اس پوسٹ میں آپ کو سورہ فاتحہ کا ایک ایسا وظیفہ حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کواللہ کی غیبی مدد حاصل ہوجائے گی جبکہ صرف اللہ کی مدد سے انسان کے لئے تقدیر کے بند دروازئے کھل سکتے ہیں ۔ سورہ فاتحہ قرآن کی پہلی سورہ مبارکہ ہے جو کہ پہلے پارہ میں ہے ۔ سورہ فاتحہ کی کل سات آیات ہیں۔
یہ سورہ درحقیقت ایک کامل دعا ہے جو اللہ تعالیٰ نے خود اپنے بندے کو سکھائی ہے ۔
سورہ فاتحہ کو ام القرآن بھی کہا جاتا ہے
علماء کرام نے سورۃ الفاتحہ کے پچیس (25) سے زیادہ نام بیان کیے ہیں۔
سورہ فاتحہ چونکہ ایک دعا ہے اس لئے یہ سورہ مبارکہ ہر مسلمان کی ہر پریشانی کا سب سے بہترین حل ہے ، لہذا قدیم زمانہ سے مسلمان سورہ فاتحہ کی تلاوت کے زریعے شفاء ، حفاظت اور خواہشات کو حاصل کرتے رہے ہیں اور آج بھی سورہ کو دنیا میں سب سے ذیادہ تلاوت کیا جاتا ہے ۔
سورہ فاتحہ روحانی مدد حاصل کرنے کا سب سے بہترین زریعہ ہے جبکہ روحانی مدد حاصل کرنے کے لئے قدیم زمانہ سے مسلمان سورہ فاتحہ کا وظیفہ کرتے رہے ہیں ۔ قدیم کتابوں میں سورہ فاتحہ کے بے شمار وظائف درج ہیں ان وظائف میں سے سب سے آسان وظیفہ اور اس کے فائدے آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوں گے لیکن اس سے پہلے آپ کو حدیث کی روشنی میں سورہ فاتحہ کی فضیلت کو جان لینا چاہئے ۔
Surah Al-Fatiha in Arabic
Surah al Fatiha Hadith Urdu
سورہ فاتحہ کی فضیلت کے حوالے سے بے شمار حدیثیں موجود ہیں اور ایک اندازئے کے مطابق ان کی تعداد 70 سے ذیادہ ہو سکتی ہے ۔ سورہ فاتحہ کے بارئے میں چند مشہور حدییثں آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوں گی ۔
بخاری شریف کی حدیث 4474 میں حضرت ابو سعید بن المعلی نے کہا کہ پیغبر اسلام نے سورہ فاتحہ کو قرآن کی سب سے عظیم سورہ قرار دیا
صحیح مسلم حدیث نمبر3995 میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ کہ اللہ نے سورہ فاتحہ کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان آدھی آدھی تقسم کردی ہے، اور میرئے بندے کے لئے وہی کچھ ہے جو اس نے مانگا ۔
پھر آپ نے اس حدیث کی تفصیل بیان کی یعنی
جب بندہ الحمد اللہ رب العالمین پڑھتا ہے تو اللہ کہتا میرئے بندئے نے میری تعریف کی
جب بندہ الرحمن الرحیم پڑھتا ہے تو اللہ کہتا ہے کہ میرئے بندئے نے میری ثنا کی ۔
جب بندہ مالک یوم الدین پڑھتا ہے تو اس پر اللہ کہتا ہے کہ میرئے بندئے نے میری بڑائی بیان کی
جب بند ایاک نعبدو ایاک نستعین پڑھتا ہے تو اس پر یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان (کی چیز) ہے، اور میرے بندے کے لیے وہی ہے جو اس نے مانگا ۔
جب بندہ اھدنالصراط المستقیم صراط الذین انعمت علیھم غیر المغصوب علیھم والالصالین پڑھتا ہے تو اس پر اللہ کہتا ہے کہ یہ میرے بندے کے لیے ہے، اور میرے بندے کے لیے وہی ہے جو اس نے مانگا ۔
بیان کی گئی حدیث مبارکہ کا آسان مطلب یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان سورہ فاتحہ کی تلاوت کرتا ہے تو اس کی ہر آیت کے بدلے اللہ اپنے بندئے سے مخاطب ہوتا ہے یعنی سورہ فاتحہ پڑھنے کی چیز نہیں، بلکہ بات چیت کا ایک زندہ عمل ہے۔
Surah Al-Fatiha Wazifa Ka Tarika
