Iss post me aap ko “Hasbunallahu wa ni’mal wakeel” ka wazifa aur iss ki rohani barkat k baray me detail hasil ho ge. “Hasbunallahu wa ni’mal wakeel” ki barkat se aap apni kisi bhe namomkan kam ko momkan kar saktay hain, likan iss k liye aap ko “Hasbunallahu wa ni’mal wakeel” wird karne ka sahi tarika maloom hona chahya aur ye sahi tarika aap ko iss post mein hasil ho gha, lehaza iss post ko end tak read krain Qk iss post me aap ki har khushi ka Raaz mojood hai.
Hasbunallahu wa ni’mal wakeel In Arabic
![Hasbunallahu-wa-ni'mal-wake Hasbunallahu wa ni’mal wakeel In Arabic](https://www.naadeali.com/wp-content/uploads/2025/01/Hasbunallahu-wa-nimal-wake.jpg)
Hasbunallahu Wa Ni’mal Wakeel Meaning in Urdu
حسبنا اللہ ونعم الوکیل ایک دعا ہے اور یہ دعا پڑھ کر ہم اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کرتے ہیں اور اس سے مدد مانگتے ہیں اس دعا مبارکہ کا عربی ترجمہ نیچے درج کر دیا گیا ہے ۔
حسبنا اللہ ونعم الوکیل ترجمہ : اللہ ہمارے لئے کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے ۔
Hasbunallahu wa ni’mal wakeel Para No
حسبنا اللہ ونعم الوکیل ایک دعا ہے جو کہ سورہ آل عمران کی ایت نمبر 173 میں ہے جبکہ سورہ آل عمران پارہ 3 اور 4 میں ہے ۔ سورہ آل عمران کی کل 200 آیات ہیں اور یہ مدنی سورہ مبارکہ ہے ۔
Hasbunallahu wa ni’mal wakeel Hadith
حسبنا اللہ ونعم الوکیل کے حالے سے دو حدیثیں سب سے اہم ہیں اور ان حدیث مبارکہ کی تفصیل اور حوالہ نیچے درج ہے ۔
لہذا صحیح بخاری حدیث نمبر 4563 میں عبداللہ ابن عباس فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابراہیم علیہ سلام کو آگ میں ڈالا گیا تو اس وقت حضرت ابراہیم علیہ سلام نے حسبنا اللہ ونعم الوکیل پڑھا اور اس دعا مبارکہ کی برکت سے اللہ نے اس آگ کو حضرت ابراہیم علیہ سلام کے لئے ٹھنڈا فرما دیا ۔
سنن ترمذي حدیث نمبر 2431 میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا میں کیسے آرام کروں جب کہ صور والے اسرافیل علیہ السلام «صور» کو منہ میں لیے ہوئے اس حکم پر کان لگائے ہوئے ہیں کہ کب پھونکنے کا حکم صادر ہو اور اس میں پھونک ماری جائے، گویا یہ امر صحابہ کرام رضی الله عنہم پر سخت گزرہ تو اس پر آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ کہو حسبنا اللہ و نعم الوکیل علی اللہ توکلنا
یعنی میرے لیے اللہ ہی کافی ہے اور وہ کیا ہی اچھا کارساز اور اللہ ہی پر ہم نے توکل کیا ۔
اسی طرح ایک حدیث مبارکہ کے مطابق لوگوں نے نبی پاک کی بارگاہ میں آکر کہا کہ کفار آپ کے خلاف لشکر تیار کر رہے ہیں تو اس وقت آپ نے اسی دعا کو پڑھا یعنی حسبنا اللہ ونعم الوکیل ۔
Hasbunallahu Wa Ni’mal Wakeel Urdu
حسبنا اللہ ونعم الوکیل حضرت ابراہیم علیہ سلام کی دعا ہے اور اس یہ دعا ہر ناممکن کام کو ممکن بناتی ہے ۔
یاد رہے کہ آگ کا ٹھنڈا ہونا ناممکن ہے لیکن جب نمرود نے جناب ابراہیم علیہ سلام کو آگ میں ڈالا تو اس وقت آپ نے حسبنا اللہ ونعم الوکیل پڑھا اور اس دعا کی برکت سے اللہ نے حضرت ابراہیم علیہ سلام کے لئے آگ کو ٹھنڈا فرمادیا ۔لہذا قدیم زمانے سے کسی بھی ناممکن کام کو ممکن بنانے کی لئے حسبنا اللہ ونعم الوکیل کی برکات حاصل کی جاتی رہی ہیں اور آج بھی اس کی برکات دنیا میں بے شمار مسلمان حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جس مسلمان کو ایک بار حسبنا اللہ ونعم الوکیل کی روحانی برکات حاصل ہو جاتی ہیں اسے تمام زندگی مشکل ، پریشانی ، تنگدستی اور دشمن کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔یاد رہے کہ جن لوگوں کو زندگی میں بہت کم محنت سے بہت بڑی بڑی کامیابیاں حاصل ہوجاتی ہیں انہوں نے یا ان کے والدین نے کسی نہ کسی دعا کے زریعے روحانی مدد حاصل کی ہوتی ہے ۔جبکہ روحانی مدد حاصل کرنے کا بہترین زریعہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ہے۔ روحانی مدد وظیفہ کے زریعے حاصل کی جاتی ہے اور ایسا ہی ایک بے حد مجرب اور معجزاتی اثرات کا حامل وظیفہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ہے جو آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوگا ۔
Hasbunallahu Wa Ni’mal Wakeel Wazifa
حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ کرنے کے بزرگوں نے بے شمار طریقے بیان فرمائے ہیں ۔لیکن یاد رہے کہ وظیفہ کرنا حدیث سے ثابت نہیں لیکن حدیث وظیفہ کرنے سے منع بھی نہیں فرماتی ، لہذا اگر تسبیح فاطمہ پر غور کیا جائے تو یہ بھی ایک وظیفہ ہے اور اسی طرح اگر ہر نماز کے بعد ایت الکرسی پڑھنے کی تلقین کی گئی ہے تو یہ بھی ایک وظیفہ ہی ہے ۔لہذا بہت سے بزرگوں نے وظائف کے زریعے بہت سے فوائد و برکات حاصل کی جو کہ سینہ با سینہ اور نسل اور در نسل منتقل ہوتی رہی اور آج بے شمار لوگ وظائف کو جانتے اور سمجھتے ہیں اور اس کے علاوہ وہ وظائف سے فائدہ حاصل کرنے کے راز بھی جانتے ہیں ۔لہذا وظائف میں سے ایک بہترین وظیفہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ہے اور اس دعا کا وظیفہ میں ایک خاص ٹاثیر ناممکن کو ممکن بنانا ہے ۔ یاد رہے کہ ہر مسلمان زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسی مشکل کا شکار ضرور ہوتا ہے جس سے آذاد ہو پانا اسے ناممکن لگتا ہے ایسی مشکلات رزق ، جاب ، کاروبار ، دشمن ، شادی ، گھر اور بیماری سے متعلق ہو سکتی ہیں ۔لہذا جب مشکل سے نکلنے کی آپ کی ہر کوشش بے کار ہو جائے تو ایسی صورت میں آپ کو غیبی مدد کی ضرورت پڑتی ہے اور غیبی مدد حاصل کرنے کی دعا حسبنا اللہ ونعم الوکیل ہے ۔اس دعا مبارکہ کا وظیفہ کرنے سے آپ کو غیبی مدد حاصل ہوگی جس کی وجہ سے
آپ کو اللہ کی غیبی مدد حاصل ہوگی اور اس غیبی مدد کے زریعے آپ کو زندگی میں ہمیشہ کامیابی ، عزت ، محبت اور مشکلات سے نجات حاصل ہوگی ۔
حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درو شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ۔
نوافل ادا کرنے کے بعد آپ ایک مرتبہ سورہ ابراہیم تلاوت کریں اور اس کے بعد آپ 1900 مرتبہ دعا مبارکہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کریں ۔سورہ ابراہیم 13 پارہ میں ہے اور اس کی کل 72 آیات ہیں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک اسی طریقہ سے جاری رکھنا ہے ۔ وظیفہ شروع ہونے سے پہلے آپ کسی ایک مسکین کو کھانا کھلائیں اور اس کے علاوہ وظیفہ ختم ہونے کے بعد بھی آپ کم از کم ایک مسکین کو کھانا کھائیں ۔ اس وظیفہ کو وظیفہ کی شرائط کے مطابق کرنا ہے اور یہ شرائط آپ کو اس پوسٹ کے آخر میں حاصل ہوں گی ۔
14 دن وظیفہ کرنے کے بعد آپ کے لئے حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا روحانی فیض جاری ہو جائے گا جسکی وجہ سے آپ کی وجہ سے آپ کو زندگی کی ہر وہ خوشی حاصل ہو جائے گی جسکی آپ تلاش میں ہیں ۔
حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ کی آپ کو بے شمار روحانی برکات حاصل ہوں گی اور ان برکات کی تفصیل نیچے درج ہے ۔
Hasbunallahu Wa Ni Mal Wakeel Wazifa Benefits
حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو بے شمار روحانی اور ظاہری برکات حاصل ہوں گی اور ان برکات میں سے ہمارے اور بہت سے لوگوں کے مشاہدات میں آنے والی برکات و فوائد کی تفصیل آپ کو اس پوسٹ میں بتائیں گے ۔
حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ
آپ کی ہر مشکل آسان ہو جائے گی اور آئندہ زندگی آپ مشکلات اور پریشانیوں سے محفوظ رہیں گے ۔
آپ کو خواب کے زریعے ہر ظاہر ہونے والی پریشانی اور حل کے بارے میں اشارہ حاصل ہونے لگے گا ۔
آپ اور آپ کی اولاد ہمیشہ ناگہانی آفات و بلیات اور حادثات سے محفوظ رہیں گے ۔
آپ کے ظالم دشمن تباہ و برباد ہو جائیں گے ۔
آپ پر الزام لگانے والے اور آپ کی شدید مخالفت کرنے والے خود بخود زیر ہو جائیں گے ۔
آپ کے دشمن کے دل میں آپ کا خوف پیدا ہو جائے گا ۔
آپ کو فیملی اور معاشرہ میں عزت اور محبت حاصل ہوگی ۔
آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے آپ کو کامیابی حاصل ہوگی ۔
آپ کو مالی پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔
آپ کو جلد ہی ذیادہ پیسہ اور مال و دولت حاصل ہونے لگے ۔
آپ کو آپ کی پسند کے مطابق جاب حاصل ہوگی ۔
آپ کو جاب انٹرویو اور ہر امتحان میں کامیابی حاصل ہوگی ۔
آپ کو جاب میں ترقی ، اور کامیابی حاصل ہوگی ۔
آپ کی سیلری میں آضافہ ہونے لگے گا ۔
آفس کے لوگ آپ کو عزت اور محبت دینے لگے گے ۔
آپ کو جاب کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کبھی نہیں ہوگا ۔
اگر آپ کاروبار کرتے ہیں تو اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو کاروبار میں آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ کامیابی حاصل ہوگی ۔
آپ کا کاروبار آپ کو ذیادہ منافع دینے لگے گا ۔
آپ کو کاروبار کامیاب کرنے وہ سب سیکرٹ حاصل ہوں گے جو کہ آپ کے لئے ضروری ہیں ۔
آپ کو شادی کی ہر رکاوٹ سے نجات مل جائے گی ۔
بیٹی کو اس کی پسند کے مطابق رشتہ حاصل ہوگا ۔
اگر آپ کسی مخصوص شخص سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے ۔
اگر آپ محبت کی شادی میں کامیابی چاہتے ہیں تو ایسا دعا ابراہیم کے زریعے ممکن ہے ۔
آپ کے والدین آپ کی محبت کی شادی کے لئے جلد راضی ہو جائیں گے ۔
شادی اور رشتہ کی حفاظت کے لئے یہ وظیفہ مجرب ہے ۔
حسبنا اللہ ونعم الوکیل شادی اور ازدواجی زندگی میں خیروبرکت لانا ہے ۔
یہ وظیفہ میاں بیوی میں بے حساب محبت پیدا کرتا ہے ۔
شوہر غیر عورت کی محبت سے نجات پاتا ہے ۔
شوہر اپنی بیوی کو محبت اور اہمیت دینا شروع کر دیتا ہے ۔
خواتین طلاق ، غلط فہمی اور شک سے محفوظ رہتی ہیں ۔
خواتین کو ان کے سسرال میں عزت اور محبت حاصل ہوتی ہے ۔
آپ کے الگ گھر کی خواہش جلد پوری ہوگی ۔
بے اولاد جلد صاحب اولاد ہو جاتے ہیں ۔
اولاد صحت مند ، ذہن اور کامیاب رہتی ہے ۔
گستاخ اولاد فرمابرادر ہو جاتی ہے ۔
حسبنا اللہ و نعم الوکیل کا وظیفہ سے آپ کو بے حساب رزق ، پیسہ اور دولت حاصل ہونے لگے گی ۔
آپ کو آپ کی ہر جائز حاجت ہمیشہ حاصل ہوتی رہی گی ۔
آپ کا گھر جنات، نظربد اور دشمن کے اثرات سے پاک ہو جائے گا ۔
آپ حسد اور اس کے بد اثرات سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔
نظربد اور کالا جادو کا آپ پر اثر نہیں ہوگا ۔
جو کوئی بھی آپ پر کالا جادو کرئے گا اس کا اثر اسی پر پلٹ جائے گا ۔
آپ دشمن کی سازش کا شکار نہیں ہوں گے ۔
آپ کو بیماری سے شفاء حاصل ہوگی اور آئندہ زندگی آپ لا علاج بیماری سے محفوظ رہیں گے ۔
اگر آپ کے پاس گھر نہیں تو اللہ کی ذات آپ کو گھر اور گھر کا سکون عطا فرمائیں گے ۔
ہم نے آپ کو حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ اور اس وظیفہ سے حاصل ہونے والے چند دنیاوی فوائد کے بارے میں بتا دیا ہے ۔ ہم نے بہت کم فوائد بیان کئے ہیں اور جن چند فوائد کے بارےمیں ہمیں قدیم کتابوں اور وظیفہ میں کامیابی حاصل کرنے والے سے معلومات حاصل ہوئی ہیں وہ ہم نے آپ کے لئے پیش کردی ہیں ۔ لیکن آپ کو ان سے ہٹ کر بھی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں اور یہ فوائد آپ کو روحانیت کیسے عطا کرئے گی یا حقیقت روحانیت کو علم ہے جبکہ ہم سب جانتے ہیں کہ روحانیت اللہ کی طاقت ہے جو کہ انسانوں کے ناممکن کاموں کو اس کے لئے ممکن بناتی ہے ۔
ہم نے قدیم بزرگوں کی فارسی کتابوں میں حسبنا اللہ ونعم الوکیل کے مزید مخصوص وظائف بھی حاصل کئے ہیں ۔یہ سبھی وظائف ہم اس پوسٹ میں آپ کے لئے پیش کر رہے ہیں ، لہذا اگر آپ پہلے بیان کیا گیا وظیفہ نہ کرسکیں تو آپ اپنی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیچے موجود وظائف میں سے کسی ایک وظیفہ کا انتخاب کر کے اسے کر سکتے ہیں ۔ ان وظائف کی تفصیل نیچے درج ہے ۔
Hasbunallahu wa ni’mal wakeel Wazifa for Hajat
![arabic-ayat-e-karroma-image arabic ayat e karroma image](https://www.naadeali.com/wp-content/uploads/2025/01/arabic-ayat-e-karroma-image.jpg)
ہر انسان اپنے دل میں اپنی حاجات لے کر جیتا ہے ، بعض لوگ اپنی حاجات کو جلد پا لیتے ہیں جبکہ بعض افراد تمام زندگی اپنی معمولی حاجات کے لئے کوشش کرتے ہیں لیکن ان کو ان کی حاحات حاصل نہیں ہوتی۔ یاد رہے کہ جو افراد نحوست کا شکار ہو جاتے ہیں ان کی محنت کا 70 فیصد حصہ ہمیشہ ذیادہ ہوتا ہے اور بعض اوقات ان کی محنت اور کوشش کا صلہ کوئی اور لے جاتا ہے ۔لہذا اگر بری قسمت کی وجہ سے آپ کو آپ کی حاجات حاصل نہیں ہو رہی تو ایسی حاجات جو جلد حاصل کرنے کا شارٹ کٹ حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ ہے ۔ لہذا آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 313 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل اور 100 مرتبہ ایت کریمہ محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے 10 مرتبہ درود تنجینا اور 70 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے ۔ انشاء اللہ چند دن میں آپ کے جسم سے ہر قسم کی نحوست خارج ہو جائے گی اور آپ کو خیروبرکت اور اللہ کی مدد بھی حاصل ہوگی جس کی وجہ سے آپ کو آپ کی ہر حاجت حاصل ہونے کے لئے غیبی اسباب حاصل ہونا شروع ہو جائیں گے اور اس کے علاوہ آپ کی بعض حاجات آپ کو خود بخود بے حد آسانی سے حاصل ہو ں گی ۔
Hasbunallahu Wa Nimal Wakeel Wazifa for Rizq
![Surah-Shura-ayat-19 shurah shura ayat 19](https://www.naadeali.com/wp-content/uploads/2025/01/Surah-Shura-ayat-19.jpg)
