Qarz Utarne Ka Wazifa ?
Mojooda waqt mein bohat se afraad Qarz ke marz mein buri tarah mubtala hain. Jis ki sab se bari aur ahem wajah mulki halaat aur mehngai ka hona hai. Bohat se afraad apne ghar ki basic needs ko pura karne ke liye bohat zyada mehnat kar rahe hain aur aik ki bajaye double Jobs karne se bhi woh apne expenses ko pura karne se qasir hain. Jis ki wajah se woh kisi janne wale se ya qareebi rishta daar se Qarz le lete hain lekin amdani ziada na honay ki wajah se Qarz ki Adaigi waqt par nahi kar paate aur yeh adaigi nah karna hi un ke liye azaab ban jata hai.Kyunkay qarz daar baar baar paison ki wapsi ki baat karta hai aur fard ke pas Qarz ko ada karne ke liye raqam mojood nahi hoti. Lehaza aaj ki is post mein hum aap ko Qarz Utarne ka Wazifa batayen ge. Jis ki barkat se aap ka Qarz chand dino mein utar jayega aur Allah ki zaat aap ko itna Rizq ata farmaen ge ke aap ko dobara Qarz lenay ki zaroorat nahi parhe gi.

Qarz Utarne Ka Wazifa Urdu

موجودہ وقت میں بہت سے افراد قرض کے مرض میں بری طرح مبتلا ہیں۔ جس کی سب سے بڑی اور اہم وجہ ملکی حالات اور مہنگائی کا ہونا ہے۔ بہت سے افراد اپنے گھر کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت کر رہے ہیں اور ایک کی بجائے دو دو جابز کرنے سے بھی وہ اپنے اخراجات کو پورا کرنے سے قاصر ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ کسی جاننے والے سے یا قریبی رشتہ دار سے قرض لے لیتے ہیں لیکن آمدن زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے قرض کی ادائیگی وقت پر نہیں کر پاتے اور یہ ادائیگی نہ کرنا ہی ان کے لیے عذاب بن جاتا ہے۔ کیونکہ قرض دار بار بار پیسوں کی واپسی کی بات کرتا ہے اور فرد کے پاس قرض کو ادا کرنے کے لیے رقم موجود نہیں ہوتی۔ لہذا آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو قرض اتارنے کا وظیفہ بتائیں گے ۔ جس کی برکت سے آپ کا قرض چند دنوں میں اتر جائے گا اور اللہ کی ذات آپ کو اتنا رزق عطا فرمائیں گے کہ آپ کو دوبارہ قرض لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Qarz Utarne Ka Wazifa

اگر کوئی بھائی یا بہن قرض کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں یا وہ چاہتے ہیں کہ ان کا قرض ادا ہونے کے لیے کوئی نا کوئی ایسا سبب بن جائے جس سے ان کی قرض کی پریشانی ختم ہو جائے ۔ تو ایسے تمام افراد چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 21_21 بار سورہ اخلاص کی تلاوت کریں۔ نوافل کی ادائیگی کے بعد آپ اسم اعظم یا غنیُ سات ہزار بار پڑھیں اور اللہ سے دعا کریں۔ یہ عمل آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ روزانہ 300 بار اسم اعظم یا غنیُ اور 10 بار درود ابراہیمی پڑھنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کا قرض اترنے کے لیے اللہ کی ذات غیبی اسباب پیدا فرما دیں گے اور آپ کو اتنا رزق حاصل ہو گا کہ آپ کو دوبارہ قرض لینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کیا گیا وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ اسم اعظم یا غنیُ کو پاک سیاہی سے تحریر کر کے اپنے پاس اور اپنے گھر میں لازمی رکھیں۔ مزید معلومات کے لیے آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Whatsapp

+92 328 4765719

Site Naade Ali me Qarz se nijat k Hawalay se Beshumar Wazaif Mojood Hain jen k links neche Darj Kar Dye gye Hain . issi tarha k wazaif aap ko english me Qurani Dua me bhe hasil hon ghe .

Qarz Se Related Post