آپ کے مسکرانے کا انداز کسی بھی فرد کے دل پر بجلی گرا سکتا ہے ۔
یعنی آپ بے حد خوبصورت مسکراہٹ کی حامل ہیں
یاد رہے کہ قربانی کا اگر کہیں کوئی مادی وجود ہے تو وہ آپ کا ہے ۔
آپ کی محبت کے بارئے میں ہمارئے پاس کوئی ذیادہ تفصیل موجود تو نہیں لیکن یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ محبت کے حوالے سے آپ بے حد مضبوط ، ناقابل تسخیر ، نڈر ، اور محبت کا صلہ محبت سے نہ چاہنے والی خاتون ہیں ۔
عام طور پر آپ محبت میں مبتلاء نہیں ہوتی کیونکہ آپ کے لئے آپ کا کام ، فیملی ، اولاد اور قربانی دینے کی عادت سب سے ذیادہ عزیز ہے ۔
لیکن اس کے باوجود آپ اکثر محبت میں مبتلاء ضرور ہو جاتی ہیں ۔
آپ میں وقت ضائع کرنے کی عادت نہیں اس لئے اکثر آپ جس شخص سے محبت کرتی ہیں اس سے اپنی محبت کا اظہار جلدی کر دیتی ہیں ۔
آپ کی طبیعت میں بے حد ایمانداری ہے اس لئے آپ ایمانداری سے محبت کرتی ہیں اور دل میں کسی بھی قسم کی منافقت نہیں رکھتی اور نہ ہی کبھی آپ کی طرف سے محبت میں بے وفائی کرنے کی نوبت آتی ہے
آپ اپنے دل کی بات یا منصوبہ کو کسی سے شئیر نہیں کرتی لہذا آپ اپنی محبت کی بھی کسی کے سامنے تشہیر نہیں کرتی ۔
آپ کو مذہب سے لگاؤ ہے لہذا محبت میں آپ کوئی ایسی حرکت نہیں کرتی جس سے منع فرمایا گیا ہو ۔
آپ کی محبت کے حوالے سے ایک مشاہدہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ آپ ابتداء میں محبت کے حوالے سے کشمکش کا شکار رہتی ہیں ۔ یعنی آپ کو آپ کے اندر دو قسم کی آوازیں محسوس ہوتی ہیں ایک آواز آپ کو یہ کہتی ہے
کہ آگے بڑھو اور محبت کی آگ میں کود جاو جبکہ دوسری آواز آپ کو محبت سے دور رہنے کا کہتی ہے ۔
ایسی کشمکش کا سامناءآپ کو زندگی میں بہت سے مقامات پر ہوتا ہے ۔
محبت میں مسترد کئے جانے کا خوف بھی آپ کو رہتا ہے
آپ ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتی ہیں فارغ رہنا آپ کو پسند نہیں اور فارغ اوقات میں بھی آپ اپنی محبت کے بارئے میں یا مستقبل کے بارئے میں کچھ نہ کچھ سوچتی ہیں ۔
آپ کا وقت ذیادہ تر تنہائی میں گرزتا ہے لیکن آپ کو تتہائی پسند نہیں لہذا اپنی تنہائی سے نجات کے لئے شائدآپ محبت میں مبتلاء ہوتی ہیں ۔
محبت اور زندگی کے کسی بھی میدان میں آپ کو نقطہ چینی اور نقطہ چینی کرنے والے پسند نہیں ۔
اکثر لوگ آپ اور آپ کی محبت کے بارئے میں غلط رائے قائم کر سکتے ہیں لیکن آپ ان کی پرواہ نہیں کرتی ۔
آپ کو تنہائی ، محبت میں مسترد کئے جانے اور موٹاپے کا خوف ہمیشہ رہ سکتا ہے
زندگی کے ہر موڑ پر خاص کر محبت میں آپ کو کچھ بد قسمتی کا سامناء رہے گا ۔
محبت ہو یا زندگی کا کوئی بھی میدان ہو اگر کسی کو آپ کی ضرورت ہے تو آپ اسکی ضرورت پوری کرنے کے لئے حد سے ذیادہ کوشش کریں گی آپ کے پاس کچھ ہو نہ ہو ضرورت مند کی ضرورت آپ ضرور پوری کرتی ہیں ۔
لیکن اس کے باوجود آپ کو محبت کے بدلے اکثر نفرت حاصل ہوگی ۔
آپ محبت میں آسانی سے مبتلاء نہیں ہوتی کیونکہ قسمت آپ کے ساتھ کیا کیا کھیل کھیلتی ہے اس کا آپ کو اندازہ ہوتاہے اس لئے آپ یہ جانتی ہیں کو اندازہ ہے کہ آپ کو محبت میں بلاوجہ کی بدنامی اور ناکامی کا سامناء ہوگا لہذا آپ حتی الامکان محبت سے بچنے کی کوشش کریں گی ۔ لیکن کسی بناء پر اگر آپ محبت میں مبتلاء ہوگئی تو یاد رہے کہ زندگی ختم ہو سکتی ہے لیکن آپ کی روکاوٹیں نہیں ۔
آپ حد سے ذیادہ ضدی خاتون ہیں محبت میں کوئی کیا کہے گا اس کی آپ کو پرواہ نہیں ہوتی ۔
یہی فرق آپ میں اور باقی افراد میں ہے کہ آپ بوقت ضرورت آگ میں کودنے سے نہیں گبھراتی۔
محبت ہو یا زندگی کا کوئی بھی میدان آپ کو اچھی خبر کم ہی سنے کو ملتی ہے ۔
وہ سبھی افراد جنہوں نے آپ کے ساتھ ذیادتی کی بوقت ضرورت آپ ان کا بھی ساتھ دیتی ہیں ۔
زندگی کی بے شمار پریشانیوں کا سامناء کر کر آپ جب تھک جائیں گی تب آپ محبت میں تھوڑئے سے سکون کے لئے مبتلاء ہوں گی ۔ لیکن محبت میں بھی آپ کو وہی بے سکونی ، ذلت اور رسوائی حاصل ہونے کا اندیشہ رہے گا ۔
آپ کو یا تو محبت میں بہت جلدی کامیابی حاصل ہوگی یا محبت آپ کی بہت بڑی رسوائی اور بدنامی کی وجہ بنے گی ۔
آپ اپنی محبت کو اپنے دل میں راز رکھتی ہیں اور کھل کر کسی کے سامنے اپنی محبت کی تشہیر نہیں کرتی۔
بظاہر آپ ٹھنڈے ذہن کی مالک ہیں لیکن ایساء نہیں
یعنی غصے اور ضد کے آتش فشانی پہاڑ آپ کے اندر ہیں ۔
یعنی جو لوگ آپ کو ٹھنڈے مزاج کا مانتے ہیں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں ۔
محبت میں مبتلاء ہونے کے بعد آپ محبوب سے محبت کا صلہ نہیں چاہتی اور آپ کو محبت کے بدلے میں محبت کم ہی ملتی ہے ۔
آپ کو پتہ ہے کہ آپ کو صلہ نہیں ملتا کیونکہ آپ کا ایمان ہے کہ صلہ صرف اور صرف اللہ کی بارگاہ سے حاصل ہوتا ہے لہذا آپ کی ہر نیکی ، ہر قربانی صرف اور صرف اللہ کے لئے ہوتی ہے ۔ اور یہی فطرت آپ کا شمار اولیاء میں کرتی ہے ۔