شادی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی بنیاد محبت، اعتماد اور رحمت پر قائم ہوتی ہے۔ بعض اوقات میاں بیوی کو یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کی خوشیوں کو کسی کی حسد بھری نظر لگ گئی ہے یا اردگرد کے منفی رویے ان کے تعلقات پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ ایسے حالات میں مسلمان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے حفاظت کی دعا کرے، اس پر کامل بھروسہ رکھے اور قرآن کریم کی مسنون دعاؤں کا اہتمام کرے۔ اللہ تعالیٰ ہی ہر قسم کے شر، حسد اور برے اثرات سے حقیقی حفاظت فرمانے والا ہے۔
حسد ایک ناپسندیدہ عمل ہے، جس سے بچنے کی تعلیم قرآن و سنت میں دی گئی ہے۔ اگر میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط، پُرسکون اور محبت بھرا رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنی چاہیے۔ قرآن کریم کی دعاؤں اور اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں کا ورد دل کو اطمینان دیتا ہے اور بندے کو اپنے رب کی حفاظت پر بھروسہ کرنا سکھاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میاں بیوی کو ایک دوسرے پر اعتماد، حسنِ اخلاق اور اچھی گفتگو کو بھی اپنا معمول بنانا چاہیے۔
Wazifa
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی شادی شدہ زندگی حسد ، دشمن اور نظربد سے ہمیشہ محفوظ رہے تو یہ دعا کے زریعے ممکن ہے جبکہ حفاظت کی بہترین دعائیں سورہ فلق اور سورہ ناس ہیں ، اس کے علاوہ ایت الکرسی کو بھی حفاظت کی بہترین دعا مانا جاتا ہے ۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو جو دعا اور وظیفہ بتانے جا رہے ہیں یہ شادی شدہ زندگی کی حفاظت کا حصار ہے یعنی آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد
دونفل نماز اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلا ص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اس کے بعد 70 مرتبہ ایت الکرسی اور 6666 مرتبہ یا اللہ محبت سے ورد کریں ۔ آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 14 دن کے بعد آپ کی ازدواجی زندگی کے لئے روحانی حصار قائم ہو جائے گا جس کی برکت سے کوئی چاہ کر بھی آپ کی شادی شدہ زندگی کو نقصان نہیں دے سکے گا ۔
وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ صبح اور شام ایک مرتبہ سورہ فلق ایک مرتبہ سورہ ناس اور ایک مر تبہ ایت الکرسی پڑھنے کی عادت ضرور بنائیں تاکہ روحانی حصار ہمیشہ قائم رہے ۔
توجہ فرمائیں
یاد رہے کہ وظیفہ کو وظیفہ کی شرائط کے مطابق کرنے سے ہی آپ کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس وظیفہ کے لئے وقت نہیں یا آپ وظیفہ نہیں کرنا چاہتے تو مطلوبہ روحانی برکات حاصل کرنے کے لئے خط آیت الکرسی اپنے گھر میں رکھیں۔
