ازدواجی زندگی میں کبھی کبھی سسرال کے افراد کے ساتھ اختلافات پیدا ہو جاتے ہیں۔ غلط فہمیاں، تلخ گفتگو یا معمولی باتوں پر ناراضی گھریلو سکون کو متاثر کر سکتی ہے۔ ایسے حالات میں ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ صبر، حسنِ اخلاق، دعا اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرے۔ قرآن کریم ہمیں سکھاتا ہے کہ دلوں میں محبت اور الفت پیدا کرنے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ اگر سسرال میں بار بار جھگڑے ہو رہے ہوں تو اللہ کے پاک کلام اور اس کے صفاتی ناموں کے ذریعے دعا کرنا باعثِ برکت ہے۔
گھر کا سکون انسان کی خوشی کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتا ہے۔ جب سسرال میں روزانہ اختلافات، ناراضی یا بے چینی رہتی ہو تو میاں بیوی کا تعلق بھی متاثر ہونے لگتا ہے۔ ایسے وقت میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا، قرآن کی تلاوت کرنا اور اس کے صفاتی ناموں کا ورد کرنا دلوں میں نرمی، محبت اور سکون پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ساتھ ہی کوشش کریں کہ نرم لہجہ اختیار کریں، معاف کرنے کی عادت اپنائیں اور رشتوں کو جوڑنے کی نیت رکھیں۔ اس پوسٹ میں آپ کو ایک ایسا قرآنی وظیفہ حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کو سسرال والوں کی غلط فہمیاں اور نفرت سے جلد نجات مل جائے گی ۔ اس کے علاوہ اسی وظیفہ کی برکت سے سسرال میں ہر فرد کے دل میں آپ کے لئے محبت اور عزت پیدا ہونے لگے گی۔ یہ وظیفہ سورہ بقرہ کی آیت 165 کا ہے جس کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Wazifa for Sasural

surah-baqrah-ayat-165

اگر آپ سسرال والوں کی عداوت ، غلط فہمی اور نفرت کا شکار ہو چکی ہیں تو ایسی صؤرت میں آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد دونفل نماز اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اس کے بعد آپ 313 مرتبہ
اسورہ بقرہ کی آیت 165 اور700 مرتبہ اللہ کا صفاتی نام یا ودود محبت سے ورد کریں ۔
آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں ایسے اسباب ظاہر ہونے لگیں گے جن کی بنا پر آپ کو موجودہ پریشانی اور روکاوٹوں سے نجات حاصل ہونے لگے گی ، یعنی آپ کو سسرال کے ظلم ، الزامات ، غلط فہمیاں اور نفرت سے نجات ملنا شروع ہو جائے گی ۔یاد رہے کہ بیان کیا گیا وظیفہ بہت سی مسلم بہنوں نے آزمایا ہے اور ذیادہ تر مسلم بہنوں کو اس وظیفہ کی روحانی برکات 7 دن میں حاصل ہوئی لیکن یہ ضروری نہیں کہ آپ کو اس وظیفہ کو 7 دن میں فائدہ ہو ، وظیفہ کی روحانی برکات ظاہر ہونے کا دارومدار اللہ کی مرضی پر ہے یعنی آپ کو اس وظیفہ کا فائدہ 3 دن میں بھی ہو سکتا ہے اور 30 دن میں بھی ہو سکتا ہے ۔ آپ کا کام وظیفہ کو محبت سے کرنا ہے فیض دینا اللہ کا کام ہے ۔

توجہ فرمائیں

یاد رہے کہ وظیفہ کو وظیفہ کی شرائط کے مطابق کرنے سے ہی آپ کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس وظیفہ کے لئے وقت نہیں یا آپ وظیفہ نہیں کرنا چاہتے تو مطلوبہ روحانی برکات حاصل کرنے کے لئے خط آیت الکرسی اپنے گھر میں رکھیں۔