Tonsils Ka ilaj ?
Is Post Mein Hum Ne Tansils Ka Ke Liye Aap Ko Surah Ikhlaas Ka Aik Dam Bataya Hai Jiski Barket Se Aap Ya Aap Ke Bachon Ko Tansils Ki Bemari Aur Infection Se Jald Nijaat Mil Jaye Gi .

Tonsils Ka ilaj Urdu

انسان کے جسم میں بہت سے غدود پائے جاتے ہیں جو کہ انسان کے یہ غدود مختلف ہارمونز خارج کرکے انسانی جسم میں کسی نہ کسی نظام کو کنڑول کرتے ہیں ایسے غدود میں سے دو غدود انسانی گلے میں بھی پائے جاتے ہیں جن کو ٹانسلز کہتے ہیں ۔ بعض اوقات ٹانسکز میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے انسان کے گلے میں شدید درد ، چبن ، بخار اور درد ہونے لگتا ہے ۔ جس کی وجہ سے انسان کوئی بھی چیز آسانی سے کھا نہیں پاتا اور اس وجہ سے مریض کا بخار بھی نہیں ٹھیک ہوتا اس پوسٹ میں ہم نے ٹانسلز کا کے لئے آپ کو سورہ اخلاص کا ایک دم بتایا ہے جسکی برکت سے آپ یا آپ کے بچوں کو ٹانسلز کی بیماری اور انفیکشن سے جلد نجات مل جائے گی ۔

Bachon k Tonsils Ka ilaj

موسم تبدیل ہونے کی صورت میں ، ٹھنڈا پانی یا کھٹی مٹھی اشیاء کا کثرت استعمال کی وجہ سے اکثر بچوں کے ٹانسلز میں انفیکشن ہو جاتا ہے ۔ اس انفیکشن کی وجہ سے بچہ کچھ بھی آسانی سے کھا پی نہیں سکتا ، ٹانسلز کے انفیکشن کی وجہ سے بچوں کو کھانسی ، بخار اور نزلہ زکام بھی شروع ہو جاتا ہے ۔ جب تک بچوں کو ٹانسلز سے شفاء نہیں ملتی ، بچوں کو بخار ، نزلہ ، زکام اور درد سے نجات نہیں ملتی ۔
ٹانسلز سے شفاء کے لئے بچوں کو انٹی بائیوٹک کی ضرورت ہوتی جس کے لئے آپ اپنے بچوں کو ماہر ڈاکٹر سے ضرور چیک اپ کروائیں ۔ بچوں کے ٹانسلز انفیکشن کی وجہ سے گھر کے باقی افراد بھی بیمار پڑھ سکتے ہیں اس لئے اس لئے جلد از جلد اپنے بچوں کو ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں تاکہ یہ اندفیشن جلد دور ہو ۔ بچوں کے ٹانسلز انفیکشن کا روحانی علاج یہ ہے کہ آپ گھر کے کسی کمرہ میں اپنے بچے کو لٹا کر اسے آہستہ آہستہ سرسوں کے تیل کا مساج کریں اور دوران مساج آپ سورہ اخلاص پڑھتے رہیں ۔ یہ عمل آپ نے باوضو ہو کر کرنا ہے اور آپ نے اپنے بچے کے پورئے جسم کا آہستہ آہستہ مساج کرنا ہے ۔ جب مساج مکمل ہو جائے تو آپ نے اپنے بچے کے چہرئے پر دم کر دیتا ہے ۔ یہ عمل آپ نے ڈاکٹر کی میڈیسن لینے کے دوران 3 دہرائیں ، انشاء اللہ سورہ اخلاص کی برکت سے آپ کے ڈاکٹر کی ادویات جلد ہی شفاء کا ذریعہ بن جائیں گی ۔
اگر آپ کا بچہ ماں کا دودھ پیتا ہے تو بچے کی ماں چاول ، کھٹی مٹھی اشیاء اور کولڈ ڈرنک کا استعمال چند دنوں کے لئے چھوڑ دے ۔ لیکن اگر آپ کا بچہ خود کھاتا پیتا ہے تو وہ بھی چاول ، کولڈ ڑدنک ، پاپڑ اور کھٹی مھٹی اشیاء کا استعمال ہرگز نہ کرئے ۔ انشاء اللہ آپ کے بچے کو اللہ کی ذات جلد شفاء عطاء فرمائیں گے ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ہر بیماری ، نظربد ، حادثہ اور ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہیں تو اللہ کی صفاتی نام یاحفیظ یا رقیب مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے تحریر کرکے اپنے بچوں کے گلے میں ضرور پہنا دیں ۔ انشاء اللہ آپ کے ہمیشہ ہر بیماری اور نظربد سے محفوظ رہیں گے ۔

Tonsils Ka Gharelu Ilaj

اگر کسی بھائی یا بہن کو ٹانسلز انفیکشن ہو چکا ہے تو ان کو بھی انٹی بائیوٹکس لئے بغیر اس سے شفاء نہیں ملے گی لہذا آپ کو ماہر ڈاکٹر سے اپنا چیک اپ کروانا ہی ہوگا ۔ اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ڈاکٹر کی ادویات جلد شفاء کی وجہ بنے تو آپ پانی کو ابال کر چائے کی طرح آہستہ آہستہ پی لیں اور اس پانی کے ہر گھوںٹ کے ساتھ آپ ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ۔ اس طرح آپ ایک دن میں 3 پیالی گرم پانی دن میں 3 مرتبہ صبح ، دوپہر اور شام پیئیں اور ہر گھونٹ پر آپ ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ۔ گرم پانی کی وجہ سے آپ کے گلے میں موجود وائرس تلف ہو جائے گا اورسورہ اخلاص کی برکت سے آپ کو جلد اور مستقل شفاء مل جائے گی ۔ یاد رہے کہ آپ نے گرم پانی چائے کی طرح استعمال کرنا ہے اور یہ طریقہ صرف وہ افراد استعمال کریں جن کی عمر 16 سال سے ذیادہ ہے ۔
اس کے علاوہ ٹانسلز انفیکشن کے شکار افراد چاول ، مرغن غذائیں ، بازاری کھانا ، پاپڑ ، کھٹی مھٹی اشیاء اور کولڈ ڈرنک کا استعمال ہرگز نہ کریں ۔ آپ سے گزارش کی جاتی ہے کہ بیان کیا گیا طریقہ علاج کوئی نسخہ نہیں ایک روحانی علاج ہے ۔ اس میں چونکہ گرم پانی کا استعمال کیا جاتا ہے اور گرم پانی کے استعمال کے حوالے سے آپ ڈاکٹر سے بھی مشورہ ضرور کرلیں ۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی ہر فرد کو یاد رکھنی چاہئے کہ روحانی علاج آپ کو ڈاکٹر سے علاج سے منع نہیں کرتا ۔ بلکہ روحانی علاج کی وجہ سے ڈاکٹر کا علاج آپ کے لئے شفاء کی وجہ بنتا ہے ۔ روحانی علاج ایک دعا ہے اور ہر قسم کی شفاء اللہ کی جانب ہی سے ملتی ہے ۔

Whatsapp Amna Behan

0092 306 3441786

Serch Any Wazifa Here

Pin It on Pinterest