اس پوسٹ میں آپ کو ایک ایسا قرآنی وظیفہ حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کو شادی میں حائل روکاوٹوں سے صرف چند دنوں میں نجات مل سکتی ہے ۔ یہ سورہ سورہ بقرہ کی آخری دو ٰآیات کا ہے ۔ سورہ بقرہ کی آخری دو ٰآیات کی فضیلت میں حدیث بھی موجود ہے ۔ اگر آپ شادی میں رکاوٹ کی وجہ سے پریشان ہیں اور کوشش کے باوجود آپ کو شادی میں حائل روکاوٹوں سے نجات نہیں مل رہی تو ایسی صؤرت میں سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ آپ کو روحانی اور ظاہری فائدہ دے سکتا ہے ۔
یاد رہے کہ بہت سے ظاہری اور باطنی وجوہات کی بنا پر کسی لڑکی یا لڑکے کی شادی میں رکاوٹ آسکتی ہے
بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اچھے رشتے آنے کے باوجود ہر بار کسی نہ کسی وجہ سے انکار ہو جاتا ہے۔ کبھی لڑکے یا لڑکی کی پسند نہ بننے کی وجہ سے، کبھی گھریلو حالات، معاشی مسائل یا غلط فہمیوں کی بنا پر بات آگے نہیں بڑھ پاتی۔ مسلسل انکار کی وجہ سے انسان ذہنی دباؤ، مایوسی اور بے چینی کا شکار ہو جاتا ہے۔ اگر آپ بھی اس صورتحال سے گزر رہے ہیں تو سب سے پہلے اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسہ رکھتے ہوئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ محبت سے کریں انشاء اللہ جلد ہی آپ کو شادی کے حوالے سے رکاوٹوں اور پریشانیوں سے نجات مل جائے گی ۔
Surah Baqarah Last 2 Ayat in Arabic
Surah Baqarah Last 2 Ayat Wazifa Shadi k liye
اگر آپ شادی کی ہر رکاوٹ سے جلد نجات پانا چاہتے ہیں تو اس مقصد کے لئے آپ جمعرات کی رات عشاء کی نماز کے بعد دو نفل نماز اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 10 مرتبہ کوئی سا درود شریف پڑھ لیں اور اس کے بعد آپ 111 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو ٰیات محبت سے تلاوت کرنے کے بعد اللہ کی بارگاہ میں اپنے لئے دعا کریں ۔
آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ کم از کم 14 دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ 14 دن میں آپ کی شادی کی ہر رکاوٹ دور ہونے کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہو سکتے ہیں ۔
یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ کوئی بھی وظیفہ اللہ تعالیٰ کی مشیت سے ہی اثر دکھاتا ہے، اس لیے اس بات کی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ فلاں دن یا فلاں مدت میں لازماً رشتہ طے ہو جائے گا، لیکن مشاہدات کے مطابق بعض افراد نے اس وظیفہ کی روحآنی برکات کو 7 دنوں میں محسوس کیا اور بعض نے ایک مہنے کے بعد ، آپ اللہ پر توکل رکھیں انشاء اللہ جلد ہی آپ کی پریشانی دور ہوگی ۔
Shadi ki Rukawat Door Karne Ki Dua for Girl
ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیٹی کی شادی مناسب وقت پر ایک نیک اور اچھے کردار والے شخص سے ہو جائے۔ لیکن بعض اوقات رشتے آتے ہوئے بھی بات آگے نہیں بڑھتی، یا بغیر کسی واضح وجہ کے بار بار رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے۔ ایسی صورت حال میں پریشان ہونے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔
۔ اگر کوئی لڑکی اپنی شادی میں رکاوٹ محسوس کر رہی ہے تو وہ دعا، نماز اور اللہ تعالیٰ کے ذکر کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔ یعنی اسے ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کرنے کی عادت بنانی چاہئے انشاء اللہ آپ کو شادی کی ہر طرح کی روکاوٹ سے جلد نجات مل جائے گی ۔
Shadi ki Rukawat Door Karne Ki Dua for Boy
اگر کوئی لڑکا شادی کی رکاوٹ کا شکار ہو چکا ہے تو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی روحانی برکات کے زریعے شادی کی ہر روکاوٹ سے جلد نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔ یاد رہے کہ شادی ہر انسان کی زندگی کا ایک اہم مرحلہ ہے، لیکن بعض اوقات اچھا رشتہ نہ ملنا، بار بار انکار ہونا، غیر ضروری رکاوٹیں، یا حالات کا موافق نہ ہونا انسان کے لیے پریشانی کا سبب بن جاتا ہے۔ ایسے وقت میں مایوس ہونے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا بہترین راستہ ہے۔ شادی میں تاخیر یا رکاوٹ کی وجہ ہمیشہ ایک جیسی نہیں ہوتی۔ بعض اوقات حالات، مالی مسائل، خاندانی اختلافات یا مناسب رشتہ نہ ملنے کی وجہ سے بھی تاخیر ہو جاتی ہے۔
ایسے حالات میں آپ کو ظاہری کوشش کے ساتھ سورہ بقرہ کی آخری دو آٰیات کا وظیفہ کرنے کی بھی ضرورت ہے
یعنی آپ کو عشاء کی نماز کے بعد 70 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو ٰایات اور 100 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اللہ کی بارگاہ میں آسانی کی دعا کرنی چاہئے ۔ بیان کیا گیا وظیفہ 14 دن کرنے سے اللہ کی ذات آپ کو شادی کے حوالے سے ہر پریشانی سے جلد نجات عطا فرمائیں گے انشاء اللہ
توجہ فرمائیں
یاد رہے کہ وظیفہ کو وظیفہ کی شرائط کے مطابق کرنے سے ہی آپ کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس وظیفہ کے لئے وقت نہیں یا آپ وظیفہ نہیں کرنا چاہتے تو مطلوبہ روحانی برکات حاصل کرنے کے لئے خط آیت الکرسی اپنے گھر میں رکھیں۔
