اگر آپ کسی نیک، جائز اور مناسب شخص سے منگنی کرنا چاہتے ہیں لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر بات آگے نہیں بڑھ رہی، گھر والوں کی رضامندی نہیں مل رہی یا بار بار رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے تو سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے دعا اور مدد مانگنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہر مشکل کو آسان کرنے والا اور دلوں کو پھیرنے والا ہے۔ قرآن کریم اور اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں کا ذکر انسان کے دل کو سکون دیتا ہے اور اللہ کی رحمت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اگر نیت نیک ہو اور معاملہ شریعت کے مطابق ہو تو اللہ تعالیٰ سے خیر اور آسانی کی دعا کرنا بہترین عمل ہے۔
بعض اوقات پسند کی منگنی میں خاندان کی ناراضی، غلط فہمیاں، مناسب رشتہ نہ ملنا یا دیگر رکاوٹیں آ جاتی ہیں۔ ایسے حالات میں مایوس ہونے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ وظیفہ کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مدد طلب کرنا ہے، کیونکہ حقیقی کامیابی صرف اسی کے حکم سے ملتی ہے۔

14 Din Ka Pasand Ki Mangni Ka Wazifa

وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد دونفل نماز اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اس کے بعد آپ 700 مرتبہ اللہ کا صفاتی نام یا عزیز اور 70 مرتبہ ایہ الکرسی محبت سے تلاوت کریں ۔ آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں ایسے اسباب ظاہر ہونے لگیں گے جن کی بنا پر آپ کو موجودہ پریشانی اور روکاوٹ سے نجات حاصل ہوگی ۔
وظیفہ کے لئے پانچ وقت کی نماز کی پابندی کریں، حلال رزق اختیار کریں، والدین کا احترام کریں اور کسی کے لیے بددعا یا ناجائز مقصد سے وظیفہ نہ کریں۔ اگر استخارہ یا مشورہ کی ضرورت ہو تو کسی دیندار اور بااعتماد عالم دین سے بھی رہنمائی حاصل کریں۔ وظیفہ کے دوران صبر اور اللہ تعالیٰ پر مکمل بھروسہ رکھیں۔

توجہ فرمائیں

استخارہ اور نام کا وظیفہ حاصل کرنے کے لئے آپ چاہیں تو سیدہ ذینب کے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