کیا اسمِ اعظم میرے نام کے مطابق ہوتا ہے؟
اسمِ اعظم فور مائی نیم یعنی نام کے مطابق اسمِ اعظم کو حاصل کر کے اس کا وظیفہ کرنے کا رواج قدیم ہے اور اس طریقہ کو بہترین بھی مانا جاتا ہے۔ کچھ بزرگ کہتے ہیں کہ ضروری نہیں کہ آپ اپنے ہر مقصد کے لیے الگ الگ وظیفہ کریں۔ بلکہ آپ اللہ کا کوئی ایک نام لے کر ساری توجہ اس کے ورد کرنے پر دیں۔ اس طرح کرنے سے وقت گزرنے کے ساتھ آپ کے اندر اُس اسم کا روحانی فیض آنے شروع ہو جاتا ہے جس کا آپ ورد کر رہے ہوتے ہیں اور وہی روحانی فیض آپ کے ہر مقصد کو اللہ کے حکم سے پورا کرتا ہے۔
اگر کوئی فرد اپنے ہر مقصد کے لیے الگ وظیفہ کرے گا تو ضروری نہیں کہ وہ اپنی زندگی میں کسی ایک وظیفہ کا بھی فیض حاصل کر سکے۔ لہذا جو افراد اسمِ اعظم کو لے کر چلتے ہیں ان کے لیے ان کے تمام مقاصد کا حل صرف اسی اسمِ اعظم میں ہوتا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسمِ اعظم کو کس طرح حاصل کیا جائے؟
اسمِ اعظم شریف کو بہت سے لوگ اپنے نام کے عدد کے مطابق تلاش کر کے ذکر کرتے ہیں جو کہ ایک عام سا طریقہ ہے۔ یہ طریقہ کتابوں اور یوٹیوب کے بےشمار ویڈیوز سے آپ کو حاصل بھی ہو جائے گا۔ لیکن اسمِ اعظم تک رسائی اور اس کا فیض حاصل کرنے کا جو طریقہ سب سے خاص ہے یہ آپ کو کتابوں اور انٹرنیٹ سے حاصل نہیں ہو گا۔

Isme Azam For My Name

اسم اعظم کی تلاش کے بہت سے طریقے بزرگوں نے بیان فرمائے ہیں جن میں اعداد کے ذریعے اسم اعظم کی تلاش کا طریقہ کافی مشہور ہے اور یہ طریقہ کتابوں اور یوٹیوب کی بہت سی ویڈیو میں آپ کو حاصل ہوجائے گا ۔
بہت سے لوگ اس طریقہ سے اسم اعظم حاصل کرکے ورد کرتے ہیں لیکن وہ اسم اعظم کا ظاہری و باطنی فیض حاصل کرنے میں اکثر ناکام رہتے ہیں ۔
لیکن اصل میں اسم اعظم حاصل کرنے کا جو صحیح طریقہ ہے وہ بزرگوں کے سینوں تک محدود رہا ۔
اس کی وجہ یہ بھی سمجھی جاتی تھی کہ کوئی فرد اسم اعظم کا فیض حاصل کرکے اسے اپنے غلط مقاصد کے لئے استعمال نہ کرے ۔
ناظرین اصل میں آپ کے لئے اسم اعظم وہ ہے جسکا اشارہ آپ کو اللہ کی ذات کی طرف سے ہو ۔اور یہ اشارہ حاصل کرنے کے لئے آپ 3 دن تک مراقبہ شان علی محبت سے ادا کریں ۔ انشاء اللہ 3 روز میں آپ کو خواب یا ظاہر میں جس اسم باری تعالیٰ یا قرآنی آیت کے پڑھنے کا اشارہ ہو گا وہی آپ کے لئے اسم اعظم ہے ۔
یہ اشارے بعض اوقات بہت واضع ہوتے ہیں اور بعض اوقات اتنے مدہم ہوتے ہیں کہ فرد یا تو سمجھ ہی نہیں پاتا یا اسے یاد ہی نہیں رہتا کہ اس نے خواب میں کیا دیکھا ۔
لہذا مراقبہ کرنے کے 3 دن بعد آپ ہمیں اطلاع کریں انشاء اللہ  پوری ٹیم آپ کو دیکھائی دینے والے یا سنائی دینے والے اشارے کے مطلب کو سمجھتے ہوئے آپ کو اسم اعظم اور اسکے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کر دیں گی ۔
یاد رہے کہ آپ کو اس طریقہ سے جو اسم اعظم حاصل ہوگا وہ آپ کی تمام زندگی کی حاجات کی تکمیل کے لئے کافی ہے اور اسی اسم اعظم کو حاصل کرنے کے لئے زمانہ قدیم میں لوگ  ساری زندگی محنت کرتے رہے ہیں ۔
عقل مند کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔

Isme Azam For My Name

اس مراقبہ کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد باوضو قبلہ رخ ہو کر بیٹھ جائیں ۔ اسکے بعد آپ ایک مرتبہ الحمد شریف اور 3 مرتبہ سورہ اخلاص اور ایک مرتبہ درود ابراہیمی محبت سے پڑھ کر آنکھیں بند کرکے یہ تصور کریں کہ آپ کے دل کے اوپر جناب مولاعلی علیہ سلام کا نام مبارک” علی ” نور سے لکھا ہوا ہے ۔
اس تصور کو آپ نے 15 منٹ تک جاری رکھنا ہے ۔ مراقبہ کے دوران بے خیالی کا عالم اور دل کے تیز دھڑکنے کا احساس ہوگا ۔
اور عین ممکن ہے کہ آپ کو آپ کا دل علی علی ذکر کرتا ہوا محسوس بھی ہو ۔ آپ نے صرف 15 منٹ تک بتائے ہوئے تصور کو قائم رکھنے کی کو شش کرنی ہے اور 3 دن کے بعد دیکھائی دینے والے خواب  ہمیں بتانے ہیں ۔ انشاء اللہ 3 دن میں آپ کو اسم اعظم کے حوالے سے جو بھی اشارہ ہوگا اس حوالے سے ہم آپ کی رہنمائی کرنے کی مکمل کوشش کریں گے ۔
یاد رہے کہ اسم اعظم کی عطاء جناب مولاعلی علیہ سلام کے فیض کا ایک حصہ ہے اور جسے یہ حصہ  سرکار کی بارگاہ سے عطاء ہوگیا اس کے لئے کچھ بھی ناممکن نہیں ۔ اور اسی اسم اعظم کی برکت سے آپ کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ تک ر سائی ہوگی یہ مراقبہ مولا پنجتن پاک سے محبت کرنے والوں کے لئے خاص ہے 

Isme Azam Date of Birth Urdu

اسم اعظم تاریخ پیدائش سے بھی تلاش کیا جاتا ہے ۔ لہذا ہم نے آپ کے لئے تمام روحانی علوم کو یکجاء کرکے ایک ایپ بنائی ہے ۔ یہ ایپ ہماری سائٹ کے ہوم پیج پر موجود ہے ۔ اس ایپ میں آپ اپنی تاریخ پیدائش درج کرکے سبمٹ کا بٹن پریس کردیں ۔ آپ کو اس ایپ سے آپ کی شخصیت ، خوبیاں ، خامیاں اور آپ کی زندگی کے بارے میں تفصیل حاصل ہوگی جو کہ ہمارا ایک اندازہ ہے ۔ اگر ہمارا اندازہ صحیح ہوا تو اس میں موجود اسم اعظم بھی آپ کے مزاج اور روحانی طیبعت کے مطابق ہوگا ۔ لہذا اگر اس ایپ میں بتائی گئی تفصیل آپ کی زندگی سے میچ کرتی ہےتو آپ خوش قسمت ہیں کیونکہ اسی جگہ بتایا گیا اسم اعظم آپ کے لئے پرفیکٹ میچ ہے ۔

جو لوگ حسد اور نحوست سے خود کو بچا لیتے ہیں ان کو وظیفہ کئے بغیر ہی زندگی میں سب کچھ حاصل ہو جاتا ہے جبکہ حسد اور نحوست کا شکار افراد کو وظیفہ میں بھی کامیابی نہیں ملتی ، لہذا اگر آپ چاہتے کہ آپ کا وقت برباد نہ ہو تو آپ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے چند باتیں اپنے ذہن میں رکھیں ، ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ کئے بغیر آپ کے مقصد میں کامیابی حاصل ہو جائے ۔ اس لئے نیچے موجود  بٹن پر کلک کریں ۔