“اسمِ اعظم کی تلاش کے بارے میں بزرگوں نے بہت سے طریقے بیان فرمائے ہیں۔ جب کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ اسمِ اعظم صرف اسمِ ذات یعنی اسمِ اللہ ہے۔ سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسمِ اعظم ذکر کرنے والے کی زبان سے جو بات نکل جاتی ہے وہ اسی وقت پوری ہو جاتی ہے، لیکن ہر مسلمان ہر روز بےشمار مرتبہ اسمِ ذات کو کسی نہ کسی انداز سے ذکر کرتا ہے لیکن اس کی کوئی بھی بات پوری نہیں ہوتی۔ ایسا کیوں؟ اصل میں ہم لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ ہم کیا تلاش کر رہے ہیں۔ آسان الفاظ میں یہ کہ اسمِ اعظم تو ہمیں قرآن نے پہلے ہی بتا دیا ہے۔ ہمیں صرف اس کے فیض کو تلاش کرنا ہے۔ اور اسمِ اعظم کا حقیقی فیض اسی وقت جاری ہوتا ہے جب یہ مولائے پنچتن پاک کی طرف سے آتا ہے۔
اسمِ اعظم کی تلاش اور اسمِ اعظم کا روحانی فیض جاری کر لینا الگ الگ باتیں ہیں۔ اسمِ اعظم صرف اسمِ ذات ہے اور ہر کوئی جانتا ہے۔ جس فرد کے پاس اسمِ ذات کا فیض جاری ہو جاتا ہے وہی وقت کا ولی ہے اور وہ جو چاہے گا ہو گا اور اس کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسمِ ذات کا روحانی فیض کس طرح جاری ہو گا؟
یاد رہے کہ اللہ کے 99 نام، قرآن کی 6666 آیات اور بےشمار درودِ پاک حدیث میں موجود ہیں۔ آپ کہیں سے بھی شروع کریں، اگر آپ کو کامیابی ملتی ہے تو وہ فیض اسمِ ذات کا ہی ہو گا۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم کہاں سے شروع کریں؟ تو اس کے لیے بہت سے طریقے آپ کو نیٹ سے حاصل ہوں گے۔ ہم نے بھی ایک طریقہ فِنڈ کیا ہے جس کو ہم نے ایک ایپ کی صورت میں ہوم پیج پر رکھ دیا ہے۔
اس پوسٹ میں اسمِ اعظم کی تلاش، اسمِ اعظم کی تلاش کا صحیح طریقہ، اسمِ اعظم کی تلاش کا مقصد اور اسمِ اعظم کی تلاش کے حوالے سے ضروری باتیں آپ سے شَیئر کی ہیں۔ اگر کوئی بھائی یا بہن اسمِ اعظم کی تلاش کرنا چاہتے ہیں تو وہ اس پوسٹ کو آخر تک پڑھیں۔
اسمِ اعظم کی تلاش کے حوالے سے آپ کو بہت زیادہ ڈیٹیل اردو وظائف کی سائٹ نادِ علی ڈاٹ کام سے حاصل ہو جائے گی۔
Isme Azam Ki Talash
اسم اعظم کے فیض تک رسائی حاصل کرنے کے لئے بزرگوں نے بہت سے طریقے بیان فرمائے ہیں جس میں ایک طریقہ مراقبہ شان علی ہے ۔ مراقبہ شان علی کی برکت سے نہ صرف آپ کو جلد اسم اعظم تک رسائی حاصل ہو جائے گی بلکہ آپ کو اسم اعظم شریف کا حقیقی فیض بھی مولا پنجتن پاک کی بارگاہ سے عطاء ہو جائے گا اور اس وقت آپ کو اس بات کی بھی تصدیق ہو جائے گی کہ جو آپ نے اسم اعظم کے بارے میں کتابوں سے پڑھا ہے یا بزرگوں سے سنا ہے وہ سب سچ ہے ۔ یاد رہے کہ اسم اعظم اسم ذات یعنی یااللہ ہے ۔ اسی اسم شریف میں کل فیض موجود ہے ۔ لیکن اس فیض تک رسائی ہر کسی کو نہیں مل سکتی ۔ لہذا آپ کو عبادت ، اچھے اعمال ، رزق حلال ، نبی پاک سے غیر مشروط محبت ، قربانی اور کسر نفسی کی ضرورت ہے ۔اسم اعظم کی تلاش کے لئے ہم نے مراقبہ شان علی کے بارے میں بتایا ہے جسکا مقصد اسم اعظم کے روحانی فیض کی تلاش ہے ۔ یعنی یہ مراقبہ ہمیں بتائے گا کہ ہم قرآن کی کون سی آیت مبارکہ یا اللہ کریم کا کون سا نام ورد کریں جس سے ہمیں اسم اعظم کے روحانی فیض تک رسائی حاصل ہوگی ۔
Isme Azam Ki Talash
اس مراقبہ کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد باوضو قبلہ رخ ہو کر بیٹھ جائیں ۔ اسکے بعد آپ ایک مرتبہ الحمد شریف اور 3 مرتبہ سورہ اخلاص اور ایک مرتبہ درود ابراہیمی محبت سے پڑھ کر آنکھیں بند کرکے یہ تصور کریں کہ آپ کے دل کے اوپر جناب مولاعلی علیہ سلام کا نام مبارک” علی ” نور سے لکھا ہوا ہے ۔
اس تصور کو آپ نے 15 منٹ تک جاری رکھنا ہے ۔
مراقبہ کے دوران بے خیالی کا عالم اور دل کے تیز دھڑکنے کا احساس ہوگا ۔
اور عین ممکن ہے کہ آپ کو آپ کا دل علی علی ذکر کرتا ہوا محسوس بھی ہو ۔ آپ نے صرف 15 منٹ تک بتائے ہوئے تصور کو قائم رکھنے کی کو شش کرنی ہے اور 3 دن کے بعد دیکھائی دینے والے خواب ہمیں بتانے ہیں ۔ انشاء اللہ 3 دن میں آپ کو اسم اعظم کے حوالے سے جو بھی اشارہ ہوگا اس حوالے سے ہم آپ کی رہنمائی کرنے کی مکمل کوشش کریں گے ۔
یاد رہے کہ اسم اعظم کی عطاء جناب مولاعلی علیہ سلام کے فیض کا ایک حصہ ہے اور جسے یہ حصہ عطاء سرکار کی بارگاہ سے عطاء ہوگیا اس کے لئے کچھ بھی ناممکن نہیں ۔ لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ اسم اعظم کا فیض اولیاء اللہ کے لئے ایک تلوار ہے جس کے ذریعے تقدیر بدلی جا سکتی ہے اور یہ اللہ ہی کا ایک نظام ہے اب یہ تلوار ہر کسی کو تو نہیں دی جا سکتی یعنی اولیاء اللہ کی یہ تلوار صرف اس کو ملتی ہے جو اس کا اصل حق دار ہو ۔
اور اسی اسم اعظم کی برکت سے آپ کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ تک ر سائی ہوگی۔
جو لوگ حسد اور نحوست سے خود کو بچا لیتے ہیں ان کو وظیفہ کئے بغیر ہی زندگی میں سب کچھ حاصل ہو جاتا ہے جبکہ حسد اور نحوست کا شکار افراد کو وظیفہ میں بھی کامیابی نہیں ملتی ، لہذا اگر آپ چاہتے کہ آپ کا وقت برباد نہ ہو تو آپ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے چند باتیں اپنے ذہن میں رکھیں ، ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ کئے بغیر آپ کے مقصد میں کامیابی حاصل ہو جائے ۔ اس لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔
