Es post mein hum nay aap ko tez bukhar ka wazifa batya hai , jo kay al hamad shareef ka hai. Yaad rahe kay allah ka kalam mukammal shifa hai. Jab bhe koi fard bemaari muskil mein allah ka zikr karta hai tu allah ki zaat us ki madad zaroor farmaty hain. Bashak allah ka kalam insaan ko shifa dene aur muskil ka hal karnay k liye bhut mujarab hai.
Es post mein hum nay ap ko tez bukhar k wazifa , tez bukhar k liye naqash aur tez bukhar ka dam bataya hai. Es liye ap es post ko end tak zaroor parhen.
Tez Bukhari Ka Wazifa Urdu
بدلتے موسم انسانی زندگی پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ جیسے ہی آب و ہوا میں تبدیلی ہوتی ہے تو اس کے اثرات مختلف لوگوں پر ظاہر ہوتے ہیں۔ جو لوگ جسمانی طور پر کمزور ہوتے ہیں وہ آب و ہوا کی زد میں جلدی آ جاتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اکثر تیز بخار جیسی بیماری میں مبتلاء ہو جاتے ہیں۔ جس کو اگر وقت پر ٹھیک نہ کیا جائے تو بخار بڑھ سکتا ہے اور انسانی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اس لیے تیز بخار کی صورت میں جلد سے جلد ڈاکٹر سے رجوع کی جائے اور متعلقہ مرض کے پیش نظر دوائی کا استعمال کیا جائے۔ اگر آپ دوائی لینے کے بعد بھی بہتری محسوس نہ کریں تو آپ ڈاکٹری علاج کے ساتھ روحانی علاج پر بھی توجہ دیں۔ جو کہ ہم نے اس پوسٹ میں بتا دیا ہے۔
Tez Bukhar Ka Wazifa
بخار بدلتے موسم اور آب و ہوا میں تبدیلی کے باعث ہونے والی بیماری ہے۔ لہذا ایسی صورت حال میں اپنی غذا اور لباس کا خاص خیال رکھیں تاکہ بخار ، نزلہ ، زکام اور گلے کا انفیکشن آپ پر کم سے کم اثر انداز ہو ۔
لیکن اگر کوئی بھائی یا بہن سردی ، گرمی یا کسی بھی وجہ سے تیز بخار کا شکار ہو چکے ہیں تو انہیں ڈاکٹر کی میڈیسن لینے کے باوجود آفاقہ نہ ہو رہا ہو تو وہ 3 دن تک سورہ فاتحہ کا وظیفہ کریں انشاء اللہ آپ کو بخار سے جلد شفاء مل جائے گی ۔
اس خاص وظیفہ کے لئے آپ 10 مرتبہ درود شریف اور 21 مرتبہ الحمد شریف پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں یہ عمل آپ صبح اور شام کو 3 دن تک کریں انشاء اللہ 3 دن میں اللہ کی ذات آپ کو شفاء عطاء فرمائیں گے ۔
اگر گھر میں کوئی اور بچہ اور بڑا بیمار ہے تو گھر کا کوئی فرد اس عمل کو پڑھ کر ان پر 3 دن دم کرئے انشاء اللہ مولا کی ذات ن کو بھی شفاء عطاء فرمائیں گے ۔
Tez Bukhar Ka Dum
اگر کسی بچے یا بڑے کا بخار نہ اتر رہا ہو اس کے لئے دوسرا روحانی عمل یہ ہے کہ آپ بیری کے درخت سے ایک انچ کی شاخ کا ٹکرا حاصل کرکے اس پر 11 مرتبہ الحمد شریف پڑھ کر دم کریں اور یہ شاخ مریض کے گلے میں پہنا دیں ۔ انشاء اللہ مریض کو جلد ہی بخار سے شفاء مل جائے گی ۔ جب آپ بیری کی لکڑی دم کریں تو اسی وقت پڑھی گئی کلام کو مریض پر بھی دم کردیں ۔ جب مریض کا بخار اتر جائے تو اس کے 3 دن بعد بیری کی شاخ کا ٹکرا مریض کے گلے سے اتار کر پاک جگہ پر رکھ دیں ۔
Bachon Tez Bukhar Ki Dua
اگر آپ کے بچوں کو اکثر بخار آجاتا ہو ، یا موسمی تبدیلی کی وجہ سے بچوں کو بخار ، کھانسی ، الٹی اور موشن آنے کی پرابلم ہو جاتی ہو اور بچوں کو ڈاکٹر کی ادویات لینے کے باوجود بھی خاطر خواہ فائدہ نہ مل رہا ہو تو ایسی سورت میں آپ سورہ انبیاء آیت 69 کو 70 مرتبہ پڑھ کر اپنے بچوں پر دم کریں اور یہ عمل آپ صبح اور شام 3 دن تک دہرائیں ۔ انشاء اللہ 3 دن میں آپ کے بچوں کو کامل شفاء مل جائے گی ۔
اگر آپ یا آپ کے بچے اکثر بخار ، بیماری یا نظربد کا شکار رہتے ہوں تو اور آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ اور آپ کے بچے ہمیشہ ہر قسم کی بیماری ،نظربد اور نقصان سے محفوظ رہیں تو اس مقصد کے لئے آپ اسم اعظم اللہ الصمد پاک سیاہی سے تحریر کے اپنے یا اپنے بچوں کے گلے میں پہنا دیں ۔ انشاء اللہ آپ اور آپ کی اولاد ، بخار ہر قسم کی موسمی بیماری ،نظربد اور نقصان سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے۔
بیان کیے گئے روحانی اعمال کے بارے میں اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہیں تو آپ آمنہ بہن کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ انشاء اللہ آپ کو رہنمائی ضرور دی جائے گی ۔