اگر کوئی بھائی یا بہن رزق کی تنگی کا شکار ہیں اور کوشش کے باوجود ان کو رزق کی پریشانی سے نجات نہیں مل رہی تو اس مقصد کے لئے وہ جمعہ کے دن عشاء نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 100 مرتبہ سورہ شوریٰ کی ایت 19 اور 450 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل محبت سے ورد کریں اور یہ وظیفہ آپ 7 دن تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ 7 دن میں آپ کو رزق کی تنگی سے نجات مل جاے گی اور آپ کو جلد ہی بے حساب رزق آسانی سے حاصل ہونا شروع ہو جاے گا ۔ سورہ شوریٰ کی ایت 19 عربی میں اوپر درج کردی گئی ہے ۔ بیان کیا گیا وظیفہ زندگی میں خیروبرکت حاصل کرنے کے لئے کیا جاتا ہے ۔ یاد رہے کہ رزق میں کمی اور فراوانی کا دارمدار خیروبرکت پر ہوتا ہے ، یعنی خیروبرکت کی کمی رزق میں کمی کا سبب ہے جبکہ خیروبرکت کی کمی کا سبب ہمارئے برے اعمال ، حسد ، نطربد اور کالا جادو کے اثرات ہو سکتے ہیں ۔
لہذا زندگی میں خیروبرکت حاصل کرنے کے لئے سورہ شوریٰ ایت 19 اور حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ قدیم زمانے سے کیا جاتا رہا ہے اور اس کی برکت سے فرد کو بے حساب رزق ، پیسہ ، عزت اور کامیابی جلد حاصل ہونے لگ جاتی ہے ۔ بیان کیا گیا وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10مرتبہ درود ابراہیمی اور 70 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرنے کی عادت بنائیں ۔
Hasbunallahu wa ni’mal wakeel for Money
![astaghfirullaha-rabbi-wa-at astaghfirullaha rabbi wa atubu ilaih](https://www.naadeali.com/wp-content/uploads/2025/01/astaghfirullaha-rabbi-wa-at.jpg)
ہر کوئی کم وقت میں ذیادہ پیسہ حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ ایسا ہر کسی کے لئے ممکن نہیں لیکن اگر کوئی بھائی یا بہن حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ کرتے ہیں تو اس کی برکت سے انہیں بہت کم وقت میں بہت ذیادہ پیسہ حاصل ہونے کے لئے اسباب نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ لہذا جلد پیسہ ، رزق اور دولت حاصل کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ واقعہ 100 مرتبہ استغفراللہ ربی من کل ذنب و اتوب الیہ اور 700 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرنے کی عادت بنا لیں اور اس میں آپ بلا مجبوری ناغہ نہ کریں اس کے علاوہ آپ نے عشاء کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورہ واقعہ تلاوت کرنے کی عادت بھی بنانی ہے ، انشاء اللہ ذیادہ دیر نہیں لگے گی کہ آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ پیسہ حاصل ہونے لگے گا ۔ یہ وظیفہ بیوی اپنے شوہر کی نیت سے کر سکتی ہے ۔ لیکن یاد رہے کہ آپ کو پیسہ حاصل ہونے کے لئے اسباب حاصل ہوں گے اور ان اسباب کا استعمال کرکے آپ نے پیسہ خود ہی کمانا ہے ۔ کوئی موکل یا جن آپ کو پیسہ لا کر نہیں دے گا اور نہ ہی ایساء ہوتا ہے بلکہ ایسی باتیں کہانیوں میں اچھی لگتی ہیں حقیقی زندگی میں نہیں ، اس لئے خود کو دھوکا نہ دیں بلکہ پیسہ حاصل کرنے کے لئے صحیح راستہ اور خیروبرکت حاصل کرنے کی کوشش کریں انشاء اللہ آپ کو پیسہ اور مال ودولت ضرور حاصل ہوگی ۔
Hasbunallahu Wa Nimal Wakeel Wazifa for Job
![surah-al-imran-ki-ayat-26-2 surah al imran ki ayat 26-27](https://www.naadeali.com/wp-content/uploads/2025/01/surah-al-imran-ki-ayat-26-2.jpg)
جاب رزق حاصل کرنے کا ایک وسیلہ ہے اور جو افراد رزق میں رکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں تو انہیں جاب کے حوالے سے بے شمار پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے ۔ ایسی پریشانیوں میں کوشش کے باوجود جاب حاصل نہ ہونا ، جاب حاصل ہونے کے جاب کا ختم ہو جا نا یا خود جاب کا چھوڑ دینا شامل ہے ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن جاب نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں تو وہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ کے زریعے 14 دن میں جاب حاصل کرسکتے ہیں ۔ حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ کی برکت سے آپ کو آپ کی پسند کی جاب حاصل ہو جائے گی ، آپ کو جاب انٹرویو میں کامیابی حاصل ہوگی اس کے علاوہ آپ کو جاب میں ترقی ، عزت اور کامیابی بھی ہمیشہ حاصل ہوتی رہے گی ۔
اس وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 12 مرتبہ سورہ آل عمران کی ایت 26 اور 27 تلاوت کریں اور اس کے بعد آپ 700 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے اور وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 70 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن سے پہلے آپ کو آپ کے مطلب کی جاب حاصل ہو جائے گی اور اس جاب میں آپ کو ترقی ، عزت اور کامیابی بھی حاصل ہوگی ۔
سورہ آل عمران کی ایت 26 اور 27 عربی میں اوپر درج کر دی گئی ہیں ۔
Hasbunallahu Wa Nimal Wakeel Wazifa for Business
![last-2-ayat-of-surah-baqara last 2 ayat of surah baqarah](https://www.naadeali.com/wp-content/uploads/2025/01/last-2-ayat-of-surah-baqara.jpg)
کسی بھی کاروبار کو آسانی سے اور محض محنت کے زریعے کامیاب کرنا ممکن نہیں بلکہ کاروبار کو کامیاب کرنے کےلئے آپ کو خیروبرکت اور کامیاب سوچ کی ضرورت ہے لیکن بعض اوقات نطربد اور حسد کے اثرات فرد کے کاروبار کو کامیاب ہونے سے روک دیتے ہیں ، لہذا ایسی صؤرت میں بے حد محنت اور پیسہ لگانے کے باوجود فرد کو اس کے کاروبار میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی ۔اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتے ہیں کہ ان کو کاروبار میں جلد کامیابی اور زیادہ منافع حاصل ہو اور ایسا ہمیشہ ہوتا رہے تو اس کے لئے سب سے ذیادہ ضروری کاروبار کو حسد ، نظربد اور کالا جادو سے بچانا ہے جبکہ ایسی روحانی حفاظت کے لئے بہترین وظیفہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ہے ۔اس وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات اور 450 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے ۔ 14 دن کے بعد آپ ہر نماز کے بعد ایل مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات اور 10 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ہر نماز کے بعد پڑھنے کی عادت بنائیں ۔ انشاء اللہ یہ چھوٹا سا عمل آپ کے کروبار کو آپ کے سوچ سے بھی ذیادہ کامیاب بنا دے گا ۔
Hasbunallahu Wa Nimal Wakeel Wazifa for Dushman
اگر کوئی بھائی یا بہن دشمن کی وجہ سے پریشان ہیں تو ایسے دشمن سے نجات اور حفاظت کے لئے آپ روزانہ 100 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرنے کی عادت بنا لیں انشاء اللہ اس دعا مبارکہ کی برکت سے آپ ہر قسم کے ظاہری باطنی دشمنوں سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے اور کوئی بھی دشمن آپ کو کسی بھی حوالے سے کسی بھی قسم کا نقصان نہیں دے سکے گا ۔ حسبنا اللہ ونعم الوکیل روحانی حفاظت کے لئے عظیم دعا ہے یاد رہے کہ گھر بچوں اور کاروبار کی حفاظت اور خیروبرکت کے لئے حسبنا اللہ ونعم الوکیل بے مثل دعا ہے
