Bukhar ki dua para 17 surah al anbiya ayat 69 hai . Agr kisi bhai , behan , bachay ya kisi ko bhe kisi bhe kisam ka bukhar hai tu byian ki gye ayat mobarka ka dam karne se insha allah bukhar issi waqat allah ki hukam se toot jae gha . Iss ayat mobarka ka dam bukhar se shifa k liye zamana qadeem se kyia jata raha hai aur aaj bhe iss dua mobarka ki rohani taseer se har kisam ka bukhar fori totna shuro ho jata hai . Ye dua mobarka mosmi bukhar , typhoid bukhar , taiz bukhar , malaria bukhar aur dengue bukhar ko utarne k liye be had mujarrab mani jati hai .
Iss dua mobarka ko aap yad kar lain aur aur zarorat mehsoos hone par aap ye dua mobarka 21 bar parh kar mariz par dam kar dain . Insha allah mariz ko allah ki zaat fori shifa ata farma dain ghay . Iss post mein bukhar ki dua , bukhar ki dua se dam karne ka sahi tarika , bukhar ki dua k benefits aur bukhar ki dua ka rohani faiz jari karne ka tarika bataya hai . Bukhar ki dua ki mokammal urdu detail nechay darj hai iss dua mobarka ka bukhar k hawalay se faiz jari karne ki mokammal detail ham ne urdu me aap k liye peesh kar de hai . Tamam detail hasil karne k baad iss dua mobarka ka dam krain insha allah aap ko issi waqat iss dua ki barkat hasil hona shuro jain ghay .
Bukhar ki dua k hawalay se agr aap ko mazid malomat darkar hain tu aap urdu wazaif ki site naadeali.com ko zaroor visit krain .

Bukhar Ki Dua

ناظرین اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کے اندر خاص قسم کی قوت معدافعت رکھی ہے ۔ جب اس میں کمی آتی ہے تو اس کمی کی وجہ سے انسان کو سب سے پہلے بخار لاحق ہوتا ہے ۔ بخار اگر عام سا ہو یا موسمی ہو تو اس سے فرد کو جلد شفاء مل جاتی ہے لیکن بخار اگر بگڑ جائے تو اس کا ماہر ڈاکٹر سے علاج کروانا ہی پڑتا ہے ۔ لیکن بعض اوقات ایساء ہوتا ہے کہ ماہر ڈاکٹر کا علاج کروانے کے باوجود بھی فرد کو بخار سے شفاء نہیں ملتی تو ایسی صورت میں بخار کا روحانی علاج ہی آپ کو فائدہ دے گا ۔ یعنی ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ آپ اگر روحانی علاج کروائیں گے تو آپ کو اللہ کی ذات بخار سے جلد شفاء عطاء فرمادیں گے ۔
بخار کا روحانی علاج کے لئے سورہ الانبیاء آیت نمبر 69 کا دم بے حد پاورفل اور پر تاثیر مانا جاتا ہے ۔ یعنی اگر آپ کے گھر میں کسی کو بھی بخار ہو گیا ہے تو آپ اس آیت مبارکہ کو صرف 21 بار پڑھ کر اس مریض کے اوپر دم کر دیں ۔ انشاء اللہ مریض کو بخار سے اسی وقت شفاء ہونا شروع ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ بعض بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کی علامات بخار کی صؤرت میں ظاہر ہوتی ہیں ۔ ان بیماریوں میں پھیھڑوں کے امراض ، جگر کے امراض اور معدہ کے امراض شامل ہیں ۔ لہذا ایسی صؤرت میں ہونے والے بخار کو محض بخار نہیں سمجھنا چایئے بلکہ اس بخار کی وجہ تلاش کرنے کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے تاکہ اس کا صحیح علاج ممکن ہو سکے اور دوران علاج آپ کو بیان کیا گیا روحانی علاج بھی ضرور کر لینا چاہیئے تاکہ آپ جلد شفاء یاب ہو سکیں ۔

