نادعلی کی برکت سے فرد اپنی ہر پریشانی کو اللہ کی غیبی مدد سے حاصل کر سکتا ہے ۔ اصل میں نادعلی اللہ کی غیبی مدد حاصل کرنے کا ایک روحانی زریعہ ہے جسے اگر سمجھ لیا جاے تو انسان اپنی ہر مشکل پر قابو پانے کی طاقت حاصل کر سکتا ہے ۔ اصل میں دنیا میں آج تک جن انسانوں نے جو الفاظ مسلسل ادا کئے تو ان کے وہ الفاظ کبھی نہ کبھی کوئی نہ کوئی ٹاٹیر ضرور حاصل کر لیتے ہیں مثال کے طور پر جب ایک انسان کسی دوسرے کو دعا دینا ہے تو دعا کے الفاظ سننے والے کو خوشی ضرور محسوس ہوتی ہے ۔ اصل میں دعا کے الفاظ میں یہ ٹاثیر پیدا ہو جاتی ہے جو کہ دوسروں کو خوشی دیتی ہے ۔ جو لفظ جنتی بار ادا ہوا ہوتا ہے اور جتنے انسان اسے ادا کرتے ہیں اور وہ الفاظ ادا کرنے والے لوگوں کے یقین کی بنا پر وہ لفظ خاص تاثیر کا حامل ہو جاتا ہے ۔ یہ تاثیر اسی کائنات میں اپنا وجود بنا لیتی ہے ۔ اسی طرح خود غور کریں کہ آج تک سورہ اخلاص کتنے لوگوں نے پڑھی ہوگی ۔ جتنے لوگوں نے جتنے یقین کے ساتھ سورہ اخلاص کا ورد کیا ان سب لوگوں کے یقین نے ایک خاص تاثیر کو پیدا کیا یہ تاثیر اسی کائنات میں اپنا وجود بنا لیتی ہے اور آج جو کوئی سورہ اخلاص کو اس یقین کے ساتھ ورد کرتا ہے جس یقین کے ساتھ زمانہ قدیم میں لوگوں نے اس سورہ مبارکہ کا ورد کیا تو اس فرد کو کائنات میں موجود سورہ اخلاص کی خاص تاثیر ضرور حاصل ہو جاتی ہے یہی روحانی فیض ہے ،۔ اسی طرح خود غور کریں کہ آج تک کتنے لوگوں نے مولا علی کی محبت میں نادعلی کوو پڑھا ہوگا۔ اس سے آگے آپ خود سمجھ دار ہیں ۔

جو لوگ حسد اور نحوست سے خود کو بچا لیتے ہیں ان کو وظیفہ کئے بغیر ہی زندگی میں سب کچھ حاصل ہو جاتا ہے جبکہ حسد اور نحوست کا شکار افراد کو وظیفہ میں بھی کامیابی نہیں ملتی ، لہذا اگر آپ چاہتے کہ آپ کا وقت برباد نہ ہو تو آپ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے چند باتیں اپنے ذہن میں رکھیں ، ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ کئے بغیر آپ کے مقصد میں کامیابی حاصل ہو جائے ۔ اس لئے نیچے موجود  بٹن پر کلک کریں ۔