Is post mein hum Exam mein kamyabi ke liye aapko Surah Qasas ki Ayat 24 ka asaan Wazifa bata rahe hain. Yaad rahe ke sahih mehnat behtareen Dua hai. Baaz student sara din aur saari raat books hath mein rakhte hain aur kuch yaad karne ki koshish karte hain, lekin shaam tak unse kuch bhi yaad nahin ho pata. Iski wajah ye hai ke woh Lesson yaad karne par focus nahin kar paate aur sara saal aise hi guzar jata hai jiski wajah se unhein imtehan mein kamyabi nahin milti. Lekin nakami par unke walidain aur woh khud ye sochte hain ke unhone sara saal mehnat ki, lekin unhein kamyabi hasil nahin hui. Lekin woh ye nahin sochte ke unki mehnat karne ka tareeqa ghalat hai. Lehaza student ki lesson par tawajjah hona zaroori hai. Aur yahi sahih mehnat hai aur jab koi student chand din tawajjah se parhne ki koshish karta hai to uski aadat sahih ho jati hai. Is post mein aap ko jo Wazifa bataya ja raha hai, uski barkat se aap ko lesson par tawajjah karne ki aadat bhi ho jayegi. Aapki taleemi islah bhi hogi. Aap ki zehanat achi ho jayegi aur aapko imtehan aur zindagi ke har maidan mein kamiyabi hamesha hasil hoti rahegi. Is Wazifa ki tafseel neechay di gayi hai.

Wazifa For Exam Success In Urdu

Surah Qasas ki Ayat 24

اس پوسٹ میں ہم امتحان میں کامیابی کے لئے آپ کو سورہ قصص کی آیت 24 کا آسان وظیفہ بتارہے ہیں ۔ یاد رہے کہ صحیح محنت بہترین دعا ہے ۔ بعض طالب علم سارہ دن اور ساری رات کتابیں ہاتھ میں رکھتے ہیں اور کچھ یاد کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن شام تک ان سے کچھ بھی یاد نہیں ہو پاتا۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ سبق یاد کرنے پر توجہ نہیں کر پاتے اور سارا سال ایسے ہی گزر جاتا ہےجس کی وجہ سے انہیں امتحان میں کامیابی نہیں ملتی ۔ لیکن ناکامی پر ان کے والدین اور وہ خود یہ سوچتے ہیں کہ انہوں نے سارا سال محنت کی لیکن انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔ لیکن وہ یہ نہیں سوچتے کہ ان کی محنت کرنے کا طریقہ غلط ہے ۔ لہذا طالب علم کی سبق پر توجہ ہونا ضروری ہے ۔ اور یہی صحیح محنت ہے اور جب کوئی طالب علم چند دن توجہ سے پڑھنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی عادت صحیح ہو جاتی ہے ۔ اس پوسٹ میں آپ کو جو وظیفہ بتایا جا رہا ہے اسکی برکت سے آپ کو سبق پر توجہ کرنے کی عادت بھی ہو جائے گی ۔ آپ کی تعلیمی اصلاح بھی ہوگی ۔ آپ کی ذہانت اچھی ہو جائے گی اور آپ کو امتحان اور زندگی کے ہر میدان میں کامیابی بھی ہمیشہ حاصل ہوتی رہے گی ۔ اس وظیفہ کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Wazifa For Exam Success

ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر آپ یہ دعا مبارکہ یاد کر لیں اور فجر کی نماز کے بعد آپ پہلے 10 مرتبہ درود پاک پڑھ لیں اور اس کے بعد آپ ہاتھ مثل دعا اٹھا کر ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر 10 مرتبہ پڑھیں اور اپنے سینے پر دم کرلیں ۔اگر آپ کے امتحانات شروع ہیں تو آپ پیپر دینے سے پہلے اس دعا مبارکہ کو 3 مرتبہ پڑھ لیں اور اس کے بعد پیر لکھنا شروع کریں ۔اگر آپ کے امتحانات ہو چکے ہیں اور آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کا رزلٹ اچھا آئے تو آپ ہر فرض نماز کے بعد 10 مرتبہ درود پاک اور 10 مرتبہ دعا مبارکہ ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر پڑھ لیا کریں اور رزلٹ آنے تک یہ وظیفہ جاری رکھیں انشاء اللہ آپ کو کامیابی حاصل ہوگی ۔ اگر آپ اس دعا مبارکہ کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس رکھ لیں تو بھی افضل ہے ۔ لیکن کمرہ امتحان میں اس تعویز کو اتار کر جائیں ۔اس دعا مبارکہ کے مزید فضائل جاننے کے لئے آپ نیچے موجود بٹن پر کلک کریں اور مزید معلومات کے لئے آپ آمنہ بہن سے رابطہ کریں ۔