Bukhar ki Dua ki Zakat

ناظرین بیان کی گئی دعا مبارکہ کو بغیر زکات ادا کیے بھی آپ دم کر سکتے ہیں لیکن زیادہ بہتر یہ ہے کہ گھر کا کوئی بزرگ اس آیت مبارکہ کو نوچندی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد صرف 700 بار محبت سے پڑھ محمد آل محمد کی بارگاہ میں ہدیہ کر دیں ۔ یہ عمل ایک دن کرنے سے اس آیت مبارکہ کی زکات ادا ہو جائے گی اور اس کے بعد آپ جس مریض کو بھی یہ دعا مبارکہ پڑھ کر دم کریں گے اللہ کی ذات اسے شفاء دیں گے ۔ اس دعا مبارکہ کی زکات ادا کرنے کے لئے روحانی اجازت شرط نہیں ۔

Typhoid Bukhar Ki Dua

اگر آپ نے بیان کی گئی دعا مبارکہ کی زکات ادا کر دی ہے تو آپ ٹائیفائیڈ بخار سے متاثرہ مریض کو بھی دم کر سکتے ہیں جسکا طریقہ یہ ہے کہ آپ بیری درخت کی تازہ شاخ کا ایک انچ کا ٹکڑا لے کے کر اس پر 70 مرتبہ بیان کی گئی دعا مبارکہ پڑھ دم کریں ۔ اب یہ شاخ کپڑے میں باندھ کر مریض کے گلے میں پہناء دیں ۔ انشاء اللہ جیسے جیسے یہ شاخ سوکھے گی مریض کو شفاء ہوتی جائے گی ۔ یاد رہے کہ اس شاخ پر چونکہ قرآن کی آیت پڑھ کر دم کی گئی ہے لہذا اس کے ہمراہ واش روم نہ جائیں ۔اس کے علاوہ ٹائیفائیڈ بخار کا مریض ماہر ڈاکٹر سے بھی اپنا علاج کروائے۔

Bachon Ka Bukhar Utarne Ki Dua

اگر کسی بچے کو بخار ہو گیا ہو تو سب سے پہلے اس بچے کو پاک صاف کرکے اسے صاف کپڑے پہنادیں اس کے بعد آپ اس بچے اوپر بیان کی گئی آیت مبارکہ گیارہ بار پڑھ کر دم کریں ۔ یہ پورا عمل آپ نے صبح اور شام کو 2 ٹائم کرنا ہے اور اسے 3 دن تک جاری رکھنا ہے۔ انشاء اللہ بچے کو بخار سے اسی وقت شفاء ہونا شروع ہو جائے گا ۔ یاد رہے کہ کوئی بھی روحانی علاج ڈاکٹری علاج سے منع نہیں کرتا ۔ اس لئے بیان کئے گئے روحانی علاج کے ساتھ ساتھ بچے کو ڈاکٹر سے بھی ضرور چیک کروائیں ۔

Bukhar Ka Taweez

Surah-Al-Anbiya-Ayat-69

اگر کسی بھی مریض کا بخار ڈاکٹر کی ادویات استعمال کرنے کے باوجود نہ ٹوٹ رہا ہو تو یہ جسم میں کوئی پیچیدہ پرابلم ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔ لہذا اس سے شفاء کے لئے آپ اوپر بیان کی گئی آیت مبارکہ کو پاک سیاہی سے تحریر مریض کے گلے میں پہنا دیں اور اپنا ڈاکٹری علاج بھی جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ اس دعا مبارکہ کی برکت سے ڈاکٹر کی ادویات ہی آپ کے لئے شفاء کی وجہ بن جائیں گی۔ یہ خاص نقش آپ 5 مساکین کو کھانا کھلا کر آستانہ سے فری بھی حاصل کر سکتے ہیں اور اس مقصد کے لئے آپ آمنہ بہن سے رابطہ فرمائیں ۔

Whatsapp

+92 328 4765719

Find Urdu Wazaif Here