Durood Shareef?
Durood Shareef nafli ibaadat mein sab se afzal ibadat maani jati hai jo qubooliyat ka khaas darja rakhti hai. Durood Shareef ke be shumaar barkaat hain jo ek insaan ke liye define karna mumkin nahin. Har woh kaam jo duniyawi hawalay se na mumkin hota hai. Woh mushkil jo insaan ke liye jaan ka azaab ban jaati hai. Durood Shareef ke sabab door ho jati hai. Durood Shareef ko parhnay ke fazilat bohat si ahadees mein mojood hai. Jaise ke aik hadees mein Rasool Allah صلى الله عليه وسلم ne Farmaya: Jis ne mujh par aik bar Durood bheja, Allah Ta’ala us par 10 Rehmaten nazil farmaye ga. (Sahih Muslim)
Rasool Allah صلى الله عليه وسلم ne farmaya: Meri qabr ko eid ki jaga na banao, aur apne gharo ko qabrain na banao, balkay mujh par Durood bheja karo, kyun ke tum jahan kahin bhi ho, tumhara Durood mujh tak pounchta hai. (Sunan Abi Dawood)
Bhut se log Durood Shareef Ki ehmiyat se waqif Hain aur Isi liye bohat se afraad Durood Shareef ko mushkilat ke hal ke liye, bimari se shifa ke liye, aur duniyawi aur rohani tamam masail se nijat ke liye parhte hain aur buzurgan deen ne bhi Durood Shareef ki fazilat ko byaan kiya hai aur Durood Shareef ko har pareshani se nijat ke liye parhnay ki talqeen ki hai. Isi liye aaj ki is post mein hum aap ko Durood Shareef ka khas wird batayen ge jis se aap apni tamam pareshaniyon aur musebaton se nijat hasil kar lenge.

Durood Shareef Wazifa Urdu

درود شریف نفلی عبادات میں سب سے افضل عبادت مانی جاتی ہے جو قبولیت کا خاص درجہ رکھتی ہے۔ درود شریف کے بے شمار برکات ہیں جو ایک انسان کے لیے بیان کرنا ممکن نہیں۔ ہر وہ کام جو دنیاوی حوالے سے ناممکن ہوتا ہے۔ وہ مشکل جو انسان کے لیے جان کا عذاب بن جاتی ہے۔ درود شریف کے سبب دور ہو جاتی ہے۔دورد شریف کو پڑھنے کے فضائل بہت سی احادیث میں موجود ہیں ۔
جیسے کہ ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔ (صحیح مسلم)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری قبر کو عید کی جگہ نہ بناؤ، اور اپنے گھروں کو قبریں نہ بناؤ، بلکہ مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ تم جہاں کہیں بھی ہو تمہارا درود مجھ تک پہنچتا ہے۔ (سنن ابی داؤد)
یاد رہے کہ آپ نبی پاک کی ذات مبارک پر درود پڑھنا مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور دنیا و آخرت کی ہر پریشانی کا حل درود پاک میں ہے اور درود پاک کی برکت سے آپ اپنی ہر حاجت کو اللہ کی بارگاہ سے حاصل کر سکتے ہیں ۔ لیکن بزرگ فرماتے ہیں کہ کہ درود پاک کو اپنے کسی مقصد کے حل کے لئے پڑھنا افضل نہیں بلکہ افضل یہ ہے درود پاک کو بغیر کسی مقصد کے محبت میں پڑھا جاے ۔ کیونکہ جو مسلمان محبت سے درود پاک پڑھتے ہیں انہیں اللہ کی محبت حاصل ہو جاتی ہے ۔ ہم سب جانتے ہیں کہ جس سے محبت کی جاتی ہے اس کے ساتھ سودے بازی نہیں کی جاتی ۔ اور جب ہم یہ مان کر درود شریف پڑھتے ہیں کہ ہمارا فلاں کام ہو جاے اور کام ہونے کے بعد ہم درود شریف کا ورد چھوڑ دیں تو یہ ایک شرط اور سودے بازی ہے جو کہ افضل نہیں ۔لیکن جیسا کہ ہم نے پہلے بتایا کہ دورد شریف کا ورد محبت سے کرنے والے کواللہ کی محبت حاصل ہو جاتی ہے ۔اب خود سوچیں کہ ہم جس سے محبت کرتے ہیں تو کیا ہم اسکی ضرورتوں کا خیال نہیں رکھتے ۔؟ اسی طرح اللہ کو آپ کی ضرورتوں اور حاجات کا علم ہے اور جب آپ کو اللہ کی محبت حاصل ہو گی تو کیا اللہ آپ کی ضرورتوں کا خیال نہیں رکھے گا ۔ یہی وہ مقام ہے جہاں ہمیں کسی غیبی طاقت کے موجود ہونے کا یقین ہوتا ہے ۔یعنی اللہ کی موجودگی کا احساس اللہ کی مدد سے ہوتا ہے ۔اور اللہ کی مدد حاصل ہونے کا ایک راستہ محبت سے اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود پڑھنا ہے ۔
ہم نے دورد شریف کی برکات حاصل کرنے کا سب سے خاص راز آپ سے شئیر کر دیا ہے ۔ اور اگر محض دنیاوی پریشانیوں کے لئے درود شریف ورد کرنے والے کو بھی فیض حاصل ہوتا ہے اور اللہ کی ذات اس کے دل کو صاف کردیتے ہیں اور آہستہ آہستہ فرد کی خواہشات وہی ہو جاتی ہیں جو کہ آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند ہیں ۔ دنیاوی حوالے سے درود شریف کے بے شمار فائدے ہیں
بہت سے افراد درود شریف کی اہمیت اور اس کے ورد سے حاصل ہونے والی برکات سے واقف ہیں اور اسی لیے بہت سے لوگ درود شریف کو مشکلات کے حل کے لیے ، بیماری سے شفا کے لیے اور دنیاوی اور روحانی تمام مسائل سے نجات کے لیے پڑھتے ہیں اور بزرگان دین نے بھی درود شریف کی فضیلت کو بیان کیا ہے اور درود شریف کو ہر پریشانی سے نجات کے لیے پڑھنے کی تلقین کی ہے۔ لہذا آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو درود شریف کا خاص ورد بتائیں گے جس سے آپ اپنی تمام پریشانیوں مصیبتوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔

Drood Shareef Wazifa

لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن کسی مشکل ، پریشانی یا بیماری میں مبتلا ہیں نظر بد ،جادو ، جنات ، آسیب سے نجات چاہتے ہیں یا وہ نوجوان حضرات جو بے روزگاری کے مرض اور رشتہ کی بندش کا شکار ہیں یا کسی دشمن کو آپ شکست دینا چاہتے ہیں اور دشمن کے شر سے اپنی حفاظت چاہتے ہیں۔ تو آپ چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 21_21 بار سورہ اخلاص کی تلاوت کریں ۔ اس کے بعد آپ 3000 درود شریف صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھیں۔ یہ عمل آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ روزانہ 10 بار درود شریف پڑھنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں۔ انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے آپ کی تمام مشکلات غیب سے حل ہونے کے لیے اللہ کی ذات اسباب بنا دیں گے اور آپ کو ہر فکر اور پریشانی سے نجات مل جائے گی۔

Drood Shareef Wazifa Benefits

اب ہم آپ کے ساتھ درود شریف کے وہ فضائل و کمالات شئیر کریں گے۔ جن کا بہت سے لوگوں نے مشاہدہ کیا ہے اور اپنی مشکلات سے اللہ کے حکم سے نجات حاصل کی ہے۔ درود شریف کے ورد سے حاصل ہونے والی برکات درج ذیل ہیں۔
درود شریف ایک فرد کے لیے پروٹیکشن کا کام کرتا ہے۔ جب بھی کوئی فرد درود شریف پڑھتا ہے تو اللہ کی ذات اسے اپنی خاص رحمت سے نوازتے ہیں۔
درود شریف سے انسان کو بے پناہ روحانی سکون میسر ہوتا ہے۔
انسان کو تمام نفسیاتی الجھنوں سے نجات ملتی ہے۔
درود شریف کو جس بھی پریشانی سے نجات کے لیے پڑھا جاتا ہے وہ پریشانی نا صرف دور ہوتی ہے بلکہ فرد کو یوں معلوم ہوتا ہے گویا وہ کسی مشکل میں مبتلا ہی نہیں تھا۔
درود شریف کی برکت سے انسان کے مقصد اور کامیابی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔
درود شریف کے ورد سے اینگزیٹی اور ڈپریشن سے نجات ملتی ہے۔
درود شریف کے ورد سے فرد کو اچھا روزگار فراہم ہوتا ہے۔
انسان نظر ، جادو ، بد اثرات اور آسیب سے اللہ کی پناہ میں رہتا ہے۔
فرد کی تمام مشکلات غیب سے حل ہو جاتی ہیں۔
رشتے کی بندش سے نجات ملتی ہے۔ فرد کو اچھا ہمسفر اللہ کی ذات عطا فرماتے ہیں۔
وہ افراد جو جادو یا نظر بد کا شکار ہوتے ہیں درود شریف کی برکت سے شفایاب ہو جاتے ہیں ۔
درود شریف کے ورد سے میاں بیوی میں محبت بڑھتی ہے۔
گھر میں امن و سکون ہوتا ہے۔
فرد کو اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔ درود شریف کی برکت سے انسان اللہ کی رحمتوں کے سائے میں رہتا ہے۔
فرد جس چیز کے حصول کی بھی دعا کرتا ہے اس کی دعا قبول ہوتی یے۔
درود شریف کی برکت سے فرد کی قسمت سنور جاتی ہے۔
فرد کی ناکامی کامیابی میں بدل جاتی ہے۔
اللہ کی ذات فرد کو اتنا عطا کرتے ہیں کہ فرد خود حیران رہ جاتا ہے۔
رزق میں برکت ہوتی ہے۔ فاقوں سے نجات ملتی ہے۔
بے روزگار کو اچھا روزگار ملتا ہے۔
بیمار کو اللہ کی ذات شفا عطا فرماتے ہیں۔
دشمن سے کے شر سے محفوظ رہنے اور نجات کے لیے درود شریف کا ورد بہت پر اثر مانا جاتا ہے۔
نیز ہر قسم کی مشکل کا حل درود شریف میں ہے۔ لہذا اگر آپ درود شریف کی برکات ہمیشہ کے لیے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ روزانہ 10 بار درود شریف لازمی پڑھیں۔ انشاء اللہ آپ کو اس کے حیران کن دنیاوی اور روحانی فوائد حاصل ہوں گے۔

Whatsapp: +92 328 4765719

Find Urdu Wazaif Here