آیت الکرسی قرآن مجید کی عظیم ترین آیات میں سے ایک ہے۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ کی قدرت، عظمت اور حفاظت کا بیان موجود ہے۔ مسلمان صدیوں سے آیت الکرسی کی تلاوت کو اللہ تعالیٰ کی رحمت اور حفاظت حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ اگر کسی لڑکے یا لڑکی کی شادی میں رکاوٹیں آ رہی ہوں، مناسب رشتہ نہ مل رہا ہو یا شادی کے معاملات میں بار بار پریشانیاں پیدا ہو رہی ہوں تو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے آیت الکرسی کی تلاوت کے ساتھ دعا کرنا ایک بہترین عبادت ہے۔
شادی زندگی کا ایک اہم مرحلہ ہے اور ہر شخص نیک شریکِ حیات کی خواہش رکھتا ہے۔ بعض اوقات مسلسل کوششوں کے باوجود کامیابی نہیں ملتی۔ ایسے حالات میں مایوس ہونے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ قرآن کریم کی تلاوت، اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں کا ذکر اور دعا انسان کے دل کو سکون عطا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے خیر و برکت کی امید بڑھاتے ہیں۔
Wazifa
وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد دونفل نماز اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ کو ثر تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اس کے بعد آپ 700 مرتبہ اللہ کا صفاتی نام یا ودود اور 70 مرتبہ ایہ الکرسی محبت سے تلاوت کریں ۔ آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں ایسے اسباب ظاہر ہونے لگیں گے جن کی بنا پر آپ کو موجودہ پریشانی اور روکاوٹ سے نجات حاصل ہوگی ۔
وظیفہ باوضو ہو کر کریں اور حتیٰ الامکان روزانہ ایک ہی وقت پر پڑھنے کی کوشش کریں۔ پانچ وقت کی نماز کی پابندی کریں، حلال رزق اختیار کریں اور والدین کی خدمت و اطاعت کا خاص خیال رکھیں۔ وظیفہ کے ساتھ ساتھ شادی کے لیے جائز اسباب بھی اختیار کریں اور ہر معاملے میں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں۔
توجہ فرمائیں
یاد رہے کہ وظیفہ کو وظیفہ کی شرائط کے مطابق کرنے سے ہی آپ کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس وظیفہ کے لئے وقت نہیں یا آپ وظیفہ نہیں کرنا چاہتے تو مطلوبہ روحانی برکات حاصل کرنے کے لئے خط آیت الکرسی اپنے گھر میں رکھیں۔
