اصل میں ہم لوگ اپنی پریشانی کو دور کرنے کے لئے وظائف کرنے پر تو زور دیتے ہیں لیکن اس بات پر غور نہیں کرتے کہ ہم پر جو پریشانی آرہی ہے اس کی اصل وجہ کیا ہے لہذا اصل وجہ کا پتہ نہ ہونے کی وجہ سے ہماری پریشانی دور نہیں ہوتی ۔
ہم نے اپنی 20 سال کی محنت اور تجربات و مشاہدات سے چند ایسی باتیں سیکھی ہیں جو کہ فرد کے لئے بے حد نحوست کی وجہ بنتی ہیں اور ان نحوستوں کی موجودگی میں فرد کے حالات کبھی ٹھیک نہیں ہوتے وہ چاہے جنتی مرضی کوشش کرتے رہیں ۔
ہم نے یہ خاص باتیں جن افراد کو بتائیں ان کی پریشانی دور ہوئی ۔
اور یہ وہ باتیں ہیں جو کہ اسلام ہمیں پہلے ہی بتا چکا ہے ۔
لہذا آپ نے سب سے پہلے تو جو اسم اعظم آپ کو بتایا گیا ہے اس کی ہر لحاظ سے جیسے بتایا گیا ہے ویسے ہی پابندی کرنی ہے ۔ اس کے بعد جو باتیں آپ کو بتائی جارہی ہیں ان کو سمجھ کر عمل کریں ۔ صرف چند دنوں میں آپ کو فائدہ ہونا شروع ہو جائے گا بصورت دیگر جو لوگ وظائف کر کر کے تھک چیکیں ہیں آپ کا شمار بھی اییسے افراد میں ہونا شروع ہو جائے گا ۔
آپ غور کر لیجئے گا کہ جو لوگ سخت مصیبت اور پریشانی میں مبتلاء ہوں گے وہ بیان کی گئی باتوں سے نہ صرف غافل بھی ہوں گے بلکہ وہ ان بتوں پر عمل پیرا بھی نہیں ہوئے ہوں گے ۔
یہ چند باتیں درج زیل ہیں ۔
اگر آپ کی ایڑیاں پھٹی ہیں تو انہیں ٹھیک کریں ۔اور ہر جمعہ کے دن اپنے پاؤں اور ہاتھوں کے ناخن کاٹیں اور ناخن گھر میں ہر گز نہ پھینکیں بلکہ انہیں گھر سے باہر پھیکیں ۔
آپ اپنے پاؤں اور ہاتھوں کی اور ناخنوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔
آپ کے گھر کا واش روم اور ٹوئیلٹ صاف ہونا چاہئے اور اس میں سے بدبو نہ آئے ۔
گھر کا سیورئج صاف پانی کا ہو یا ٹوئیلٹ کا ہو دونوں صحیح سے کام کرتے ہوں ۔
اس کے علاوہ اگر آپ کے گھر میں پانی کی نینکی ہے تو اسے بھی
مہینے میں کم از کم ایک بار ضرور صاف کروایا کریں ۔
کتے اور کوئے کو پتھر مارنے یا کسی طرح سے اذیت دینے سے آپ نے گریز کرنا ہے ۔
اور ہو سکے تو کتے اور کوئے کو منگل کے دن روٹی ضرور ڈالا کریں ۔
اندھے کو کھلانا کھلانے کی کوشش بھی ضرور کیا کریں ۔
آپ کے گھر میں اگر خراب لکڑی یا زنگ لگا لوہا ہے تو اسے بھی صاف کریں
یا کسی ضرورت مند کو دے دیں ۔
آپ کے گھر کی چھت پر کسی قسم کی گندگی نہ ہو اگر ہے تو اسے صاف کروائیں ۔
آپ اپنے ماما ، نانا ، نانی، مامی اور سسرال والوں سے اپنے اختلافات پیدا نہ ہونے دیں اور نہ ہی اپنے کاروباری معاملات ان سے شئیر کریں ۔
رات کو بالوں میں کنگھی نہ کریں اور کنگھی سے ٹوٹنے والے بال کنگھی سے الگ کر دیں اور وہ بال آپ نے گھر میں نہیں رکھنے ۔
اس کے علاوہ جھوٹ ، غیب ، ریا کاری اور گالی گلوچ بھی نحوست کا سبب بنتے ہیں لہذا ان سے بھی پرہیز کریں ۔
ناظرین نحوست پیدا کرنے والے چند کام ہم نے آپ کے ساتھ شئیر کر دئے ہیں ۔
اب نحوست کے بد اثرات کو دور کرنے کے لئے آپ نے اسم اعظم کی پابندی کرنی ہے اور جو بتایا گیا ہے ان سے بچنا ہے ۔ انشاء اللہ صرف چند دنوں میں آپ کو فائدے کا پتہ چل جائے گا ۔
یہ وہ سیکڑت ہیں جو آپ کو کوئی بھی نہیں بتائے گا لیکن یہ کام کرتے ہیں
لہذا وقت برباد کئے بغیر ان کی پابندی کریں انشاء اللہ آپ کو فائدہ ہوگا۔
یاد رہے کہ ظاہر اور باطن کی صفائی ہی آپ کو نحوست اور شیطانی اثرات سے بچا سکتی ہے ۔ باطن کی صفائی کے لئے اسم اعظم ہے جو کہ آپ نے فری لائف رپوٹ سے حاصل کر لیا ہوگااور ظاہری صفائی کے لئے ضروری چیزیں ہم نے آپ کو بتا دی ہیں ۔
اسم اعظم حاصل کرنے کے لئے آپ نیچے دئے گئے لنک کو وزٹ کر سکتے ہیں ۔