اگر آپ کسی پریشانی کا شکار ہیں اور کوشش کے باوجود آپ کی پریشانی دور نہیں ہو رہی تو آپ کو سورہ فاتحہ کا وظیفہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ سورہ الفاتحہ کا وظیفہ کرنے سے آپ کی ہر پریشانی انشاء اللہ 14 دن میں دور ہو جائے گی اور آپ آئندہ زندگی ہر پریشانی سے محفوظ بھی رہیں گے ۔
سورہ فاتحہ کا وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔
اس کے بعد آپ 100 مرتبہ سورہ فاتحہ محبت سے تلاوت کریں ۔
آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کر دیں ۔
آپ نے بیان کیا گیا وظیفہ ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 14دن میں آپ کو موجودہ پریشانی سے نجات مل جائے گی اور آئندہ آپ ہر پریشانی سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔
سورہ فاتحہ کا بیان کیا گیا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو لا محدود ظاہری اور باطنی فوائد حاصل ہوں گے ۔ لہذا سورہ فاتحہ کا وظیفہ کے مشاہدہ میں آنے والے چند فوائد ہم نے نیچے درج کئے ہیں۔
Surah Al Fatiha Wazifa k Fade
سورہ فاتحہ کا جو وظیفہ پہلے بیان کیا گیا ہے اس کے آپ کو بے شمار روحانی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں لیکن اس پوسٹ میں آپ کو اس مبارکہ کے 30 مشاہدہ میں آنے والے فوائد بتائے گئے ہیں جو کہ نیچے درج ہیں ۔
یعنی سورہ الفاتحہ کا وظیفہ کی برکت سے
حاجات اور مرادیں پوری ہوتی ہیں۔
پریشانی، فکر اور غم دور ہوتے ہیں۔
رزق میں وسعت اور برکت ہوتی ہے۔
سورہ فاتحہ کی برکت سے فرد کو کاروبار میں ترقی اور کامیابی ملنا شروع ہو جاتی ہے
قرض سے نجات ملتی ہے۔
کوئی مشکل کام آسان ہو جاتا ہے۔
ہر قسم کے جادو، نظر بد اور آسیب سے حفاظت ہوتی ہے۔
سورہ فاتحہ ظاہری اور باطنی بیماری سے شفاء کی سب سے بہترین دوا اور دعا ہے ۔
سورہ فاتحہ کی برکت سے مسلمان دشمنوں اور حاسدوں کے شر سے محفوظ رہتا ہے
گھر میں برکت اور سکون آتا ہے۔
اولاد کی حفاظت اور ان کی بہتری کے لیے نفع بخش ہے۔
کاروبار اور ملازمت میں کامیابی ملتی ہے۔
ہر قسم کے خوف اور ڈر سے نجات ملتی ہے۔
نیک اولار کی پیدائش کے لیے مفید ہے۔
سورہ فاتحہ کا وظیفہ کی برکت سے خواتین کا حمل محفوظ رہتا ہے ۔
مسلم خواتین اور ان کی اولاد نظربد ، جنات ، حادثات اور سخت بیماری سے محفوظ رہتی ہیں ۔
سورہ فاتحہ کا وظیفہ کی برکت سے میاں بیوی میں محبت پیدا ہو جاتی ہے ۔
سورہ فاتحہ کی برکت سے مسلم خواتین طلاق سے محفوظ رہتی ہیں ۔
شوہر غیر عورت کی محبت میں مبتلاء نہیں ہوتا ۔
شوہر کالا جادو سے ہمشیہ محفوظ رہتا ہے ۔
سفر میں حفاظت اور آسانی کے لیے پڑھی جاتی ہے۔
مصیبت کے وقت فرج (کشادگی) کا ذریعہ ہے۔
بلاؤں اور آفات سے بچاؤ ہوتا ہے۔
دل کی تسکین اور اطمینان ملتا ہے۔
کسی مقصد میں کامیابی کے لیے مؤثر ہے۔
سورہ فاتحہ کا وظیفہ کی برکت سے آپ کو اچھی جاب جلد مل سکتی ہے ۔
جاب میں ترقی اور سلیری میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔
نکاح میں رکاوٹیں دور ہوتی ہیں۔
سورہ فاتحہ کی برکت سے فرد کو پسند کی شادی میں کامیابی مل سکتی ہے ۔
بیٹیوں کی جلد شادی کے لئے سورہ کا وظیفہ سب سے ذیادہ سے افضل ہے ۔
