Is post mein hum aap ko Surah Ikhlas ka aik aisa wazifa bata rahe hain jiski barkat se aap Allah ki bargah se ta zindagi apni tamam hajat hasil kar sakte hain. Yaad rahe ke kisi bhi insaan ki aik hajat nahi hoti balkay aik hajat pori hone ke baad uske dil mein dosri hajat paida ho jati hai aur phir woh apni mehnat aur koshish apni dosri hajat ki takmeel ke liye kharch karna shuru kar deta hai aur is waqt tak bechain rehta hai jab tak woh apni hajat ko hasil nahi kar leta. Lekin kuch afrad ki zindagi ki sirf aik hajat hoti hai lekin woh zindagi bhar sakht mehnat ke bawajood apni is hajat ko hasil nahi kar patay. Iski wajah buri qismat ho sakti hai jiski wajah se halat, family ke afraad aur bohat si cheezein us fard ki kamiyabi ki raah mein rukawat banti hain, lehaza aisi hi rukawaton ka ilaj Surah Ikhlas Ka Wazifa hai, jiski Urdu tafseel neechay darj hai.

Surah Ikhlas Wazifa In Urdu

اس پوسٹ میں ہم آپ کو سورہ اخلاص کا ایک ایسا وظیفہ بتا رہے ہیں جس کی برکت سے آپ اللہ کی بارگاہ سے تا زندگی اپنی تمام حاجات حاصل کر سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ کسی بھی انسان کی ایک حاجت نہیں ہوتی بلکہ ایک حاجت پوری ہونے کے بعد اس کے دل میں دوسری حاجت پیدا ہو جاتی ہے اور پھر وہ اپنی محنت اور کوشش اپنی دوسری حاجت کی تکمیل کے لئے خرچ کرنا شروع کر دیتا ہے اور اس وقت تک بے چین رہتا ہے جب تک کہ وہ اپنی حاجت کو حاصل نہیں کر لیتا ۔لیکن کچھ افراد کی زندگی کی صرف ایک حاجت ہوتی ہے لیکن وہ زندگی بھر سخت محنت کے باوجود اپنی اس حاجت کو حاصل نہیں کر پاتے ۔اس کی وجہ بری قسمت ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے حالات ، فیملی کے افراد اور بہت ساری چیزیں اس فرد کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں ، لہذا ایسی ہی رکاوٹوں کا علاج سورہ اخلاص کا وظیفہ ہے ۔جسکی اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔

Surah Ikhlas Wazifa 41 Times

اگر کوئی بھائی یا بہن اپنی زندگی میں سکون ، خوشحالی ، وافر رزق اور زندگی کے ہر میدان میں کامیابی چاہتے ہیں تو ان کے لئے سورہ اخلاص کا وظیفہ کرنا افضل ہے ۔ سورہ اخلاص کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 2100 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں اور یہ عمل آپ نے 3 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ 3 دن کے بعد آپ نے اس عمل کا روحانی فیض ہمیشہ جاری رکھنے کے لئے روزانہ 41 مرتبہ سورہ اخلاص اور 10 مرتبہ درود ابراہیمی ورد کرنے کی عادت ڈال لینی ہے اور اس میں آپ نے بلا مجبوری ناغہ نہیں کرنا ۔یعنی 3 دن محنت کے بعد آپ کی تمام زندگی آسان ہو سکتی ہے۔ اور آپ کی جو بھی حاجت ہوگی وہ ہمیشہ غیب سے آپ کو حاصل ہوتی رہے گی ۔ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد یا اس سے پہلے آپ سورہ اخلاص کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں اور اسکے علاوہ آپ کےپاس جب بھی استطاعت ہو آپ 3 مساکین کو کھانا ضرور کھلا دیا کریں ۔ سورہ اخلاص کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو جو برکات حاصل ہوں گی ان برکات کو جاننے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔ مزید معلومات کے لئے آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

پریشانی اور بیماری میں روحانی رہنمائی اور دعا کے لئے آپی نور علی فاطمہ سے رابطہ فرمائیں

Whatsapp: +92 328 4765719

Find Urdu Wazaif Here

site Nad e Ali mein Surah Ikhlas k Benefits k hawalay se Post mojood hain . In Post k link necha darj Hain .Site Syeda Fatima (Salam-Ullah-Alaiha) mein bhe aap ko Urdu-hindi Wazaif hasil hon gay .