیر عورت کا سہارہ بھی لیتا ہے ۔ جب کوئی شوہر کسی غیر عورت کی محبت میں مبتلاء ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے شوہر کو اپنی بیوی سے نفرت ہو جاتی اور وہ اپنی بیوی کو طلاق بھی دے سکتا ہے ۔
اکثر لوگ میاں بیوی کے درمیان نفرت پیدا کرنے میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں ۔اس لئے ضروری ہے کہ میاں بیوی کی روحانی حفاظت ہو کیونکہ جو میاں بیوی شیطان ، کالا جادو اور نظربد سے محفوظ رہتے ہیں ان کے درمیان محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے ۔بصورت دیگر شیطان ، کالا جادو اور نظربد کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیاں نفرت اور طلاق ہو سکتی ہے۔
لہذا سورہ یاسین ایت 36 کا وظیفہ کی برکت سے شوہر کی محبت حاصل کرنے کے بعد اسے ہمیشہ قائم رکھا جا سکتا ہے ۔ سورہ یاسین کی ایت 36 کا وظیفہ کے لئے آپ
آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد سب سے پہلے 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔
اس کے بعد آپ ایک مرتبہ سورہ یاسین اور 70 مرتبہ سورہ یاسین کی ایت 36تلاوت کریں ۔
آخر میں آپ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس عمل کو بند کردیں ۔
بیان کیا گیا وظیفہ آپ 7 دن تک جاری رکھیں ۔
انشاء اللہ 7 دن میں آپ کو آپ کے شوہر کی محبت ہمیشہ کے لئے حاصل ہو جاے گی ۔
بیان کیا گیا وظیفہ میاں بیوی کے درمیان موجود ہر پریشانی کا غیبی روحانی حل ہے اور اس کی روحانی برکات 7 دن میں ظاہر ہو جاتی ہیں لیکن بہت سے بزرگوں کے مطابق اس وظیفہ کو 14 دن تک کرنا چاہئے اور وظیفہ مکمل ہونے کے بعد بھی روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ سورہ یاسین کی ایت 36 ورد کرنے کی عادت بنا لینی چاہئے ۔ تاکہ اس وظیفہ کی روحانی برکات آپ کو ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔

اگر آپ نحوست کا شکار ہیں تو اس کی وجہ سے آپ کو زندگی میں کسی بھی کام اور وظیفہ میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی ۔لہذا کوئی بھی وظیفہ یا کام شروع کرنے سے پہلے نحوست کی حقیقت ، اسباب ، نقصانات اور علاج جان لیں تاکہ آپ کا وقت برباد ہونے سے بچ جائے ۔