Hasbunallahu Wa Nimal Wakeel 111 Times
اگر کسی بھائی یا بہن کی کوئی حاجت ہے تو وہ دعا مبارکہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل کو 111 مرتبہ پڑھ کر اللہ کی بارگاہ میں دعا کرے ۔ یہ عمل 3 دن دھرانے سے اللہ کی ذات غیبی اسباب پیدا فرامادیتے ہیں ۔
Hasbunallahu Wa Nimal Wakeel 333 Times
علم جفر میں 3 عدد کو بے حد فضیلت حاصل ہے لہذا کچھ روحانی ماہرین کے مطابق اگر حسبنا اللہ ونعم الوکیل کو 333 مرتبہ ورد کیا جاے تو اس کی برکت سے اللہ کی ذات اس فرد کی زندگی کی روکاوٹوں کو دور فرمادیتے ہیں ۔ لہذا اگر کسی فرد کو ہر کام میں روکاوٹ کو سامنا ہو تو وہ 3 دن تک روزانہ 333 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرے انشاء اللہ اللہ کی ذات ان کی زندگی کی ہر روکاوٹ کو غیب سے دور فرمادیں گے ۔
Hasbunallahu Wa Nimal Wakeel 500 Times
بعض افراد بری قسمت کی وجہ سے زندگی میں ہمیشہ ناکامی کا شکار ہوتے ہیں ۔ لہذا اگر آپ کو زندگی میں ہر کام میں محنت اور کوشش کے باوجود ناکامی کا سامنا ہو رہا ہوتو ایساء بری قسمت کی وجہ سے ہوتا ہے اور بری قسمت کا علاج حسبنا اللہ ونعم الوکیل میں ہے ۔ لہذا آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 500 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کریں اور یہ عمل آپ 14 دن تک جاری رکھیں ۔انشاء اللہ 14 دن میں اللہ کے کرم سے آپ کی قسمت اچھی ہو جاے گی جس کی وجہ سے آپ کو ہرکام میں غیبی کامیابیاں حاصل ہونے لگیں گی ۔
Hasbunallahu Wa Nimal Wakeel 7 Times
اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتے ہیں ان کی تمام پریشانیاں خود بخود غیب سے دور ہوتی رہیں اور ان کو زندگی میں رزق ، پیسہ ، عزت اور مال کی کبھی کمی نہ آئے اور اس کے علاوہ ان کی ہر حاجت ہمیشہ غیب سے پوری ہوتی رہے تو اس کے سب سے آسان وظیفہ یہ ہے کہ آپ ہر فرض نماز کے بعد 7 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل پڑھ لیا کریں ۔ یہ وظیفہ آپ ہمیشہ جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو آپ کے ہر کام میں غیبی مدد حاصل ہونا شروع ہو جاے گی ۔ ہم نے آپ کو حسبنا اللہ ونعم الوکیل کے تمام مشہور اور مجرب وظائف بتا دئے ہیں۔ لیکن یاد رہے وظیفہ کرنا کوئی کھیل نہیں بلکہ وظیفہ اللہ کے ایک روحانی نظام سے جڑنے کی مشق ہے اور کسی بھی شخص کو بے حد آسانی سے کسی وظیفہ میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی لیکن ہم نے 25 سالوں میں وظائف میں ناکامی کی وہ سبھی وجوہات تلاش کی ہیں جس کی وجہ سے 99 فیصد لوگ کو وظائف میں ناکامی کا سامنا ہو جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ہم نے یہ بھی مشاہدہ کیا ہے کہ اگر کسی فرد کو اس کی زندگی میں صرف ایک وظیفہ میں کامیابی حاصل ہو جاتی ہے تو وہ ایک وظیفہ اس کی زندگی بدل دیتا ہے۔ اس لئے کوئی بھی وظیفہ شروع کرنے سے پہلے اس کی شرائط ، احیتاطی تدابیر اور وہ راز بھی جان لیں جو کہ آپ کو وظیفہ میں کامیاب کریں گی اور یہ ساری تفصیل حاصل کرنے کے لئے نیچے موجود بٹن کو کلک کریں ۔
یاد رہے کہ وظیفہ میں کامیابی آپ کی زندگی بدل سکتی ہے ، لیکن وظیفہ کی صحیح شرائط پر عمل کئے بغیر کسی بھی فرد کو وظیفہ میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی، لہذا وظیفہ میں کامیابی کی صحیح شرائط جاننے کے لیے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